وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حالیہ برسوں میں ریلوے کی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی حکمت عملی میں ہونے والی تبدیلی کو اجاگر کیا ہے۔ اس تبدیلی کی وجہ سے بھارتی ریلوے کی جدید کاری میں بے مثال پیشرفت ہوئی ہے۔ جناب مودی ملک کے مختلف حصوں کو گجرات میں گیوڑیا سے ملانے کے لیے آٹھ ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اور ریاست میں ریلوے سے وابستہ متعدد پروجیکٹوں کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے تھے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے پہلے توجہ موجودہ ڈھانچے کو چلاتے رہنے تک محدود تھی اور نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں سوچ پر بہت کم توجہ دی جارہی تھی۔ اس حکمت عملی کو تبدیل کرنا ضروری تھا۔ حالیہ برسوں میں پورے ریلوے نظام کی جامع تبدیلی کے لیے کام کیا گیا اور یہ کام صرف بجٹ میں کم وبیشی کرنے اور نئی ٹرینوں کے اعلان تک محدود نہیں رہا۔ تبدیلی بہت سے محاذوں پر آئی ہے۔ انھوں نے کیوڑیا کو دوسرے علاقوں سے جوڑنے کے موجودہ پروجیکٹوں کی مثال پیش کی جہاں ہمہ جہت حکمت عملی کی وجہ سے کام ریکارڈ وقت میں مکمل ہوسکا۔
وزیر اعظم نے ڈیڈی کیٹڈ فریٹ کوریڈور کی بھی مثال پیش کی جو پہلے کی حکمت عملی کے مقابلے میں رویے میں تبدیلی کی مثال ہے۔ وزیر اعظم نے حال ہی میں مشرقی اور مغربی ڈیڈی کیٹیڈ فریٹ کوریڈورس کو ڈیڈی کیٹ کیاہے۔یہ پروجیکٹ زیر پیشرفت تھا اور 2006 سے 2014 کے درمیان صرف کاغذوں پر کارروائی ہوتی رہی اور ایک کلو میٹر ریلوے لائن بھی نہیں بچھائی گئی۔ اب 1100 کلو میٹر کی لائنیں اگلے چند مہینوں میں مکمل ہوجائیں گی۔