ہم اپنے دیویانگ جنوں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ پیرا لمپکس میں بھی ہندوستان کا ترنگا لہرائیں، جس کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

77ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے اپنے خطاب میں کہا کہ وشوکرما یوجنا آنے والے مہینے میں وشوکرما جینتی پر شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم روایتی ہنر رکھنے والے لوگوں کے لیے ہے، یعنی وہ لوگ جو اوزاروں اور اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں، یعنی زیادہ تر او بی سی برادری سے تعلق رکھتے ہیں، جیسے بڑھئی، سنار، پتھر مستری، کپڑے دھونے والے لوگ، بال کاٹنے والے بھائی بہن، خاندان ایسے لوگوں کو نئی طاقت دینے کے لیے کام کرے گا۔ یہ اسکیم تقریباً 13-15 ہزار کروڑ روپے کے بجٹ سے شروع کی جائے گی۔

 

لال قلعہ کی فصیل سے اپنی تقریر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ ہم دیویانگ جنوں کے لیے قابل رسائی ہندوستان کی تعمیر کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیویانگ جنوں کو اس قابل بنا رہے ہیں کہ وہ پیرا لمپکس میں بھی ہندوستان کا ترنگا جھنڈا لہرا سکیں، جس کے لیے کھلاڑیوں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔

اپنی تقریر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں آبادی، جمہوریت اور تنوع (ڈیموگرافی، ڈیموکریسی اور ڈائیورسٹی) ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی، جمہوریت اور تنوع کی اس تثلیث میں ہندوستان کے ہر خواب کو پورا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi