وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور سری لنکا کے وزیر اعظم عزت مآب مہندا راج پکشے 26 ستمبر 2020ء کو ورچوول دوطرفہ کانفرنس کریں گے۔
ورچوول دوطرفہ کانفرنس دونوں لیڈران کو سری لنکا میں پارلیمانی انتخابات کے فوراً بعد اور دونوں ممالک کے درمیان وقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والے دوستانہ تعلقات کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات کےوسیع فریم ورک کا جامع طریقے سے جائزہ لینے کا موقع فراہم کرے گی۔
سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راج پکشے کے ذریعے کئے گئے ٹوئٹ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ ‘‘جامع طریقے سے دوطرفہ تعلقات کا مشترکہ طورپرجائزہ لینے ’’کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا،‘‘ہمیں کووڈ کے بعد کے دور میں اپنے تعاون کو آگے بڑھانے کا راستہ تلاش کرنا چاہئے۔’’
Thank you, @PresRajapaksa! I too look forward to jointly reviewing our bilateral relationship comprehensively. We must explore ways to further enhance our cooperation in the post-COVID era. https://t.co/GshcGvma8q
— Narendra Modi (@narendramodi) September 24, 2020