وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جوزف آر بائیڈن نے آج ایک ورچوئل ملاقات کی۔ وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، جو بھارت-امریکہ 2+2 وزارتی مذاکرات کے لیے ان دنوں واشنگٹن ڈی سی میں ہیں، وہ بھی اپنے امریکی ہم منصبوں، سکریٹری ڈیفنس لائیڈ آسٹن اور سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کے ساتھ بات چیت کے دوران وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں نے متعدد علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا، جیسے کہ کووڈ-19 کی وبا، عالمی اقتصادی بحالی، موسمیاتی کارروائی، جنوبی ایشیا اور ہند-بحرالکاہل کے خطے میں حالیہ پیش رفت، اور یوکرین کی صورتحال۔
انھوں نے حالیہ برسوں میں دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی اہم پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہندوستان-امریکہ کی جامع عالمی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کرنا دونوں ممالک کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا، اور عالمی امن، خوشحالی اور استحکام میں بھی تعاون کرے گا۔