وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پوری طاقت کے ساتھ کام کرتے رہنے اور شمال مشرق کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے۔
آسام کے وزیراعلیٰ جناب ہیمنتا بسوا سرما کے سلسلے وار ٹوئیٹس کے جواب میں، جن میں انھوں نے شمال مشرق کے ساتھ جوڑنے میں وزیراعظم کے گراں قدر تعاون کو اجاگر کیا تھا، جناب نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا :
‘‘ہم پوری طاقت کے ساتھ کام کرتے رہیں گے اور شمال مشرق کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کریں گے۔’’
We will continue working with full vigour and fulfil the development needs of the Northeast. https://t.co/dYMfvIWqew
— Narendra Modi (@narendramodi) March 6, 2023