2 مارچ کی رات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے حیرت میں ڈال دیا تھا کہ وہ فیس بک، ٹوئیٹر، انسٹاگرام اور یوٹیوب کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چھوڑ دینے کا ارادہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم کے اس ٹوئیٹ کا ٹوئیٹر پر زبردست ردعمل سامنے آیا جہاں لوگوں نے ان سے سوشل میڈیا نہ چھوڑنے کی اپیل کی۔
3 مارچ، منگل کے روز وزیر اعظم نے اس تذبذب کو دور کیا اور کہا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ان خواتین کو سونپ دیں گے جنہوں نے اپنی زندگی اور اپنے کاموں کے ذریعہ سب کو ترغیب فراہم کی ہے۔ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے 8 مارچ ، بروز اتوار، جو کہ یوم خواتین بھی ہے، دستبردار ہو جائیں گے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس قدم سے خواتین کو لاکھوں افراد کو ترغیب فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
کیا آپ وہ خاتون ہو جو اپنی زندگی اور کام سے دنیا کو ترغیب فراہم کر سکتی ہے؟ کیا آپ ایسی ترغیب فراہم کرنے والی خواتین کو جانتے ہو جنہوں نے اپنی زندگیوں زبردست تبدیلی برپا کی ہے؟ #SheInspiresUs کا استعمال کرتے ہوئے ان خواتین کی کہانیاں ساجھا کریں۔ ان میں سے منتخبہ خواتین کو @narendramodi کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔
This Sunday, thinking of giving up my social media accounts on Facebook, Twitter, Instagram & YouTube. Will keep you all posted.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 2, 2020
This Women's Day, I will give away my social media accounts to women whose life & work inspire us. This will help them ignite motivation in millions.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 3, 2020
Are you such a woman or do you know such inspiring women? Share such stories using #SheInspiresUs. pic.twitter.com/CnuvmFAKEu