وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم بہت معمولی فرق سے خواتین ہاکی مقابلوں میں تمغہ حاصل کرنے سے چوک گئے۔لیکن ہماری اس ٹیم نے نئے ہندوستان کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے، جہاں ہم نے اپنی بہترین صلاحتیں بروئے کار لاتے ہوئے نئی بلندیوں کو سر کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنے خواتین ہاکی ٹیم کے عظیم ترین مظاہرے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
اپنی مسلسل ٹوئیٹس میں وزیراعظم نے کہا :
‘‘ ہم ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اپنے خواتین ہاکی ٹیم کے عظیم ترین مظاہرے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے پورے مقابلے کے دوران اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ہماری ٹیم کی ہر رکن کھلاڑی زبردست حوصلہ ، مہارت اوردفاعی صلاحیت کی حامل ہے،ہندوستان کو اپنی عظیم الشان ٹیم پر فخر ہے۔
ہم خواتین کے ہاکی مقابلوں میں کوئی تمغہ حاصل کرنے سے بہت باریک فرق سے چوک گئے،لیکن اس ٹیم نے نئے ہندوستان کے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔جہاں ہم نے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی بلندیاں سر کی ہیں۔زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ٹوکیو2020 میں ان کی کامیابی بھارت کی دیگر نوجوانوں لڑکیوں کو ہاکی میں دلچسپی لینے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے ترغیب دیں گی۔مجھے اس ٹیم پر فخر ہے’’۔
We will always remember the great performance of our Women’s Hockey Team at #Tokyo2020. They gave their best throughout. Each and every member of the team is blessed with remarkable courage, skill and resilience. India is proud of this outstanding team.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2021
We narrowly missed a medal in Women’s Hockey but this team reflects the spirit of New India- where we give our best and scale new frontiers. More importantly, their success at #Tokyo2020 will motivate young daughters of India to take up Hockey and excel in it. Proud of this team.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2021