ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 کی تنظیم کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ دنیا کے مختلف خطوں  سے آنے والے تمام شرکاء کو سلام اور نیک خواہشات۔

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 میں کئی ممالک کی شرکت عالمی فوڈ انڈسٹری، اکیڈمی اور ریسرچ کے روشن ذہنوں کے لیے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ظاہر کرتی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے مواقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے اور ایک دوسرے کے تجربات سے دو طرفہ سیکھنے میں حصہ لیا جا سکے۔

بھارت  میں ایک متحرک اور متنوع فوڈ کلچر ہے۔ بھارتی  غذائی ماحولیاتی نظام کی ریڑھ کی ہڈی کسان ہے۔ یہ کسان ہی  ہیں جنہوں نے پکوان کی عمدہ اور غذائیت سے بھرپور اور مزیدار روایات کی تخلیق کو یقینی بنایا ہے۔ ہم اختراعی پالیسیوں اور توجہ پر مرکوز نفاذ کے ساتھ ساتھ ان کی محنت کی حمایت کر رہے ہیں۔

جدید دور میں، ترقی پسند زرعی طریقوں، مضبوط انتظامی ڈھانچوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے، ہماری کوشش اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ  بھارت خوراک کے شعبے میں جدت، پائیداری اور حفاظت کے لیے عالمی معیارات قائم کرے۔

گزشتہ دس  برسوں کے دوران  ہم نے فوڈ پروسیسنگ کے شعبے کو تبدیل کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ فوڈ پروسیسنگ میں 100فیصد ایف ڈی آئی، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا، مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کو باضابطہ بنانا، فوڈ پروسیسنگ صنعتوں کے لیے پروڈکشن سے منسلک ترغیبی اسکیم جیسے کثیر جہتی اقدامات کے ذریعے  ہم جدید انفراسٹرکچر کا ایک مضبوط ماحولیاتی نظام ، مضبوط سپلائی چین اور ملک بھر میں روزگار کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

ہمارے وژن کا ایک اہم حصہ چھوٹے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ایم ایس ایم ایز  خوب پھلے پھولیں   اور عالمی ویلیو چین کا ایک لازمی حصہ بنیں اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کو مائیکرو انٹرپرینیور بننے کی ترغیب دیں۔

 

ایسے موڑ پر، ورلڈ فوڈ انڈیا ہمارے لیے بی2 بی  تعاملات اور نمائشوں، ریورس خرید و فروخت والی  میٹنگز اور ملک، ریاست اور شعبوں کے مخصوص سیشنز کے ذریعے دنیا کے ساتھ کام کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔

مزید برآں، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا – ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ گلوبل فوڈ ریگولیٹرز سمٹ کی عالمی ریگولیٹرز بشمول ڈبلیو ایچ او، ایف اے او اور کئی باوقار گھریلو اداروں کو اکٹھا کرے گی تاکہ بہترین  فوڈ سیفٹی، اسٹینڈرڈ کے معیارات اور دیگر مسائل جیسے وسیع پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ ، مجھے یقین ہے کہ کھانے کے تحفظ کو   فروغ دینے  ، کھانے کے ضیاع کو کم کرنے ، پودوں پر مبنی  غذائیت اور پائیداری کو فروغ دینے اور پروٹین کے ساتھ ساتھ سرکلر اکانومی جیسے اہم موضوعات کو بھی پیش کیا جائے گا۔

آئیے ہم آگے بڑھیں اور ایک پائیدار، محفوظ، جامع اور غذائیت سے بھرپور دنیا کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi