وزیر اعظم نے ہندوستان اور امریکہ کےتعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کی تعریف کی
وزیر اعظم نے صدر بائیڈن کے ساتھ فون پر اپنی حالیہ بات چیت اور ہندوستان اورامریکہ کے درمیان جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ وژن کو یاد کیا
وزیر اعظم اور امریکی وفد نے مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط دوطرفہ تعاون، عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط اور امریکہ میں متحرک ہندوستانی برادری کو دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا
وزیر اعظم نے امریکی وفد کے ساتھ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان روابط کو مستحکم کرنے کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سینیٹ کے اکثریتی رہنما چارلس شومر کی قیادت میں امریکی کانگریس کے نو سینیٹرز پر مشتمل ایک  وفد نے  آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔اس  وفد میں سینیٹر رون وائیڈن، سینیٹر جیک ریڈ، سینیٹر ماریا کینٹ ویل، سینیٹر ایمی کلوبوشر، سینیٹر مارک وارنر، سینیٹر گیری پیٹرز، سینیٹر کیتھرین کورٹیز میسٹو اور سینیٹر پیٹر ویلچ شامل تھے۔

وزیر اعظم نے کانگریس کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا اور ہندوستان اور امریکہ  کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے امریکی کانگریس کی  مستقل اور دو طرفہ حمایت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے صدر جوزف بائیڈن کے ساتھ فون پر اپنی حالیہ بات چیت  اورعصری عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے  ہندوستان اورامریکہ کے مابین جامع عالمی اسٹریٹجک  شراکت داری کو  مزید مستحکم بنانے  کے لیے دونوں رہنماؤں کے مشترکہ وژن کا حوالہ دیا۔

وزیر اعظم اور امریکی وفد نے مشترکہ جمہوری اقدار، مضبوط دوطرفہ تعاون، عوام سے عوام کے درمیان مضبوط روابط  اور امریکہ میں متحرک ہندوستانی برادری  کو دو طرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کے مضبوط ستون کے طور پر تسلیم کیا۔

وزیر اعظم نے امریکی وفد کے ساتھ اہم ٹیکنالوجیز، صاف ستھری توانائی کی منتقلی، مشترکہ ترقی اور پیداوار، اور قابل اعتماد اور لچکدار سپلائی چینز میں ہندوستان اورامریکہ  کےتعلقات کو مستحکم کرنے کے  لئےنئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi to launch multiple development projects worth over Rs 12,200 crore in Delhi on 5th Jan

Media Coverage

PM Modi to launch multiple development projects worth over Rs 12,200 crore in Delhi on 5th Jan
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،4 جنوری 2025
January 04, 2025

Empowering by Transforming Lives: PM Modi’s Commitment to Delivery on Promises