اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی میں، ’میری کاشی‘ نامی تصنیف کا اجراء کیا۔ اس کتاب میں گذشتہ چار برسوں کے دوران وارانسی میں کیے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

اس موقع پر اپنی تقریر میں یوپی کے وزیر اعلیٰ نے کہا، ’’جناب نریندر مودی وزیر اعظم کی حیثیت سے انتہائی جاں فشانی کے ساتھ ہندوستان کی خدمت کر رہے ہیں لیکن کاشی کے لوگوں کے ساتھ ان کا ایک خاص رشتہ ہے۔ وارانسی کے لوگوں کے لئے مودی جی محض ان کے وزیر اعظم ہی نہیں ہیں بلکہ ان کے ایک ایسے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں جس نے اس تاریخی شہر کے لئے زبردست کام کیے ہیں۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ کاشی میں ہونے والی تبدیلیاں ناقابل یقین محسوس ہوتی ہیں۔ ’’ہم کاشی کو اب تک سرزمین روحانیت تصور کرتے تھے لیکن اس شہر کی ڈھانچہ جاتی سہولیات انتہائی ناکافی تھیں۔ لیکن اب یہ صورتِ حال وزیر اعظم کے زیر قیادت تبدیل ہو چکی ہے کیونکہ جناب مودی نے کاشی کے شہری نقشے میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کردی ہیں۔

جناب یوگی نے مزید کہا کہ، ’’نریندر مودی جی نے مقامی رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کاشی میں جاری ترقیاتی کاموں پر مسلسل نگاہ رکھی ہے۔ وہ ہمیشہ مکمل ہونے والے کاموں کی تفصیل طلب کیا کرتے ہیں اور ان منصوبوں کی تفصیل کے خواہاں رہتے ہیں جن سے کاشی میں تبدیلیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

اس پروگرام میں وارانسی معروف دانشوروں اور سرکردہ شہریوں نے شرکت کی۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator

Media Coverage

India's Economic Growth Activity at 8-Month High in October, Festive Season Key Indicator
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 نومبر 2024
November 22, 2024

PM Modi's Visionary Leadership: A Guiding Light for the Global South