ٹائمز ناؤ اجلاس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حکومت کے ذریعہ لیے گئے بڑے فیصلوں کا ذکر کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت کا مقصد تیز رفتاری کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔
یہا ں وہ تمام حصولیابیاں پیش کی جا رہی ہیں جو گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران حکومت نے حاصل کی ہیں اور جن کا ذکر وزیر اعظم مودی نے اس اجلاس میں کیا :
پردھان منتری کسان یوجنا کے تحت تمام کسانوں کا احاطہ
کسانوں، مزدوروں اور دوکانداروں کے لئے پنشن کی یقین دہانی
پانی جیسے اہم مسئلہ پر رخنہ اندازیوں کو دور کرنے کے لئے جل شکتی کی وزارت کا قیام
متوسط طبقے کے لئے ہاؤسنگ پرجیکٹس کی تکمیل کے لئے 25000 کروڑ روپئے کے بقدر کا خصوصی فنڈ
غیر منظور شدہ کالونیوں کو مستقل کیا گیا جس سے دہلی کے 40 لاکھ عوام کو فائدہ حاصل ہوا۔
طلاق ثلاثہ سے متعلق قانون
بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے سلسلے میں سخت سزا کے لئے قانون
ٹرانس جینڈر لوگوں کو بااختیار بنانے کے لئے قانون
چٹ فنڈ اسکیم جعل سازی سے تحفظ کے لئے قانون
قومی طبی کمیشن ایکٹ
کارپوریٹ ٹیکس میں تاریخی تخفیف
سڑک حادثوں سے تحفظ کے لئے سخت قانون
چیف آف ڈفینس اسٹاف کی تقرری
جدید لڑاکو طیارے کی ترسیل
بوڈو امن معاہدہ
برو۔ریانگ مستقل تصفیہ
عظیم رام مندر کے لئے ٹرسٹ کی تشکیل
آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا فیصلہ
جموں، کشمیر اور لداخ کو مرکز کے زیر انتظام علاقے بنانے کا فیصلہ
شہریت ترمیمی ایکٹ