وزیر اعظم نے آندھرا پردیش کے ایس ایچ جی رکن اور تربیت یافتہ ڈرون پائلٹ سے بات چیت کی

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفدین سے بات چیت کی۔ انہوں نے پردھان منتری مہیلا کسان ڈرون کیندر  کا  بھی آغاز کیا۔ پروگرام کے دوران، وزیر اعظم نے دیوگھر میں واقع ایمس میں تاریخی 10,000 ویں جن آشدی کیندر کو وقف کیا۔ مزید برآں، جناب مودی نے ملک میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کا  ایک پروگرام بھی شروع کیا۔ وزیر اعظم نے اس سال کے شروع میں یوم آزادی کی تقریر کے دوران خواتین کے ایس ایچ جیز کو ڈرون فراہم کرنے اور جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 10,000 سے بڑھا کر 25,000 کرنے کے لیے ان دونوں اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ پروگرام ان وعدوں کی تکمیل کی نشان دہی کرتا ہے۔

آندھرا پردیش کے پرکاسم ضلع سے ایک سیلف ہیلپ گروپ کی رکن کوملا پتی وینکٹا راونما نے زرعی مقاصد کے لیے ڈرون اڑانا سیکھنے کا اپنا تجربہ مشترک کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ انہیں ڈرون اڑانے کی تربیت مکمل کرنے میں 12 دن لگے۔

گاؤں  میں زراعت کے لیے ڈرون کے استعمال کے اثرات کے بارے میں وزیر اعظم کی جانب سے  معلوم کرنے  پر، انہوں نے بتایا کہ یہ پانی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور وقت کی بچت بھی کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر  زور دے کر کہا کہ محترمہ  وینکٹا جیسی خواتین ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہیں جو ہندوستان کی خواتین کی طاقت پر شک کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں ڈرون کا استعمال مستقبل قریب میں خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بن کر ابھرے گا۔ انہوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا میں خواتین کی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi meets with President of Suriname
November 21, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi met with the President of Suriname, H.E. Mr. Chandrikapersad Santokhi on the sidelines of the 2nd India-CARICOM Summit in Georgetown, Guyana on 20 November.

The two leaders reviewed the progress of ongoing bilateral initiatives and agreed to enhance cooperation in areas such as defense and security, trade and commerce, agriculture, digital initiatives and UPI, ICT, healthcare and pharmaceuticals, capacity building, culture and people to people ties. President Santokhi expressed appreciation for India's continued support for development cooperation to Suriname, in particular to community development projects, food security initiatives and small and medium enterprises.

Both leaders also exchanged views on regional and global developments. Prime Minister thanked President Santokhi for the support given by Suriname to India’s membership of the UN Security Council.