وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7، ایل کے ایم میں سیمی کنڈکٹر ایگزیکٹوز کی گول میز کی صدارت کی۔ وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹرز کے شعبے سے متعلق مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب مودی نے اس بارے میں بات کی کہ یہ شعبہ کس طرح ہمارے سیارے کی ترقی کی رفتار کو آگے بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے ملک میں ہونے والی اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی جو بھارت کو سرمایہ کاری کا ایک بہترین مقام بنا رہی ہے۔

سی ای اوز نے سیمی کنڈکٹر سیکٹر کی ترقی کے لیے ہندوستان کے عزم کی تعریف کی اور کہا کہ آج جو کچھ ہوا ہے وہ بے مثال ہے جس میں پورے سیمی کنڈکٹر سیکٹر سے متعلق رہنماؤں کو ایک ہی مقام پر یکجا کیا گیا ہے۔

مائیکرون کے سی ای او سنجے مہروترا نے کہا کہ بھارت میں سیمی کنڈکٹر تیار کرنے اور خود کفیل بننے کے عمل فروغ دینے کا وزیر اعظم مودی کا وژن انتہائی پرجوش ہے اور بھارت میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو ترغیب دینے کے لیے وزیر اعظم مودی کی طرف سے مرتب کی گئی پالیسی بھی بہت پرجوش ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "یہ بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کے لیے، سیمی کنڈکٹر کے مواقع تیار کرنے کا بہترین وقت ہے، کیونکہ مصنوعی ذہانت کا شعبہ  ترقی کرے گا،جس کے نتیجے میں مواقع میں اضافہ ہوگا اور مجھے واقعی یقین ہے کہ بہترین ابھی آنا باقی ہے۔"

اجیت منوچا، سی ای او،ایس ای ایم آئی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت غیر معمولی ہے اور اس کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت  نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لیے متاثر کن ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ"مودی کی قیادت کا خیال ہے کہ  یہ بہت خوش آئند بات ہے کہ پوری دنیا اس کے ساتھ اس سمت میں آ رہی ہے"۔

کرٹ سیورز، سی ای او این ایکس پی نے کہا کہ وہ وزیر اعظم مودی کے وژن، مستقل مزاجی اور دور اندیشی سے بے حد خوش  اور پرامید ہیں کہ بھارت کے لیے سیمی کنڈکٹر صنعت کے ماحولیاتی نظام کی ترقی کے نقطہ نظر سے کیا درکارہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرح سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں اتنی گہری مہارت رکھنے والے کسی بھی عالمی رہنما سے نہیں ملے ہیں۔

ٹی ای پی ایل کے سی ای او رندھیر ٹھاکر نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری وزیر اعظم کے وژن اور وہ ہمارے ملک کے مستقبل کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو کس طرح دیکھ رہے ہیں اس کے بارے میں واقعی پرجوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکست بھارت میں سیمی کنڈکٹر اہم کردار ادا کریں گے۔

جیکبز کے سی ای او ، باب پراگڈا نے کہا کہ عالمی سطح پر بھارت کو بلند کرنے کے لئے وزیر اعظم کے ذریعہ کیا جا رہا کام کی نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کو بھی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "بھارت مینوفیکچرنگ نشاۃ ثانیہ میں سب سے آگے ہے۔اور مجھے  ایسا لگتا ہے کہ بھارت  اگلی دہائی  میں عالمی سطح پر ایک قائد کی حیثیت حاصل کرسکتا ہے"۔

رینساس کے سی ای او ہیڈتوشی شیباٹا نے کہا کہ وزیر اعظم کا پیغام ہمیشہ سادہ اور واضح ہوتا ہے، اس لیے ہم جانتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ "مکمل وضاحت ہمیشہ مدد کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں پیش رفت میں بھی تیزی آتی ہے "۔

آئی ایم ای سی کے سی ای او ،لوک وان ڈین ہو ،نے کہا کہ وہ وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی قیادت سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کو ایک پاور ہاؤس بنانے کے وزیر اعظم کے عزم اور لگن کی ستائش کی۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ سے بھی آگے وزیر اعظم کے طویل مدتی آر اینڈ ڈی وژن پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کو آر اینڈ ڈی کے شعبہ میں اس کی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور مضبوطی فراہم کرنے  کے لیے ایک بہت ہی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کی کوشش کی۔

رسل سی ایلوانگر، سی ای او، ٹاور نے کہا کہ ان کے خیال میں وزیر اعظم کا وژن اور اس پر عمل درآمد ، واقعی قابل ستائش ہے۔

کیڈنس کے سی ای او، انیرودھ دیوگن نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں وزیر اعظم مودی کی قیادت کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر تمام ڈیجیٹل صنعتوں کے لیےلازمی  ٹیکنالوجی ہے۔ اور وزیراعظم مودی کی قیادت کے ساتھ، تین سال پہلے کے مقابلے میں اس کی رفتار میںبڑےپیمانے پر اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ وہ شروع سے ہی اس عمل میں شامل رہے ہیں اور یہ دیکھنا واقعی مثبت امر ہے کہ ہر سال اس میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے۔

سنوپسیس کے صدر اور سی ای او، سسائن غازی نے کہا کہ پچھلے دو، تین برسوں میں اس شعبہ  میں واضح حکمت عملی کے ساتھ ڈیزائن سے لے کر مینوفیکچرنگ تک کس طرح اور کہاں سرمایہ کاری کی جائے، اس شعبہ کے لیے مزید جوش پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں، دلچسپی یہ ہے کہ انجینئرنگ سینٹر سے مقامی اور عالمی استعمال کے لیے مصنوعات تیار کی جائیں۔

ایمریٹس اسٹینفورڈ یونیورسٹی کےپروفیسر آروگیاسوامی پالراج، نے کہا کہ وہ یہ ضرور کہیں گے کہ بھارت  نے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری میں بہت بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ’’ وزیراعظم کے وژن اور مہم نے بڑے پیمانے پرتوانائی اور ترقی کو ممکن بنایا ہے‘‘۔

سی جی پاور کے چیئرمین، ویلیان سببیہ نے کہا کہ یہ سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے واقعی ایک ولولہ انگیز وقت ہے اور ابھی تو یہ محض ایک شروعات ہے ۔ انہوں نے بھارت کے ایک بے مثال سطح پر پہنچنے کی بھی پیش گوئی کی اور صنعت-حکومت کےعدیم المثال تعاون کی تعریف کی ۔

یو سی ایس ڈی  کے چانسلر،پروفیسر پردیپ کھوسلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیمی کنڈکٹر مشن میں ایک حیرت انگیز وژن  پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی تاریخ میں کسی بھی انتظامیہ نے سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے درست پالیسی بنانے کی ہمت نہیں کی تھی اور وہ بہت خوش ہیں کہ وزیر اعظم کااپنا وژن ہے اور وہ انتہائی پرعزم ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،22دسمبر 2024
December 22, 2024

PM Modi in Kuwait: First Indian PM to Visit in Decades

Citizens Appreciation for PM Modi’s Holistic Transformation of India