Quoteوزیر اعظم مودی اور افغانستان کے صدر جناب غنی نے ہمہ جہت ہند ۔ افغانستان حکمتی شراکت داری کا جائزہ لیا۔
Quoteوزیر اعظم نے ایک بار پھر یہ بات دوہرائی کہ ہندوستان افغان قیادت والے، افغان ملکیت والے اور افغان کے زیر انتظام امن اور مفاہمی عمل کی حمایت کرے گا۔

نئی دہلی،19؍ستمبر، اسلامی جمہوریہ افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی نے 19 ستمبر 2018 کو   وزیراعظم جناب نریندر مودی   کی دعوت پر بھارت کا دورہ کیا۔

دونوں لیڈروں نے کثیر رُخی بھارت-افغان کلیدی ساجھیداری میں پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے  باہمی تجارت میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا جو  ایک ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ دونوں لیڈروں نے  12 سے 15 ستمبر 2018  کے درمیان ممبئی میں بھارت-افغانستان تجارت وسرمایہ کاری  شو کے کامیاب انعقاد کی ستائش کی اور  چابہار بندرگاہ اور  فضائی مال بردار ی راہداری سمیت  کنکٹی ویٹی کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ بنیادی ڈھانچے ، انسانی وسائل کی ترقی اور افغانستان میں دیگر  صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں میں نئی ترقیاتی ساجھیداری میں اضافے کرنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔

|

صدر غنی نے  امن اور مصالحت کے تئیں اپنی حکومت کے اقدامات کے بارے میں وزیراعظم کو مطلع کیا اور افغانستان اور اس کے عوام پر دہشت گری اور انتہا پسندی کے ذریعے عائد کئے گئے چیلنجوں کا بھی ذکر کیا۔

 وزیراعظم نے افغانستان کی قیادت والے ، افغانستان کی ملکیت والے اور افغانستان کے کنٹرول والے امن اور مصالحتی عمل کے لئے بھارت کے تعاون کا اعادہ کیا جس سے افغانستان ایک متحدہ ، پرامن ، جامع اور جمہوری ملک اور اقتصادی طور پر  ایک متحرک ملک کے طور پر ابھر سکے۔ وزیراعظم نے  اس سلسلے میں افغان حکومت کی کوششوں میں بھارت کے غیر متزلزل عہد پر زور دیا اور  افغانستان کی سکیورٹی اور  اقتدار اعلیٰ کے لئے مکمل  حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے  افغانستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی  شدید مذمت کی جس سے بڑی تعداد میں انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور انہوں نے  دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں افغان کے عوام اور قومی دفاعی فورسز کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

مختلف بین الاقوامی فورموں میں مختلف سرگرمیوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تال میل اور  صلاح ومشورے پر  اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں فریقوں نے  اس تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور  خوشحالی ، امن ، استحکام اور ترقی کے لئے  بین الاقوامی ساجھیدارو کے ساتھ  قریبی سطح پر کام کرنے کے لئے اپنی رضامندی  کا اظہار کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Over 28 lakh companies registered in India: Govt data

Media Coverage

Over 28 lakh companies registered in India: Govt data
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر، 19 فروری 2025
February 19, 2025

Appreciation for PM Modi's Efforts in Strengthening Economic Ties with Qatar and Beyond