وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29 اکتوبر 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے نامزد کردہ نوجوانوں کو 51,000 سے زیادہ تقررنامے تقسیم کریں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم خطاب بھی کریں گے۔
روزگار میلہ ،ملازمتیں پیدا کرنے کو ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں حصہ لینے کے بامعنی مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنائے گا۔
روزگار میلہ ملک بھر میں 40 مقامات پر منعقد کیا جائے گا، جس کے تحت مختلف وزارتوں اور محکموں جیسے کہ محکمہ محصولات، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت صحت اور خاندانی بہبود اور دیگرسمیت مرکزی حکومت میں نئے بھرتی ہونے والے افراد شامل ہوں گے۔
نئے مقرر کردہ امیدواروں کو آئی جی او ٹی کرمایوگی پورٹل پر دستیاب ایک آن لائن ماڈیول ’کرمایوگی پرارمبھ‘ کے ذریعے بنیادی تربیت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ 1400 سے زیادہ ای لرننگ کورسز دستیاب ہیں، جو انہیں اپنے کام کو موثر طریقے سے انجام دینے اور وکست بھارت کی تعمیر کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کریں گے ۔