میں 13 سے 14 فروری تک سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات اور 14 سے 15 فروری تک قطر جا رہا ہوں۔ یہ 2014 کے بعد سے میرا متحدہ عرب امارات کا ساتواں اور قطر کا دوسرا دورہ ہوگا۔

گزشتہ نو برسوں کے دوران، تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، خوراک اور توانائی کی  سیکوریٹی  اور تعلیم جیسے متنوع شعبوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہمارا تعاون کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ ہمارا ثقافتی اور عوام  سے عوام کا رابطہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

میں ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زایدآ ل  نہیان سے ملاقات کا منتظر ہوں اور ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع تر امور  پر بات چیت کروں گا۔ مجھے حال ہی میں گجرات میں عزت مآب  کی میزبانی  کا شرف حاصل ہوا، جہاں وہ وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 میں مہمان خصوصی تھے۔

 یو اے ای کے نائب صدر، وزیر اعظم اور وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر، میں 14 فروری 2024 کو دبئی میں عالمی حکومتی سربراہ  اجلاس میں عالمی رہنماؤں کے اجتماع سے خطاب کروں گا۔سربراہ اجلاس سے  الگ   وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد کے ساتھ بات چیت میں  دبئی کے ساتھ ہمارے کثیر جہتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز  کی جائے گی۔

دورے کے دوران میں ابوظہبی میں پہلے ہندو مندر کا بھی افتتاح کروں گا۔ بی اے پی ایس مندر ہم آہنگی، امن اور رواداری کی اقدار کے لیے ایک لازوال خراج عقیدت ہوگا، جسے ہندوستان اور متحدہ عرب امارات دونوں  ساجھہ  کرتے  ہیں۔

میں ابوظہبی میں ایک خصوصی تقریب میں متحدہ عرب امارات کے تمام امارات سے ہندوستانی  برادری  کے ارکان سے خطاب کروں گا۔

قطر میں، میں امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی، سے ملاقات کا منتظر ہوں، جن کی قیادت میں قطر  میں زبردست ترقی اور تبدیلی آرہی  ہے۔ میں قطر میں دیگر اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔

ہندوستان اور قطر کے درمیان تاریخی طور پر قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں، ہمارے کثیر جہتی تعلقات تمام شعبوں میں گہرے ہوتے چلے گئے ہیں جن میں اعلیٰ سطح کے سیاسی تبادلے، دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت اور سرمایہ کاری، ہماری توانائی کی شراکت داری کو مضبوط کرنا، اور ثقافت اور تعلیم میں تعاون شامل ہیں۔ دوحہ میں 800,000 سے زیادہ  تعداد میں  ہندوستانی برادری  کی موجودگی ہمارے عوام سے عوام کے  مضبوط روابط کا ثبوت ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.