نئی دلّی ، 16 جنوری / وزیر اعظم نریند مودی نے کہا ہے کہ   بھارت کی  کووڈ – 19 ٹیکہ کاری کی مہم  انتہائی انسانیت کے جذبے  اور اہم اصولوں پر مبنی ہے ۔  جن لوگوں کو   ویکسین کی  سب سے زیادہ  ضرورت ہے ، انہیں یہ  پہلے ملے گی ۔  جن لوگوں کو  انفیکشن  سے متاثر ہونے کا  سب سے زیادہ  خطرہ ہے ، انہیں پہلے ٹیکہ  لگایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے ڈاکٹر ،  نرسیں ، اسپتال  کے صفائی ستھرائی  کے ورکر  اور نیم طبی عملے    کا ٹیکہ  لگوانے کا پہلا حق ہے ۔ یہ ترجیح   سرکاری اور  پرائیویٹ سیکٹر دونوں  کے طبی  اسپتالوں کے دستیاب ہے ۔  وزیر اعظم آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے   کووڈ – 19 ٹیکہ کاری مہم لانچ  کرنے کے بعد  اظہارِ خیال کر رہے تھے ۔

          وزیر اعظم نے کہا کہ  طبی عملے کے بعد  ضروری خدمات کے ارکان  اور  اُن لوگوں کو  ، جو ملک کی سکیورٹی  اور امن و قانون   کے لئے ذمہ دار ہیں  ، ٹیکہ لگایا  جائے گا ۔   ہماری سکیورٹی فورسز   ، پولیس کا عملہ  ، فائر بریگیڈ   ، صفائی ورکروں کو ترجیح دی جائے گی ۔  وزیر اعظم نے کہا کہ اِن کی تعداد تقریباً 3 کروڑ ہے اور بھارتی حکومت  اِن کی ٹیکہ کاری  کے اخراجات برداشت کرے گی ۔

          ٹیکہ کاری مہم  کے  بہترین بندوبست  کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے  لوگوں کو خبر دار کیا کہ وہ  دو خوراکیں    لینا نہ بھولیں اور  اس کے بارے میں  محتاط رہیں ۔  انہوں نے کہا کہ  ان دو خوراکوں کے درمیان ایک مہینے کا وقفہ  ہو گا ۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ  ویکسین لینے کے بعد بھی   اپنی احتیاط جاری رکھیں کیونکہ  دوسری  خوراک لینے کے دو ہفتے  بعد ہی  انسانی جسم  کورونا کے خلاف  ضروری   قوت مدافعت  پیدا  کر سکے گا ۔

          جناب مودی نے  ہم وطنوں سے درخواست کی کہ وہ   ٹیکہ کاری   کے وقت میں بھی  اسی  طرح کے  تحمل  کا اظہار کریں ، جس طرح انہوں نے کورونا کے خلاف لڑائی کے دوران کیا ہے ۔

Explore More
ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی

Popular Speeches

ہر ہندوستانی کا خون ابل رہا ہے: من کی بات میں پی ایم مودی
India’s April coffee exports up 48% at $203 million

Media Coverage

India’s April coffee exports up 48% at $203 million
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister congratulates Neeraj Chopra for achieving his personal best throw
May 17, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi, has congratulated Neeraj Chopra for breaching the 90 m mark at Doha Diamond League 2025 and achieving his personal best throw. "This is the outcome of his relentless dedication, discipline and passion", Shri Modi added.

The Prime Minister posted on X;

"A spectacular feat! Congratulations to Neeraj Chopra for breaching the 90 m mark at Doha Diamond League 2025 and achieving his personal best throw. This is the outcome of his relentless dedication, discipline and passion. India is elated and proud."

@Neeraj_chopra1