یہ کوئی راز نہیں ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی خوب کام کرنے کے عادی ہیں۔ وہ لوگ جو انہیں جانتے ہیں اور انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے، کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم مودی بغیر تھکے کام کرتے ہیں ۔ جب سے انہوں نے عوامی عہدہ سنبھالا ہے، تب سے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں لی۔ کیدار تامبے جی، جو کہ گجرات سے پارٹی رکن ہیں، نے وہ وقت یاد کیا جب انہوں نے نریندر مودی سے چھٹی کے لیے منصوبہ بنانے کے لیے کہا تھا ۔
تامبے جی نے وہ وواقعہ یاد کیا جب انہوں نے نریندر مودی کو اپنے بیٹے کی شادی کے لیے دعوت دی، موصوف اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ کیدار تامبے جی نے کہا ، ’’مودی جی نے دعوت قبول کی۔ جب وہ شادی میں آئے تو میں نے ان سے پوچھا کہ ، آپ کچھ دنوں کے لیے چھٹی لے کر آرام کب کریں گے؟ اس پر مودی جی نے جواب دیا، اس جنم میں تو نہیں، شاید اگلے جنم میں وقت نکال سکوں۔‘‘
تامبے جی نے کہا کہ مودی جی جانتے تھے کہ انہیں ملک کے لیے ہمیشہ کام کرنا ہے۔ ان کے جواب نے تامبے جی کو ملک کے تئیں نریندر مودی کی لگن اور عہد بستگی ا کا احساس دلا دیا ۔
#ModiStory
— Modi Story (@themodistory) April 9, 2022
That PM Narendra Modi is a workaholic is no secret.
Guess what Modi had to say when a friend asked,
"When do you plan on taking a break?"
Visit: https://t.co/9iulCar3rR
Follow: @themodistory pic.twitter.com/3c4E9CWdPs