وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے امید ظاہر کی ہے کہ 15 جولائی 2022 سے اگلے 75 دنوں تک سرکاری ویکسینیشن مراکز پر 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کے لیے مفت کووڈ-19 احتیاطی خوراک دینے کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشکیل کرے گا۔
یہ فیصلہ آج کی کابینہ کے اجلاس میں #آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا۔
وزیر اعظم نے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ کے ایک ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کیا:
”کووڈ-19 سے لڑنے کے لیے ویکسینیشن ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ کابینہ کا آج کا فیصلہ ہندوستان کی ویکسینیشن کوریج کو مزید آگے بڑھائے گا اور ایک صحت مند ملک کی تشیل کرے گا۔“
Vaccination is an effective means to fight COVID-19. Today’s Cabinet decision will further India’s vaccination coverage and create a healthier nation. https://t.co/LolQyWjK90
— Narendra Modi (@narendramodi) July 13, 2022