Quoteامریکی وفد نے،ہندوستان میں انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری اورانصاف پر مبنی چناؤ کی تعریف کی
Quoteوزیر اعظم نے، ہندوستان -امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مستقل اور دو طرفہ حمایت کی اہمیت کا خصوصی طور پر ذکر کیا
Quoteوزیراعظم نے، گزشتہ سال امریکہ کے اپنے تاریخی سرکاری دورےکا ذکرکیا، جس کے دوران انہوں نے دوسری مرتبہ کانگریس سے خطاب کیا تھا

ایوا ن کی خارجی  امور کی کمیٹی کے چیئر مین  جناب  مائیکل  میک کول کی قیادت میں سات رکنی امریکی کانگریس  کے وفد نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

وفد کے دیگر ارکان میں نینسی پیلوسی، گریگوری میکس، میرینیٹ ملر میکس، نکول مالیوٹاکس، امریش بابولال "امی بیرا" اور جم میک گورن شامل تھے۔

وفد کے ارکان نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسلسل تاریخی طور پر تیسری مرتبہ  ملک کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

امریکی  وفد نے،ہندوستان  میں  انتخابات اور جمہوری عمل کی شفافیت ، غیر جانبداری  اورانصاف پر مبنی  چناؤ کی تعریف کی۔

وفد نے ہندوستان-امریکہ تعلقات کو سب سے زیادہ نتیجہ خیز قرار دیا اور تمام شعبوں بشمول تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی، دفاع، عوام کے درمیان تبادلے سمیت جامع کلیدی عالمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے ہندوستان- امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے میں امریکی کانگریس کی مسلسل اور دو طرفہ حمایت کے ذریعے ادا کیے گئے اہم رول کو اجاگر کیا، جو مشترکہ جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی کے احترام اور عوام سے عوام کے مضبوط تعلقات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے دنیا کی بھلائی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے گزشتہ سال جون میں امریکہ کے اپنے سرکاری دورے کا ذکر کیا، جس کے دوران انہیں دوسری مرتبہ تاریخی طور پر امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا موقع ملا تھا۔

 

  • Deepak kumar parashar September 07, 2024

    नमो
  • Avaneesh Rajpoot September 06, 2024

    jai shree ram
  • Vivek Kumar Gupta September 04, 2024

    नमो ..🙏🙏🙏🙏🙏
  • Vivek Kumar Gupta September 04, 2024

    नमो .................🙏🙏🙏🙏🙏
  • Aseem Goel August 26, 2024

    🙏🙏🙏
  • Satyanarain August 09, 2024

    Jai ho 🙏
  • Subhash Sudha August 06, 2024

    Jai shree Ram
  • Vimlesh Mishra July 20, 2024

    jai mata di ab wo din dur nahi jab hum vishw guru baneygey
  • Dr Swapna Verma July 11, 2024

    jay ho
  • Mohd Husain July 04, 2024

    Jay ho
Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
Henley Passport Index: Indian passport jumps 8 spots up to 77th, visa-free access to 59 nations now

Media Coverage

Henley Passport Index: Indian passport jumps 8 spots up to 77th, visa-free access to 59 nations now
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22 جولائی 2025
July 22, 2025

Citizens Appreciate Inclusive Development How PM Modi is Empowering Every Indian