انھوں نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا جنھوں نے ہندوستان کی قدیم شان ووقار کی بحالی کے لئے ناقابلِ تسخیر قوت ارادی کا مظاہرہ کیا
لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر کو یاد کیا جنھوں نے وشوناتھ سے سومناتھ تک متعدد مندروں کی مرمت وآرائش کی
ہرعرصہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم مذہبی سیاحت میں نئے امکانات تلاش کریں اور مذہبی یاتراؤں اور مقامی معیشت کے درمیان رابطے کو مضبوط کریں: وزیر اعظم
تخریبی طاقتیں وہ سوچ جو دہشت کی بنیاد پر سلطنت قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے، مختصر وقت کے لئے غالب آسکتی ہے لیکن اس کا وجود کبھی مستقل نوعیت کا
نہیں ہوتا، یہ زیادہ وقت تک انسانیت کو دبا نہیں سکتی۔ جب کچھ حملہ آور سومناتھ کو منہدم کررہے تھے تو یہ سچ تھا اور آج بھی یہی سچ ہے جب دنیا اسطرح کے نظریات کے اندیشوں میں گھری ہوئی ہے
ملک مشکل مسائل کے آپسی حل کی جانب بڑھ رہا ہے جدید ہندوستان کی شان وشوکت کا ایک درخشاں ستون رام مندر کی شکل میں آرہا ہے:وزیر اعظم
ہمارے لئے تاریخ اور عقیدے کا جو ہر سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس ہے:وزیر اعظم
ہمارے چار دھاموں کا بندوبست، شکتی پیٹھ کا ہمارا تصور، ہمارے ملک کے مختلف کونوں میں مختلف تیرتھ یاترا کا قیام، ہمارے عقیدے کا یہ خاکہ دراصل’’ ایک بھارت۔ شریٹھ بھارت‘‘کے جذبے کا مظہرہ ہے: وزیر اعظم

جے سومناتھ ! پروگرام میں ہمارے ساتھ جڑ رہے ہم سبھی کے قابل احترام لال کرشن اڈوانی جی، ملک کے وزیرداخلہ جناب امت شاہ جی، شری پدنائک جی ، اجے بھٹ جی، گجرات کے وزیراعلیٰ جناب وجے جی، گجرات کے نائب وزیراعلیٰ نتن بھائی، گجرات سرکار میں وزیرسیاحت جواہر جی ، واسن بھائی، لوک سبھا میں میرے ساتھی راجیش بھائی بھائی ،سومناتھ مندر ٹرسٹ کے ٹرسٹی  جناب پروین لاہری جی، سبھی عقیدت مند، خواتین و حضرات!

میں اس مبارک موقع پر ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ جڑرہا ہوں، لیکن من سے میں خود کو بھگوان شری سومناتھ کے چرنوں  میں ہی محسوس کررہا ہوں۔ میری خوش قسمتی ہے کہ سومناتھ مندر ٹرسٹ کے چیئرمین کے طور پر مجھے اس مقدس مقام کی خدمت کا موقع ملتا رہا ہے ۔آج ایک بار پھر ہم سب اس مقدس  تیرتھ کی کایاپلٹ کے گواہ بن رہے ہیں۔ آج مجھے سمدر درشن پتھ، سومناتھ نمائش گیلری  اور احیا کے بعد نئی شکل میں جونا سومناتھ مندر کے افتتاح کا موقع ملا ہے۔ ساتھ ہی آج پارورتی ماتا مندر کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے ۔اتنا مبارک موقع  اور ساتھ میں ساون کا مبارک مہینہ، میں مانتا ہوں ، یہ ہم سب کے لئے بھگوان سومناتھ جی کے آشرواد کی ہی سدھی ہے۔ میں اس موقع پر آپ سبھی کو ، ٹرسٹ کے سبھی ارکان کو اور ملک اور بیرون ملک میں بھگوان سومناتھ جی کے کروڑوں بھکتوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خاص طور سے ، آج میں مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کے چرنوں میں بھی نمن کرتا ہوں جنہوں نے بھارت کے قدیم وقار کو دوبارہ زندہ کرنے کی قوت ارادی دکھائی۔ سردار صاحب ، سومناتھ مندر کو آزاد بھارت کے آزاد جذبہ سے جڑا ہوا مانتے تھے۔ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج آزادی کے 75 ویں سال میں آزادی کے امرت مہوتسو میں ہم سردار صاحب کی کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، سومناتھ مندر کو نئی شان و شوکت دے رہے ہیں۔ آج میں لوک ماتا اہلیابھائی ہولکر کو بھی سلام کرتا ہوں۔  جنہوں نے وشوناتھ سے لے کر سومناتھ تک ، کتنے ہی مندروں کی تزئین و آرائش کرائی ۔قدیم اور جدید کا جو امتزاج ان کی زندگی میں تھا آج ملک اسے اپنا آدرش مان کر کے آگے بڑھ رہا ہے۔

ساتھیو،

اسٹیچو آف یونیٹی سے لے کر کچھ کی کایاپلٹ تک، سیاحت سے جب جدیدیت جڑتی ہے تو کیسے نتائج سامنے آتے ہیں، گجرات نے اسے قریب سے دیکھا ہے۔ یہ ہر دور کی مانگ رہی ہے کہ ہم مذہبی سیاحت کی سمت میں بھی نئے امکانات تلاش کریں، مقامی معیشت سے تیرتھ یاتراؤں کا جو رشتہ رہا ہے ، اسے اور مضبوط کریں۔ جیسے کہ ، سومناتھ مندر میں ابھی تک پورے ملک اور دنیا سے عقیدت مند درشن کرنے آتے تھے ۔ لیکن اب یہاں سمدر درشن پرتھ، نمائش، پلگرم پلازہ اور شاپنگ کامپلیک بھی سیاحوں کو راغب کریں گے۔  اب یہاں آنے والے عقیدت مند جونا سومناتھ مندر کی  بھی پرکشش  شکل و صورت  کا  درشن کریں گے۔ نئے پارورتی مندر کا درشن کریں گے۔ اس سے  ، یہاں نئے مواقع اور نئے روزگار بھی پیدا ہوں گے اور اس مقام کی دویتا بھی بڑھے گی۔ یہی نہیں ، پروم نیڈ  جیسی تعمیر سے سمندر کے کنارے ہمارے مندر کے تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔ آج یہاں سومناتھ  نمائش گیلری کا بھی افتتاح ہوا ہے۔ اس سے ہمارے نوجوانوں کو ، آنے والی نسل کو اس تاریخ سے جوڑنے کا ، ہماری عقیدت کو اس کی قدیم صورت میں دیکھنا کا ، اسے سمجھنے کا ایک موقع بھی ملے گا۔

ساتھیو،

سومناتھ  تو صدیوں سے سداشیو کی بھومی رہی ہے ۔ اور ، ہمارے شاستروں میں کہا گیا ہے ۔

’’ شام کروتی سہ شنکرہ :‘‘۔

یعنی ، جو کلیان کو، جو سدھی کو پردان کرے وہ شیو ہے۔ یہ شیو ہی ہیں، جو تباہی میں بھی ترقی کا بیج اگاتے ہیں، فنا میں بھی تخلیق کو جنم دیتے ہیں۔اس لئے شیو اویناشی ہیں، مخفی  ہیں اور شیو ابدی ہیں اور اسی لئے تو شیو کو ابدی یوگی کہا گیا ہے ۔اس لئے، شیو کے تئیں  ہماری  عقیدت ہمیں وقت کی حدود سے پرے ہمارے وجوو کا ادراک کراتی ہے، ہمیں وقت کے چیلنجوں سے لڑنے کی طاقت دیتی ہے۔ اور ، سومناتھ کا یہ مندر ہماری اس خوداعتمادی کا تحریک دینے والا ایک مقام ہے۔

ساتھیو،

آج دنیا میں کوئی بھی شخص اس شاندار عمارت کو دیکھتا ہے تو اسے صرف ایک مندر ہی نہیں نظرآتا ، اسے ایک ایسا وجود نظرآتا ہے جو سینکڑوں ہزاروں سالوں سے تحریک دیتا رہا ہے، جو انسانی قدروں کا اعلان کرریا ہے۔ ایک ایسا مقام جسے ہزاروں سال پہلے ہمارے رشیوں نے پربھاس  کا علاقہ، یعنی روشنی کا،علم کا خطہ بتایا تھا  اور جو آج بھی پوری دنیا کے سامنے یہ اعلان کررہا ہے کہ ستیہ کو استیہ سے ہرایا نہیں جاسکتا۔ عقیدت کو دہشت سے کچلا نہیں جاسکتا۔ اس مندر کو سینکڑوں سالوں کی تاریخ میں کتنی ہی بار توڑا گیا ، یہاں کی مورتیوں کو توڑا گیا ، اس کے وجود کو مٹانے کی ہرکوشش کی گئی ۔ لیکن اسے جتنی بھی بار گرایا گیا ، وہ اتنی ہی بار اٹھ کھڑا ہوا۔ اس لئے، بھگوان سومناتھ مندر آج بھارت ہی نہیں، پوری دنیا کے لئے ایک اعتماد ہے اور ایک یقین دہانی بھی ہے۔ جو توڑنے والی طاقتیں ہیں ، جو دہشت کی بدولت سامراج کھڑا کرنے والی  سوچ ہے ، وہ کسی دور میں کچھ وقت کے لئے بھلےحاوی ہو جائیں لیکن، اس کا وجود کبھی مستقل نہیں ہوتا، وہ زیادہ دنوں تک انسانیت کو دباکر نہیں رکھ سکتی۔ یہ بات جتنی تب صحیح تھی جب کچھ ظالم سومناتھ کو گرارہے تھے ، اتنی ہی صحیح آج بھی ہے۔ جب دنیا ایسے نظریات سے اندیشوں میں مبتلا ہے۔

