وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لیے فولاد بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایل آئی اسکیم نے واضح طور پر اس شعبے کوتوانائی اور تقویت بخشی ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا کی طرف سے پی ایل آئی اسکیم برائے اسپیشلٹی اسٹیل کے تحت 27 کمپنیوں کے ساتھ 57 مفاہمت ناموں پر دستخط کرنے کے لیے وزارت اسٹیل کی جانب سے منعقدہ مفاہمت ناموں پر دستخط کی تقریب کے بارے میں ایک ٹویٹ مشترک کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’آتم نربھرتا حاصل کرنے کے لیے فولاد ضروری ہے۔ پی ایل آئی اسکیم نے واضح طور پر اس شعبے کو تقویت بخشی ہے اور یہ ہمارے نوجوانوں اور کاروباری افراد کے لیے مواقع پیدا کرے گی‘‘۔
Steel is vital to attain Aatmanirbharta. The PLI scheme has clearly energised the sector and will create opportunities for our youngsters and entrepreneurs. https://t.co/lNqv2L7ou6
— Narendra Modi (@narendramodi) March 17, 2023