وزیر اعظم نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ’’کرم یوگی بھون‘‘ کے فیز 1 کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے
روزگار میلہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کی تکمیل کی جانب ایک قدم ہے
نئی تقرریاں حاصل کرنے والے افراد آن لائن ماڈیول کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعہ خود کو تربیت یافتہ بھی بنا پائیں گے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 فروری، 2024 کو صبح 10:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی کیے گئے ایک  لاکھ سے زیادہ لوگوں کو تقرری لیٹر تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعظم نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ’’کرم یوگی بھون‘‘ کے فیز I کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ یہ کمپلیکس مشن کرم یوگی کے مختلف شعبوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

ملک بھر میں 47 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پہل کے تحت یہ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔ نئے بھرتی ہونے والے افراد مختلف وزارتوں/محکموں میں حکومت کے مختلف عہدوں پر فائز ہوں گے جیسے کہ محکمہ محصولات، وزارت داخلہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ جوہری توانائی، وزارت دفاع، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، قبائلی امور کی وزارت اور ریلوے کی وزارت۔

روزگار میلہ ملک میں روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ روزگار میلہ سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے فائدہ مند مواقع فراہم کرنے کی امید ہے۔

نئے بھرتی ہونے والوں کو آئی جی او ٹی کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرم یوگی پرامبھ کے ذریعے خود کو تربیت یافتہ بنانے کا موقع بھی مل رہا ہے جہاں 880 سے زیادہ ای لرننگ کورسز ’کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس‘ پر لرننگ فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi