ہماری ترجیح جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے: وزیر اعظم
حد بندی تیز رفتار سے ہونی چاہیے تاکہ جموں و کشمیر کو ایک منتخب حکومت مل سکے: وزیر اعظم

وزیر اعظم، نریندر مودی نے جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات کو ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے، جس میں ہمہ جہت ترقی کو مزید آگے بڑھایا گیا ہے۔

اجلاس کے بعد کیے جانے والے سلسلے وار ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا،

” جموں وکشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ آج کی ملاقات ایک ترقی یافتہ اور ترقی پسند جموں و کشمیر کی طرف جاری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے جہاں ہمہ جہت ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

ہماری ترجیح جموں و کشمیر میں بنیادی جمہوریت کو مستحکم بنانا ہے۔

حد بندی تیز رفتار سے کی جانی چاہیے تاکہ انتخابات ہو سکیں اور جموں و کشمیر کو ایک منتخب حکومت ملے جو جموں و کشمیر کی ترقی کے راستے کو مضبوطی فراہم کرے۔

ہماری جمہوریت کی سب سے بڑی طاقت ایک میز پر بیٹھ کر خیالات کا تبادلہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ میں نے جموں و کشمیر کے رہنماؤں سے کہا کہ یہ عوام، خاص طور پر نوجوان ہیں جنھیں جموں و کشمیر کو سیاسی قیادت فراہم کرنا ہوگی، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی تمنائیں پوری ہوں۔“

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi