وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت کی جی 20 صدارت کے لیے لوگو، تھیم اور ویب سائٹ کی رونمائی کی۔

وزیر اعظم کے ذریعہ ورچووَل طریقہ سے جاری کیے گئے لوگو، تھیم ذیل میں دیے گئے ہیں:

لوگو اور تھیم کی وضاحت:

جی 20 کا لوگو بھارت کے قومی پرچم کے زندہ رنگوں – زعفرانی، سفید اور ہرا، اور نیلا - سے ترغیب یافتہ ہے ۔ اس میں بھارت کے قومی پھول کمل کے ساتھ زمین کو جوڑا گیا ہے، جو چنوتیوں کے درمیان ترقی کو ظاہر کرتا ہے۔ زمین زندگی کے تئیں بھارت کے کرہ ٔ ارض دوست نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جو فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کی علامت ہے ۔جی 20 لوگو کے نیچے دیوناگری رسم الخط میں ’’بھارت‘‘ لکھا ہے۔

لوگو ڈیزائن کے لیے منعقدہ ایک کھلے مقابلے کے دوران موصول ہوئی تجاویز کے عناصر کو اس لوگو میں شامل کیا گیا ہے۔ مائی گو پورٹل پر منعقدہ اس مقابلے  کو 2000 سے زائد داخلوں کے ساتھ زبردست ردعمل حاصل ہوا۔ یہ جی 20 کی بھارت کی صدارت کے دوران عوامی شراکت داری کی وزیر اعظم کی تصوریت سے ہم آہنگ ہے۔

بھارت کی جی 20 کی صدارت کا عنوان – ’’وسودھیو کٹمب کم‘‘ یا ’’ایک کرۂ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘- مہا اُپ نِشد کے قدیم سنسکرت صحیفے سے لیا گیا ہے۔ لازمی طور پر، یہ مضمون زندگی کی تمام اقدار – انسان، جانور، پیڑ پودے ، جراثیم – اور زمین پر اور وسیع کائنات میں ان کے باہمی تعلق کی تصدیق کرتا ہے۔

یہ تھیم انفرادی طرز حیات کے ساتھ ساتھ قومی ترقی کی سطح پر، اپنے متعلقہ، ماحولیاتی طور پر پائیدار اور ذمہ دار متبادلوں کے ساتھ ’لائف‘ (طرز حیات برائے ماحولیات) پر بھی روشنی ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر تغیراتی اقدامات کیے جاتے ہیں اور نتیجتاً ایک صاف ستھرا، سبز اور نیلگوں مستقبل یقینی ہوتا ہے۔

لوگو اور تھیم مل کر بھارت کی جی 20 کی صدارت کے تعلق سے ایک مضبوط پیغام دیتے ہیں، جو دنیا میں سبھی کے لیے مبنی بر انصاف مساوی ترقی کے لیے ایک پائیدار، جامع، ذمہ دار اور مبنی بر شمولیت انداز میں کوشش کر  رہا ہے، وہ بھی ایسی صورتحال میں جب ہم ہنگامہ خیز دور سے گزر رہے ہیں۔ یہ لوگو اور تھیم ہماری جی 20 کی صدارت کے لیے ایک منفرد بھارتی نقطہ نظر کی نمائندگی کرتے ہیں ، جو اپنے آس پاس کے ایکو نظام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے جینا سکھاتا ہے۔

بھارت کے لیے جی 20 کی صدارت ’’امرت کال‘‘ کے آغاز کی بھی علامت ہے۔ یہ ’’امرت کال‘‘ 15 اگست 2022 کو اس کی آزادی کی 75ویں سالگرہ سے شروع ہوکر اس کی آزادی کے 100ویں برس تک کی 25 برس کی مدت پر مشتمل ہے اور ایک مستقبل پر مبنی، خوشحال، مبنی بر شمولیت اور ترقی یافتہ معاشرہ، جس کی بنیاد میں انسان پر مرتکز نقطہ نظر ہو، کی جانب آگے بڑھنے والا سفر ہے۔

جی 20 ویب سائٹ

وزیر اعظم کے ذریعہ بھارت کی جی 20 کی صدارت کی ویب سائٹ www.g20.in کا آغاز بھی کیا گیا۔ یہ ویب سائٹ یکم دسمبر 2022، جس دن بھارت جی 20 کی صدارت کا عہدہ اختیار کرے گا، کو جی 20 کی صدارت کی ویب سائٹ www.g20.in پر بلارکاوٹ منتقل ہو جائے گی۔ جی 20 اور لاجٹکس انتظامات کے بارے میں اہم معلومات کے علاوہ، اس ویب سائٹ کا استعمال جی 20 سے متعلق معلومات کے ذخیرے اور خدمت کے لیے بھی کیا جائے گا۔ اس ویب سائٹ میں شہریوں کے لیے سجھاؤ پیش کرنے کا ایک سیکشن بھی شامل ہے۔

جی 20 ایپ:

ویب سائٹ کے علاوہ، اینڈرائڈ اور آئی او ایس، دونوں پلیٹ فارموں پر ایک موبائل ایپ ’’جی 20 انڈیا‘‘ جاری کی گئی ہے۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government