وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کی تقسیم کے دوران متاثر ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تقسیم کی ہولناکیوں کےیادگاری دن کے موقع پر، ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے تقسیم کے اُن شدید اثرات اور مصائب کو یاد کیا ہے جو متعدد لوگوں کو پہنچے۔
انسانی لچک کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے بندھنوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا:
’’#PartitionHorrorsRemembranceDay پر، ہم ان لاتعداد لوگوں کو یاد کرتے ہیں جو تقسیم کی ہولناکیوں کی وجہ سے متاثر ہوئے اورانہوں نے بہت زیادہ مصائب برداشت کئے ۔ یہ ان کی ہمت کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھی دن ہے، جو انسانی لچک کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ تقسیم سے متاثر ہونے والے بہت سے لوگوں نے اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کی طرف قدم بڑھایا اور بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔ آج ہم اپنے ملک میں اتحاد اور بھائی چارے کے رشتوں کی حفاظت کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔‘‘
On #PartitionHorrorsRemembranceDay, we recall the countless people who were impacted and greatly suffered due to the horrors of Partition. It is also a day to pay tributes to their courage, which illustrates the power of human resilience. A lot of those impacted by Partition went…
— Narendra Modi (@narendramodi) August 14, 2024