ساتھیو،

ہم سبھی جانتے ہیں، سومناتھ مندرکی تعمیر نو سے لے کر شاندار ترقی کا یہ سفر صرف کچھ برسوں یا کچھ دہائیوں کا نتیجہ نہیں ہے۔ یہ صدیوں کی مضبوط قوت ارادی  اور نظریاتی تسلسل کا نتیجہ ہے۔ راجندر پرساد جی، سردار ولبھ بھائی پٹیل اور کے.ایم منشی جیسی عظیم شخصیات نے اس مہم کے لئے آزادی کے بعد بھی مشکلات کا سامنا کیا۔ لیکن بالآخر 1950 میں سومناتھ مندر جدید بھارت کے دویا ستون کی شکل میں قائم ہوگیا۔ مسائل کے خوش اسلوبی  کے ساتھ حل کرنے عزم کے ساتھ آج ملک اور آگے بڑھ رہا ہے۔ آج رام مندر کی شکل میں نئے بھارت کے افتخار کا ایک روشن مینار بھی کھڑا ہورہا ہے۔

ساتھیو،

ہماری سوچ ہونی چاہئے تاریخ سے سبق لے کر حال کو بہتر بنانے کی ، ایک نیا مستقبل بنانے کی۔ اسی لئے، جب میں ’ بھارت جوڑو آندولن‘ کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب صرف جغرافیائی یا نظریاتی رابطہ تک محدود نہیں ہے۔ یہ مستقبل کے بھارت کی تعمیر کے لئے ہمیں ہمارے ماضی سے جوڑنے کا بھی عزم ہے۔ اسی خوداعتمادی پر ہم نے ماضی کے کھنڈروں پر جدید افتخار کی تعمیر کی ہے، ماضی کے روحانی فیضان  کو عزیز رکھا ہے۔جب راجندر پرساد جی سومناتھ آئے تھے ، تو انہوں نے جو کہا تھا ، وہ ہمیں یمیشہ یاد رکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا تھا- ’’صدیوں پہلے ، بھارت سونے اور چاندی کا ذخیرہ ہوا کرتا تھا ، دنیا کے سونے کا بڑا حصہ تب بھارت کے مندروں میں ہی ہوتا تھا۔ میری نظر میں سومناتھ کی تعمیر نو اس دن مکمل ہوگی جب اس کی بنیاد  پر عظیم مندر کے ساتھ ہی خوشحال بھارت کی عظیم عمارت بھی تیار ہوچکی ہوگی!خوشحال بھارت کی وہ عمارت، جس کی علامت سومناتھ مندر ہوگا‘‘ ہمارے پہلے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر جی کا یہ خواب ہم سبھی کے لئے باعث تحریک ہے۔

ساتھیو،

ہمارے لئے تاریخ  اور عقیدت کا جوہر ہے ۔

’سب کا ساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس ، اور سب کا پریاس‘

