یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ  فورم  (یو ایس آئی ایس پی ایف)کے ممبران کے ایک وفد نے سات لوک کلیان مارگ نئی دلی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت یوایس آئی ایس پی ایف کے چئیرمین جناب جوہن کیمبرس نے کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہندوستان کی معیشت پر اعتماد کرنے کے لیے اس ڈیلی گیشن کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ماحول دوست اسٹارٹ اپ پروگرام شروع کرنے کے لیے  کاروباری جوکھم اٹھانے کے لیے ہندوستانی جوانوں کی قوت برداشت واقعی لائق ستائش ہے۔ انہوں نے ملک میں جدت طرازی کے امکانات میں اضافے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ درپیش مسائل کے حل کے لیے اٹل ٹینکرنگ لیبس اور ہیکاتھن دوڑ کے اہتمام جیسے سرکاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب نریندر مودی نے اپنی تقریر میں کاروبار کرنے کی آسانی، کارپوریٹ ٹیکسوں میں کمی اور مزدوروں کے شعبے میں اصلاحات جیسے اہم سرکاری اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سرکار کا نشانہ زندگی جینے کی آسانی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت ہند کا منفرد اقدامات ہندوستان میں انگریزی کے حرف ڈی سے شروع ہونے والے  ڈیموکریسی (جمہوریت)، ڈیموگرافی( آبادی کے فوائد) اور دماغ  جیسی  سہولیات کو دستیاب بنانا ہے۔

اس موقع پر مذکورہ وفد نےہندوستان کے لیے وزیراعظم کے خواب پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے اگلے پانچ برس  دنیا کے آئندہ 25 برسوں  کا خاکہ طے کریں گے۔

یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف)

یوایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم (یو ایس آئی ایس پی ایف) ایک خالص غیرسیاسی تنظیم ہے، جس کا بنیادی مقصد ہند-امریکہ باہمی اور کلیدی تعلقات ، معاشی نمو، کاروبار، روزگار اور ملازمت کے مواقع کی فراہمی اور جدت طرازی جیسے اقدامات کی پالیسیوں  کے ذریعے ہند-امریکہ باہمی اور حکمتی شراکت داری کو مستحکم بنانا ہے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi pays homage to Dr Harekrushna Mahatab on his 125th birth anniversary
November 22, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today hailed Dr. Harekrushna Mahatab Ji as a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. Paying homage on his 125th birth anniversary, Shri Modi reiterated the Government’s commitment to fulfilling Dr. Mahtab’s ideals.

Responding to a post on X by the President of India, he wrote:

“Dr. Harekrushna Mahatab Ji was a towering personality who devoted his life to making India free and ensuring a life of dignity and equality for every Indian. His contribution towards Odisha's development is particularly noteworthy. He was also a prolific thinker and intellectual. I pay homage to him on his 125th birth anniversary and reiterate our commitment to fulfilling his ideals.”