Quoteامرت کال کا پہلا بجٹ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی امنگوں اور عزائم کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے
Quote’’ اس بجٹ محروم لوگوں کو ترجیح دی گئی ہے‘‘
Quote’’پی ایم وشوکرما کوشل سمان یعنی پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرماوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی لائے گا‘‘
Quote’’ یہ بجٹ دیہی معیشت کی ترقی کا محور ثابت ہوگا"
Quote’’ ہمیں زرعی شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کامیابی کا اعادہ کرنا ہے‘‘
Quote’’ یہ بجٹ سبز ترقی، سبز معیشت ، سبز بنیادی ڈھانچہ اور پائیدار مستقبل کے لئے سبزروزگار کو زبردست اور بے مثال توسیع دے گا ‘‘
Quote’’ بنیادی ڈھانچے پر دس لاکھ کروڑ کی بے مثال سرمایہ کاری سے ہندوستان کی ترقی کو نئی توانائی اور رفتار حاصل ہوگی‘‘
Quote’’ متوسط طبقہ 2047 کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے بہت بڑی قوت ہے، ہماری حکومت ہمیشہ متوسط طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے ‘‘

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ  ہندوستان کے امرت کال میں پہلے بجٹ نے  ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی امنگوں اوروعزائم  کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد  ڈال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس  بجٹ  میں محروم لوگوں کو ترجیح دی گئی  ہے اور  اس سے  امنگوں سے پُر معاشرے، غریبوں، گاؤوں اور متوسط طبقے کے خوابوں کی تکمیل کو پورا کیا جاسکے گا۔

انہوں نے  اس تاریخی بجٹ کے لئے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو   مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے روایتی کاریگروں جیسے بڑھئی، لوہار  ، سنار ، کمہار ، مجسمہ ساز اور بہت سے  دیگر  پیشہ ور لوگوں کو قوم کا معمار قرار دیا۔ "پہلی بار، ملک ان لوگوں کی محنت اور تخلیق کو خراج  تحسین پیش کرنے کے لیے بہت سی اسکیمیں لے کر آیا ہے۔ ان کے لیے تربیت ، قرض  اور مارکیٹ سپورٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا ’’پی ایم وشوکرما کوشل سمن یعنی پی ایم وکاس کروڑوں وشوکرماوں کی زندگیوں میں ایک بڑی تبدیلی لائے گا۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ شہروں سے گاؤوں  تک  رہنے والی خواتین ، ملازمت کرنے والی گھریلو خواتین  کے لئے  حکومت نے جل جیون مشن، اجولا یوجنا اور پی ایم آواس یوجنا وغیرہ جیسے اہم اقدامات کیے ہیں جو خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے  مزید سازگار ہوں  گے اور انہیں باختیار بنائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں کو، مزید مستحکم کیا جائے تو  معجزہ ثابت ہوسکتاہے۔ یہ سیلف ہیلپ گروپ انتہائی صلاحیتوں کا حامل شعبہ ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نئے بجٹ میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپوں  کے لئے نئی  جہت کا اضافہ کیا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ یہ خواتین خصوصاً عام کنبوں کی گھریلوخواتین کو تقویت پہنچائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  یہ  بجٹ دیہی معیشت کی ترقی  کا محور ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے   امدادی باہمی کے شعبہ میں دنیا کی سب سے بڑی خوراک  کوذخیرہ کرنے کی اسکیم بنائی ہے۔ بجٹ میں نئی ابتدائی امداد باہمی کی تشکیل کے لئے ایک آرزومند اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ دودھ اور مچھلی کی پیداوار کا دائرہ بھی بڑھے گا، کسانوں، مویشی  پروری  اور ماہی گیر اپنی پیداوار کی بہتر قیمتیں حاصل کرسکیں گے۔

زرعی شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی کامیابی کے اعادہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بجٹ ڈیجیٹل زراعت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے ایک بڑے منصوبے کے ساتھ آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا  موٹے اناج  کا بین الاقوامی سال منا رہی ہے اور کہا کہ کثیر ناموں کے ساتھ  ہندوستان میں موٹے اناج  کی کئی قسمیں ہیں ۔ وزیراعظم نے کہا کہ موٹے اناج کی خصوصی پہچان ضروری ہے جودنیا بھر  کے گھرانوں تک پہنچ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سپر فوڈ کو شری انّ کی ایک نئی شناخت دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے چھوٹے کسانوں اور قبائلی کسانوں کو ملک کے شہریوں کے لیے ایک  صحت مند زندگی کے ساتھ معاشی  امداد حاصل ہوسکے  گی۔