ہمارے یہاں جن12 جیوترلنگ قائم کئے گئے ہیں ، ان کی شروعات ’سوراشٹر سومناتھم ‘ کے ساتھ سومناتھ مندر سے ہی ہوتی ہے۔مغرب میں سومناتھ اور ناگیشور سے لے کر مشرق میں بیدیاناتھ  تک، شمال میں بابا کیدارناتھ سے لے کر جنوب میں بھارت کے آخری کنارے پر جلوہ افروز شری رامیشور تک ، یہ 12 جیوترلنگ پورے بھارت کو آپس میں جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔  اسی طرح ہمارے چار دھاموں کا نظام ، ہمارے 56 شکتی پیٹھوں کی سنکلپنا،ہمارے الگ الگ حصوں سے الگ الگ تیرتھوں کا قیام ، ہماری عقیدت کا یہ خاکہ حقیقت میں ’ ایک بھارت ، شیرسٹھ بھارت‘ کے جذبہ کا ہی اظہار ہے۔  دنیا کو صدیوں سے یہ حیرت ہوتی رہی ہے کہ اتنی گوناگونیت سے بھرا بھارت ایک کیسے ہے، ہم متحد کیسے ہیں؟ لیکن جب آپ مشرق سے ہزاروں کلومیٹر چل کر مشرق سے مغرب سومناتھ کے درشن کرنے والے عقیدت مندوں کو دیکھتے ہیں ، یا جنوبی بھارت کے ہزاروں ہزار بھکتوں کو کاشی کی مٹی کو پیشانی پر لگاتے دیکھتے ہیں ، تو آپ کو یہ احساس ہو جاتا ہے کہ بھارت کی طاقت کیا ہے۔ہم ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھ رہے ہوتے، ملبوسات بھی الگ ہوتے ہیں ،کھانے -پینے کی عادتیں بھی الگ ہوتی ہیں، لیکن ہمیں احساس ہوتا ہے کہ ہم ایک ہیں۔ ہماری اس روحانیت نے صدیوں سے بھارت کو اتحاد کے دھاگے میں پیرونے میں، باہمی بات چیت کرنے میں اہم رول ادا کیا ہے اور ہم سبھی کی ذمہ داری ہے ، اسے مسلسل مضبوط کرتے رہنا۔

ساتھیو،

آج پوری دنیا بھارت کے یوگ، فلسفہ،روحانیت  اور ثقافت کی طرف راغب ہورہی ہے۔ ہماری نئی نسل میں بھی اب اپنی جڑوں سے جڑنے کی نئی بیداری آئی ہے۔ اس لئے، ہمارے ٹورزم اور روحانی ٹورزم کے شعبے میں آج قومی اور بین الاقوامی امکانات ہیں۔ ان امکانات کو عملہ جامہ پہنانے کے لئے ملک آج جدید انفرااسٹرکچر بنا رہا ہے ، قدیم افتخار کو نئی زندگی عطا کررہا ہے۔ رامائن سرکٹ کی مثال ہمارے سامنے ہے،  آج ملک دنیا کے کتنے ہی رام بھکتوں کو رامائن سرکٹ کے ذریعہ بھگوان رام کی زندگی سے جڑے نئے نئے مقامات کی جانکاری مل رہی ہے۔ بھگوان رام کیسے پورے بھارت کے رام ہیں، ان مقامات پر جاکر ہمیں آج یہ محسوس کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ اسی طرح ، بدھ سرکٹ پورے دنیا کے بودھ  پیروکاروں کوبھارت میں آنے کی، سیاحت کرنے کی سہولت فراہم کررہا ہے۔ آج اس سمت میں کام کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔ ایسے ہی، ہماری وزارت سیاحت  ’سودیش درشن اسکیم‘ کے تحت 15 الگ الگ تھیمس پر ٹورسٹ سرکٹ کو فروغ دے رہی ہے۔ ان سرکٹس سے ملک کے کئی پسماندہ علاقوں میں بھی سیاحت اور ترقی کے مواقع پیدا ہوں گے۔

ساتھیو،

ہمارے آب واجداد اتنے دوراندیش تھے کہ انہوں نے دوردراز علاقوں کو بھی ہماری  عقیدت سے جوڑنے کا کام کیا۔ ان کے تئیں اپنایت کا احساس دلایا۔ لیکن بدقسمتی سے جب ہم اس قابل ہوئے ، جب ہمارے پاس جدید تکنیک اور وسائل آئے تو ہم نے ان علاقوں کو دشوارگزار سمجھ کر انہیں چھوڑ دیا ۔  ہمارے پہاڑی علاقہ اس کی  بڑی مثال ہیں۔ لیکن آج ملک ان مقدس تیرتھوں کے فاصلوں کو بھی مٹا رہا ہے۔ ویشنو دیوی مندر کے آس پاس ترقی ہو،  یا شمال مشرق تک پہنچ رہا ہائی ٹیک انفراسٹرکچر ہو، آج ملک میں اپنوں سے دوریاں مٹ رہی ہیں۔ اسی طرح 2014 میں ملک نے تیرتھ  استھانوں کے فروغ کے لئے ’پرساد اسکیم‘ کا بھی اعلان کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ملک میں تقریباً 40 بڑ ے تیرتھ استھانوں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ جن میں 15 پروجیکٹس کا کام بھی  پورا کرلیا گیا ہے۔ گجرات میں بھی 100 کروڑ سے زیادہ کے تین پروجیکٹس پر پرساد اسکیم کے تحت کام جاری ہے۔ گجرات میں سومناتھ اور دوسرے سیاحتی مقامات اور شہروں کو بھی آپس میں جوڑنے کے لئے کنکٹیوٹی  پر خاص طور پر توجہ دی جارہی ہے۔ کوشش یہ کہ جب سیاح ایک جگہ درشن کرنے آئے تو دوسرے سیاحتی مقامات تک بھی جائیں۔ اسی طرح، ملک بھر میں 19 آئکونک ٹورسٹ ڈیسٹی نیشنز کی شناخت کرکے آج انہیں فروغ دیا جارہا ہے۔ یہ سبھی پروجیکٹ ہماری سیاحتی صنعت کو آنے والے وقت میں ایک نئی توانائی دیں گے۔

