وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 10ویں بین الاقوامی یوگاڈے کے موقع پر ان افراد، کمیونٹی اور تنظیموں کی اجتماعی کوششوں کی ستائش کی ہے، جو اکٹھے ہوئے اور دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر یوگا کی مشق کی۔ وزیر اعظم نے یوگا کو مقبول بنانے کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
"دنیا بھر میں 10 واں بین الاقوامی یوگا ڈے بڑے پیمانے پر منعقد کیا گیا ہے، مختلف ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد، برادریوں اور تنظیموں کی اجتماعی کوششوں کا شکریہ : وہ اکٹھے ہوئے اور یوگا کی مشق کی۔ یہ واضح ہے کہ یوگا ایک متحد قوت بن گیا ہے، جومختلف ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متحد کرتا ہے۔ نوجوانوں کو یوگا سیشن میں اتنے جوش اور لگن کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے دیکھنا باعث مسرت ہے۔
میں یوگا کو مقبول بنانے کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ کوششیں اتحاد اور ہم آہنگی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ میں یوگا انسٹرکٹر کی تعداد میں اضافہ دیکھ کر بھی خوش ہوں جن کی مہارت اور جذبہ دوسروں کو یوگا کرنے کی ترغیب دے رہا ہے۔
توقع ہے کہ یوگا آنے والے وقت میں دنیا کو ایک ساتھ لاتا رہےگا۔"
The 10th International Yoga Day has been held at a great scale across the world thanks to the collective efforts of individuals, communities and organisations who came together and practiced Yoga. It is clear that Yoga has become a unifying force, bringing together people across…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 21, 2024