جناب مودی نے مزید کہا کہ، یہ بجٹ  ایک پائیدار مستقبل کے لیے گرین ترقی،  گرین معیشت، گرین بنیادی ڈھانچہ  اور گرین روزگار کو زبردست توسیع دے گا۔ بجٹ میں ہم نے ٹیکنالوجی اور نئی معیشت پر  کافی  زور دیا ہے۔ آج کا  اُمنگ بھرا ہندوستان سڑک، ریل، میٹرو، بندرگاہ اور آبی گزرگاہوں جیسے ہر شعبے میں جدید بنیادی ڈھانچہ چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  سال 2014 کے مقابلے میں، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں 400 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے پر دس لاکھ کروڑ کی بے مثال سرمایہ کاری پر زور دیا جو ہندوستان کی ترقی کو نئی توانائی اور رفتار دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی، اس طرح ایک بڑی آبادی کو آمدنی کے نئے مواقع فراہم ہوسکیں گے۔

وزیر اعظم نے کاروبار کرنے میں آسانی پر بھی بات کی جسے کریڈٹ سپورٹ اور صنعتوں کے لیے اصلاحات کی مہم کے ذریعے آگے بڑھایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے مطلع کیا کہ ’’ ایم ایس ایم ای  کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے کے اضافی قرض کی گارنٹی کا انتظام کیا گیا ہے  ۔ انہوں نے  یہ بھی بتایا کہ قیاسی ٹیکس کی حدبڑھانے سے ایم ایس ایم ای کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑی کمپنیوں کی جانب سے ایم ایس ایم ایز کو بروقت ادائیگیوں  کے لیے ایک نیا بندوبست کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے 2047 کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں متوسط طبقے کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ٹیکس کی شرح میں کمی کے ساتھ ساتھ عمل کو آسان بنانے، شفافیت اور تیز رفتاری پر روشنی ڈالی۔ وزیراعظم نے کہا  ’’ہماری حکومت جو ہمیشہ متوسط طبقے کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس نے ان کو ٹیکس میں بہت زیادہ راحت دی ہے۔‘‘

تقریر کا مکمل متن پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • krishangopal sharma Bjp January 18, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 18, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 18, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • krishangopal sharma Bjp January 18, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹
  • krishangopal sharma Bjp January 18, 2025

    नमो नमो 🙏 जय भाजपा 🙏🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌹🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷🌹🌷
  • Jahangir Ahmad Malik December 20, 2024

    ❣️🙏🏻❣️🙏🏻❣️🙏🏻
  • Deepmala Rajput November 21, 2024

    jai shree ram🙏
  • kumarsanu Hajong October 16, 2024

    viksit bharat 2047
  • B Pavan Kumar October 13, 2024

    great 👍
  • Devendra Kunwar October 09, 2024

    🙏🏻🙏🏻🙏🏻
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India's first microbiological nanosat, developed by students, to find ways to keep astronauts healthy

Media Coverage

India's first microbiological nanosat, developed by students, to find ways to keep astronauts healthy
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi greets the people of Arunachal Pradesh on their Statehood Day
February 20, 2025

The Prime Minister, Shri Narendra Modi has extended his greetings to the people of Arunachal Pradesh on their Statehood Day. Shri Modi also said that Arunachal Pradesh is known for its rich traditions and deep connection to nature. Shri Modi also wished that Arunachal Pradesh may continue to flourish, and may its journey of progress and harmony continue to soar in the years to come.

The Prime Minister posted on X;

“Greetings to the people of Arunachal Pradesh on their Statehood Day! This state is known for its rich traditions and deep connection to nature. The hardworking and dynamic people of Arunachal Pradesh continue to contribute immensely to India’s growth, while their vibrant tribal heritage and breathtaking biodiversity make the state truly special. May Arunachal Pradesh continue to flourish, and may its journey of progress and harmony continue to soar in the years to come.”