ساتھیو،

سیاحت کے ذریعہ آج ملک عام آدمی کو نہ صرف جوڑ رہا ہے بلکہ خود بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ 2013 میں ملک ٹریول اور ٹورزم کمپٹیٹونیس انڈکس  میں جہاں 65 ویں مقام  پر تھا، وہیں 2019 میں 34 ویں مقام پر آگیا۔ بین الاقوامی  سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ملک نے ان سات برسوں میں  کئی پالیسی  سے متعلق فیصلے بھی کئے ہیں، جن کا فائدہ آج ملک کو ہورہا ہے۔ ملک نے ای ویزا نظام ، ویزا آن ارائیول  جیسے نظام کو آگے بڑھایا ہے اور ویزا کی فیس بھی کم کردی ہے۔ اس طرح ٹورزم سیکٹر میں مہمان نوازی  کے لئے لگنے والے جی ایس ٹی کو بھی کم کیا  گیاہے۔ اس سے سیاحت کے سیکٹر کو بہت فائدہ ہوگا اور کووڈ کے اثرات سے ابھرنے میں مدد ملے گی۔ کئی فیصلے سیاحوں کی دلچسپی کو ذہن میں رکھ کر بھی کئے گئے ہیں۔ جیسے کہ کئی سیاح جب آتے ہیں تو ان کا تجسس ایڈوینچر کے تئیں بھی ہوتا ہے۔ اسے ذہن میں رکھتے ہوئے ملک نے 120 ماونٹین چوٹیوں کو بھی ٹریکنگ کے لئے کھولا ہے۔ سیاحوں کو نئی جگہ پر پریشانی نہ ہو ، نئی جگہوں کی پوری جانکاری ملے، اس کے لئے بھی پروگرام شروع کرکے گائیڈز کو تربیت دی جارہی ہے۔ اس سے بڑی تعداد میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں ۔

ساتھیو،

ہمارے ملک کی روایات ہمیں مشکل وقت سے نکل کر، تکلیف کو فراموش کرکے آگے بڑھنے کی تحریک دیتی ہیں ۔ ہم نے دیکھا بھی ہے، کورونا کے اس دور میں سیاحت لوگوں کے لئے امید کی کرن ہے۔ اس لئے ، ہمیں  اپنی سیاحت کے مزاج اور ثقافت کو مسلسل توسیع دینا ہے ، آگے بڑھانا ہے اور خود بھی آگے بڑھنا ہے ۔ لیکن ساتھ ہی ہمیں یہ بھی ذہن میں رکھنا ہے کہ ہم ضروری احتیاط ، ضروری بچاؤ کا پورا خیال رکھیں ۔ مجھے یقین ہے کہ اسی جذبہ کے ساتھ ملک آگے بڑھتا رہے گا اور ہماری روایات ، ہمارا افتخار جدید بھارت کی تعمیر میں ہمیں راہ دکھاتے رہیں گے۔ بھگوان سومناتھ کا ہم پر آشرواد بنا رہے ، غریب سے غریب کی فلاح کے لئے ہم میں نئی نئی صلاحیت، نئی نئی توانائی  حاصل ہوتی رہے تاکہ سبھی کی بہبود کی راہ کو ہم لگن کے جذبے سے سیوا کرنے کے توسط سے عوام کی زندگی میں تبدیلی لاسکیں، انہیں نیک خواہشات کے ساتھ، آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ!! جے سومناتھ !

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"