دوستو،

گزشتہ سال جون میں ، وزیر اعظم موریسن اور میں نے سرکولر اکانومی پر ایک ہیکاتھن منعقد کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

میں خوش ہوں کہ ہماری یہ سوچ بہت جلد حقیقت بن گئی ۔

میں اپنے محبوب دوست ، وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کا اس مشترکہ پہل کی حمایت کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں کووڈ-19 وباء کے باوجود تمام شرکاء کی ان کے عزم کے لئے بھی ستائش کرتا ہوں۔

میرے لئے آپ سبھی فاتح ہیں۔

دوستو،

چونکہ انسانیت آب و ہوا میں تبدیلی سے پیدا ہوئے چیلنجوں کا سامنا کررہی ہے، اس ہیکاتھن کا تصور پوری دنیا کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

کھپت پر مبنی معیشت کے ماڈل نے ہمارے کرہ ارض پر کافی بوجھ ڈال دیا ہے۔

ہمیں نہیں بولنا چاہئے کہ ہم جو کچھ اس کرہ ارض پر ہے، اس کے مالک نہیں ہے، بلکہ صرف آنے والی تمام نسلوں کے لئے ایک امین ہے۔

یہ کافی نہیں ہے کہ ہم پروڈکشن کے اپنے عمل کو مزید کارگر اور کم آلودگی والا بنائیں۔

اس کا کوئی مطلب نہیں کہ کوئی کتنی رفتار سے یا سست رفتار سے ڈرائیونگ کرتا ہے، اگر سمت غلط ہے تو وہ غلط منزل پر پہنچے گا۔

اور اس لئے، ہمیں صحیح سمت طے کرنے ہوگی۔

ہمیں اپنے صرف کے طریقوں پر غور کرنا ہوگا اور ہم کیسے اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرسکتے ہیں۔

یہیں سے سرکولر اکانومی کا تصور پیدا ہوتا ہے۔

یہ ہمارے بہت سے چیلنجوں کو حل کرنے میں ایک اہم قدم ہوسکتا ہے۔

ریسائکلنگ ، اشیاء کے دوبارہ استعمال ، فضول اشیاء کا خاتمہ اور وسائل کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہمارے طرز زندگی کا حصہ ہونا چاہئے۔

اس ہیکاتھن نے بھارت اور آسٹریلیا کے طلباء ، اسٹارٹ اَپس اور انٹرپرینیورس کی طرف سے اختراعی حل دیکھے ہیں۔

یہ اختراعات سرکولر اکانومی کے فلسلفے کے تئیں آپ کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

مجھے کوئی شبہ نہیں ہے کہ آپ کی اختراعات سرکولر اکانومی کے سولیوشن میں سبقت لے جانے میں ہمارے دونوں ملکوں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

اور اس کے لئے ہمیں اسکیل اَپ اور ان خیالات کو اِنکیوبیٹ کرنے کے لئے طریقہ کار بھی تلاش کرنے ہوں گے۔

دوستو،

نوجوان کی طاقت نئے خیالات اور اختراعات کے تئیں کشادگی اور خطرات کا سامنا کرنے کی صلاحیت سے آتی ہے۔

آج کے نوجوان شرکاء کی توانائی اور جوش و خروش بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ترقی پسندانہ شراکت داری کی یہ ایک علامت ہے۔

مجھے اپنے نوجوانوں کی توانائی ، جدت طرازی اور مختلف سوچ پر پورا بھروسہ ہے۔

وہ نہ صرف ہمارے دونوں ملکوں کے لئے، بلکہ پوری دنیا کے لئے سولیوشن فراہم کرسکتے ہیں۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط شراکت داری کووڈ کے بعد کی دنیا کی تشکیل میں ایک اہم رول ادا کرے گی۔

اور ہمارے نوجوان ، ہمارے نوجوان جدت طراز ، ہمارے اسٹارٹ اَپس، اس شراکت داری میں پیش پیش رہیں گے۔

شکریہ!

آپ کا بہت بہت شکریہ!

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones