نئی دہلی،16؍فروری:وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ ایسے میں جب کہ ہم ملک کی آزادی کے 75 ویں سال میں داخل ہور ہے ہیں، اُن تاریخی ہیرو اور ہیروئنوں کے تعاون کو یاد کرنا بہت اہم ہے، جنہوں نے ملک کے لئے زبردست تعاون کیا۔ انہوں نے اس حقیقت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جن لوگوں نے اپنا سب کچھ بھارت اور بھارتیتہ کے لئے قربان کردیا، انہیں تاریخ کی کتابوں میں اتنی اہمیت نہیں دی گئی، جس کے وہ حقدار تھے۔ بھارت کی تاریخ لکھنے والوں کے ذریعے ،بھارت کی تاریخ بنانے والوں کے خلاف اس نا انصافی اور بے ضابطگی کو اب ، جب کہ ہم اپنی آزادی کے75 ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں، درست کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مرحلے پر ان کے تعاون کو یاد کرنا بہت اہم ہو گیا ہے۔ وہ آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اترپردیش کے بہرائچ میں مہاراجا سہیل دیو میموریل اور چتوڑا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی تاریخ صرف وہی نہیں ہے، جسے سامراجی قوتوں یا سامراجی ذہنیت رکھنے والوں کے ذریعے لکھی گئی ہے۔ بھارت کی تاریخ وہ ہے، جو عام آدمیوں نے اپنی لوک کہانیوں کے ذریعے پروان چڑھائی ہے اور آگے کی نسلوں تک پہنچائی ہے۔

وزیراعظم نے پوچھا کہ آیا ، آزاد ہند حکومت کے پہلے وزیراعظم نیتاجی سبھاش چندر بوس کو ، وہ مقام دیا گیا تھا، جس کے وہ حقدار تھے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہم نے نیتاجی کی شناخت کو لال قلعہ سے انڈمان نکوبار تک مستحکم کرکے ان کی شخصیت کا اعتراف کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح 500 سے زیادہ رجواڑوں کو متحد کرنے والے سردار پٹیل سے کئے گئے سلوک کے بارے میں بھی سبھی جانتے ہیں۔ آج سردار پٹیل مجسمہ ، مجسمہ اتحاد دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے۔

آئین کے کلیدی معمار اور استحصال زدہ، محروم اور مظلوم عوام کی آواز ، بابا صاحب امبیڈکر کو بھی ہمیشہ سیاسی چشمے سے دیکھا گیا۔ آج بھارت سے لے کر برطانیہ تک ، ڈاکٹر امبیڈکر سے جڑے تمام مقامات کو پنچ تیرتھ کے طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے پوچھا کہ ایسی بہت سی شخصیات ہیں، جن کا مختلف وجوہات سے اعتراف نہیں کیا گیا ہے۔ کیا ہم اُس چیز کو بھلا سکتے ہیں کہ چوری چورا کے جانبازوں کے ساتھ کیا ہوا؟

وزیراعظم نے کہا کہ بھارتیتہ کا تحفظ کرنے میں مہاراجہ سہیل دیو کے تعاون کو بھی اسی طرح نظر انداز کر دیا گیا۔ لیکن درسی کتابوں میں نظر انداز کئے جانے کے باوجود مہاراجہ سہیل دیو کو اودھ ، ترائی اور پور وانچل کے عوام نے اپنے دلوں میں زندہ رکھا ہے۔ وزیراعظم نے ان کے تعاون کو ایک حساس اور ترقی پسند حکمراں کے تعاو کے طور پر یاد کیا۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report

Media Coverage

India’s Biz Activity Surges To 3-month High In Nov: Report
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24 نومبر 2024
November 24, 2024

‘Mann Ki Baat’ – PM Modi Connects with the Nation

Driving Growth: PM Modi's Policies Foster Economic Prosperity