میں سبھی کو، خاص طور پر متاثرہ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی
وزیر اعظم نے موقع پر راحت پہنچانے والے کارکنان کی خدمات کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ مرکز لینڈ سلائیڈ سے متاثرہ وائناڈ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔ X پر ایک سلسلے وار پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ”وائناڈ میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ نے ہم سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔ جب سے یہ سانحہ سامنے آیا ہے، میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہوں۔ مرکزی حکومت نے متاثرین کی مدد کے لیے تمام وسائل کو متحرک کیا ہے۔ آج میں نے خود وہاں جا کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ میں نے ایک فضائی سروے بھی کیا۔

وزیر اعظم نے سانحہ کے متاثرین سے ملاقات بھی کی۔ اپنی بات چیت پر انہوں نے کہا کہ میں نے ذاتی طور پر ان لوگوں سے ملاقات کی جو لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔ میں پوری طرح سمجھتا ہوں کہ اس کے متعدد خاندانوں پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ میں نے راحت کیمپوں کا بھی دورہ کیا اور زخمیوں سے بات چیت کی۔“

مرکزی حکومت کی جانب سے امدادی مشینری کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا ”میں سبھی کو، خاص طور پر متاثرہ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی رہے گی۔ ہم سب اس مشکل وقت میں کیرالہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔“

صورتحال کا فضائی جائزہ لینے کے بعد جناب مودی نے راحت کے کاموں میں شامل افراد سے ملاقات کی۔ اپنی میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں نے افسران اور فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں سے بھی ملاقات کی تاکہ مشکل وقت میں ان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا جا سکے۔ جیسے ہی ہمیں کیرالہ حکومت سے تفصیلی معلومات موصول ہوں گی، مرکز متاثرہ علاقے میں اسکولوں اور گھروں سمیت ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو میں مدد کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔“

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.