عالی جناب،
میں صدر بائیڈن کو اس اہم تقریب کے انعقاد کے لیے تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ سستی، قابل رسائی اور معیاری حفظان صحت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، ہم نے انڈو- پیسیفک کے لیے ’’کواڈ ویکسین انیشی ایٹو‘‘ کا آغاز کیا اور مجھے خوشی ہے کہ کواڈ ( QUAD) میں ہم نے سروائیکل کینسر کے چیلنج کا مل کر سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینسر کی دیکھ بھال میں، علاج کے لیے تعاون ضروری ہے۔ کینسر کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے روک تھام، اسکریننگ، تشخیص اور علاج پر مشتمل ایک مربوط نقطہ نظر ضروری ہے۔ بھارت میں بڑے پیمانے پر سروائیکل کینسر اسکریننگ پروگرام چل رہا ہے اور بھارت دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ انشورنس اسکیم چلا رہا ہے۔ اور ہر ایک کو سستی قیمت پر ادویات فراہم کرنے کے لیے خصوصی مراکز بھی بنائے گئے ہیں۔ بھارت نے سروائیکل کینسر کی اپنی ویکسین بھی بنا لی ہے۔ اوراے آئی کی مدد سے نئے علاج پروٹوکول کی مدد سے بھی شروع کیے جارہے ہیں۔
عالی جناب
بھارت اپنے تجربے اور مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔ آج کینسر کی دیکھ بھال کا کام کرنے والے ہندوستان کے بہت سے ماہرین اس تقریب میں ہمارے ساتھ جڑے ہیں۔ بھارت کا نقطہ نظر ’’وَن اَرتھ، وَن ہیلتھ‘‘ یعنی ایک زمین، ایک صحت ہے۔ اسی جذبے سے میں کواڈ مون شاٹ انیشی ایٹو کے تحت 7.5 ملین ڈالر کے سیمپلنگ کٹس، ڈٹیکشن کٹس اور ویکسین کا تعاون دینے کا اعلان کرتا ہوں۔ ریڈیو تھیریپی ٹریٹمنٹ اور صلاحیت سازی میں بھی بھارت تعاون کرے گا۔
مجھے خوشی ہے کہ ہند-بحرالکاہل کے ممالک کے لیے، جی اے وی آئی اور کواڈ پہل کے تحت، بھارت سے 40 ملین ویکسین خوراک پر مشتمل تعاون دیا جائے گا۔ ویکسین کی یہ 40 ملین خوراکیں کروڑوں لوگوں کی زندگیوں میں امید کی کرن بنیں گی۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، جب کواڈ کام کرتا ہے، تو یہ صرف قوموں کے لیے نہیں ہوتا، بلکہ یہ لوگوں کے لیے ہوتا ہے۔ یہ ہمارے انسانوں پر مرکوز نقطہ نظر کا اصل جوہر ہے۔
شکریہ۔