’’ایک طرف ہم نے سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی لگا دی ہے تو دوسری طرف پلاسٹک ویسٹ پراسیسنگ کو لازمی قرار دیا ہے‘‘
’’اکیسویں صدی کا ہندوستان آب و ہوا کی تبدیلی اور ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں ایک واضح روڈ میپ کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے‘‘
’’گزشتہ 9 برسوں میں، ہندوستان میں ویٹ لینڈز اور رامسر مقامات کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا اضافہ ہوا ہے‘‘
&ldq’’دنیا کے ہر ملک کو عالمی آب و ہوا کے تحفظ کے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سوچنا چاہیے‘‘
’’ہندوستان کی ہزاروں سال پرانی ثقافت میں فطرت کے ساتھ ساتھ ترقی بھی ہوئی ہے‘‘
’’مشن لائف کا بنیادی اصول دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے اپنی فطرت کو تبدیل کرنا ہے‘‘
’’آب و ہوا کی تبدیلی کے تئیں یہ شعور صرف ہندوستان تک محدود نہیں ہے، پوری دنیا میں اس پہل کے لیے عالمی حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘
’’مشن لائف کی طرف اٹھایا گیا ہر ایک قدم آنے والے وقت میں ماحولیات کے لیے ایک مضبوط ڈھال بنے گا‘‘

نمسکار۔

عالمی یوم ماحولیات  کے موقع پر آپ سبھی کو، ملک اور دنیا کو بہت بہت مبارکباد۔ اس سال یوم ماحولیات کا موضوع – سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کی مہم ہے۔ اور مجھے خوشی ہے کہ جو بات دنیا آج کر رہی ہے، اس پر بھارت گذشتہ 4-5 برسوں سے مسلسل کام کر رہا ہے۔ 2018 میں ہی بھارت نے سنگل یوز پلاسٹک سے نجات کے لیے دو سطحوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ ہم نے ایک جانب، سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کی اور دوسری جانب پلاسٹک ویسٹ پروسیسنگ کو لازمی قرار دیا ۔ اس وجہ سے بھارت میں تقریباً 30 لاکھ ٹن پلاسٹک پیکجنگ کی ری سائیکل لازمی ہوئی ہے۔  یہ بھارت میں پیدا ہونے والے مجموعی سالانہ پلاسٹک فضلے کا 75 فیصد ہے۔ اور آج اس کے دائرے میں تقریباً 10 ہزار پروڈیوسر حضرات، درآمد کار اور برانڈ مالکان آچکے ہیں۔

ساتھیو،

آج 21ویں صدی کا بھارت، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے بہت واضح روڈ میپ لے کر چل رہا ہے۔ بھارت نے موجودہ ضرورتوں اور مستقبل کے وژن کا ایک توازن قائم کیا ہے۔ ہم نے ایک جانب غریب سے غریب تر کو ضروری مدد فراہم کی، اس کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی تمام تر کوششیں کیں، تو دوسری جانب مستقبل کی توانائی ضروتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑے اقدامات بھی کیے۔

گذشتہ 9 برسوں کے دوران بھارت نے سبز اور صاف ستھری توانائی پر غیر معمولی طور  پر توجہ مرکوز کی ہے۔ شمسی بجلی ہو، ایل ای ڈی بلبوں کی زیادہ سے زیادہ گھروں تک رسائی ہو، جس نے ملک کے لوگوں کے، ہمارے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کے پیسے بھی بچائے ہیں اور ماحولیات کا بھی تحفظ کیا ہے۔ بجلی کا بل مسلسل کم ہوا ہے۔بھارت کی قیادت کو دنیا نے اس عالمی وبائی مرض کے دوران بھی دیکھا ہے۔ اسی عالمی وبائی مرض کے دوران بھارت نے مشن گرین ہائیڈروجن شروع کیا ہے۔ اسی عالمی وبائی مرض کے دوران بھارت نے مٹی اور پانی کو کیمیاوی کھادوں سے بچانے کے لیے فطری طریقہ کاشت کی جانب قدم اٹھائے۔

بھائیو اور بہنو،

سبز مستقبل، سبز معیشت کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے، آج دو اور اسکیموں کی شروعات ہوئی ہے۔ گذشتہ 9 برسوںمیں بھارت میں مرطوب زمینوں کی، رامسر سائٹس کی تعداد میں پہلے کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا اضافہ رونما ہوا ہے۔ آج امرت دھروہر یوجنا کی شروعات ہوئی ہے۔ اس اسکیم کے توسط سے ان رامسر سائٹوں کا تحفظ جن بھاگیداری یا عوامی شراکت داری سے یقینی ہوگا۔ مستقبل میں یہ رامسر سائٹس ماحولیاتی سیاحت کا مرکز بنیں گی اور ہزاروں لوگوں کے لیے سبز روزگار کا وسیلہ بنیں گی۔  دوسری اسکیم ملک کے طویل  ساحلوں اور وہاں رہنے والی آبادی سے متعلق ہے۔ ’مشٹھی یوجنا‘ کے توسط سے ملک کا مینگرو ایکو نظام بھی بحال ہوگا، محفوظ بھی رہے گا۔ اس سے ملک میں 9 ریاستوں میں مینگرو احاطے کو بحال کیا جائے گا۔ اس سے سمندر کی سطح میں اضافہ ہونے اور سمندری طوفان جیسی آفات سے ساحلی علاقوں میں زندگی اور روزی روٹی کے مسئلے کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ساتھیو،

عالمی آب و ہوا کے تحفظ کے لیے یہ ازحد ضروری ہے کہ دنیا کا ہر ملک ذاتی مفاد سے اوپر اٹھ کر سوچے۔ طویل عرصے تک دنیا کے بڑے اور ترقی یافتہ ممالک میں ترقی کا جو ماڈل بنا، اس میں بہت تضاد ہے۔ ترقی کے اس ماڈل میں ماحولیات کو لے کر بس یہ سوچ تھی کہ پہلے ہم اپنے ملک کی ترقی کر لیں، پھر بعد میں ماحولیات کی بھی فکر کریں گے۔ اس سے ایسے ممالک نے ترقی کے ہدف تو حاصل کر لیے، تاہم پوری دنیا کی آب و ہوا کو ان کے ترقی یافتہ بننے کی قیمت چکانی پڑی۔ آج بھی دنیا کے ترقی پذیر اور غریب ممالک، کچھ ترقی یافتہ ممالک کی غلط پالیسیوں کا نقصان اٹھا رہے ہیں۔ دہائیوں تک کچھ ترقی یافتہ ممالک کے اس رویے کو نہ کوئی ٹوکنے والا تھا، نہ کوئی روکنے والا تھا، کوئی ملک نہیں تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ آج بھارت نے ایسے ہر ملک کے سامنے موسمیاتی انصاف کا سوال اٹھایا ہے۔

ساتھیو،

بھارت کی ہزاروں برس پرانی  ثقافت کے فلسفے میں فطرت بھی ہے اور ترقی بھی۔ اسی ترغیب سے آج بھارت، معیشت پر جتنا زور دیتا ہے، اتنی توجہ ماحولیات پر بھی دیتا ہے۔ بھارت آج اپنے بنیادی ڈھانچے پر زبردست سرمایہ کاری کر رہا ہے، تو ماحولیات پر بھی اتنی ہی توجہ دے رہا ہے۔ اگر ایک جانب بھارت نے 4جی اور 5جی کنکٹیویٹی کی توسیع کی، تو دوسری جانب اپنے جنگلوں کے احاطے میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ایک جانب بھارت نے غریبوں کے لیے 4 کروڑ گھر بنائے تو وہیں بھارت میں وائلڈ لائف اور وائلڈ لائف سیکنچریز کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ بھارت آج ایک جانب جل جیون مشن چلا رہا ہے، تو دوسری جانب ہم نے آبی سلامتی کے لیے 50 ہزار سے زائد امرت سرووَر تیار کیے ہیں۔ آج ایک جانب بھارت دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بنا ہے تو وہ قابل احیاء توانائی میں سرکردہ 5 ممالک میں بھی شامل ہوا ہے۔ آج ایک جانب بھارت زرعی برآمدات میں اضافہ کر رہا ہے، تو وہیں پیٹرول میں 20 فیصد ایتھنول کی آمیزش کے لیے بھی مہم چلا رہا ہے۔ آج ایک جانب بھارت ’تباہ کاری سے بچاؤ کے بنیادی ڈھانچے کے لیے اتحاد – سی ڈی آر آئی‘ جیسی تنظیموں کی بنیاد بنا ہے تو وہیں بھارت نے بڑی بلیوں کے بین الاقوامی اتحاد کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ بڑی بلیوں کے تحفظ کی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ہے۔

ساتھیو،

میرے لیے ذاتی طور پر بہت خوشی کی بات ہے کہ ’مشن لائف ‘یعنی طرز حیات برائے ماحولیات آج پوری دنیا میں ایک عوامی تحریک بنتا جا رہا ہے۔ میں نے جب گذشتہ برس گجرات کے کیوڑیا- ایکتا نگر میں مشن لائف کو لانچ کیا تھا، تو لوگوں میں ایک تجسس تھا۔ آج یہ مشن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے طرز حیات میں تبدیلی لانے سے متعلق ایک نیا شعور بیدار کر رہا ہے۔ ایک مہینہ قبل ہی مشن لائف کو لے کر ایک مہم بھی شروع کی گئی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ 30 دن سے بھی کم وقت میں اس میں تقریباً 2 کروڑ لوگ جڑ چکے ہیں۔ میرے شہر کو زندگی عطا کرنا، اس احساس کے ساتھ، کہیں ریلیاں نکلیں، کہیں کوئز مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ لاکھوں اسکولی بچے، ان کے اساتذہ، ایکو کلب کے توسط سے اس مہم سے جڑے۔ لاکھوں ساتھیوں نے ’ریڈیوس، ری یوز، ری سائیکل‘ کا اصول اپنی روزمرہ کی زندگی میں اپنایا ہے۔ بدلے مزاج تو دنیا میں بدلاؤ، یہی مشن لائف کا بنیادی اصول ہے۔ مشن لائف، ہماری آنے والی نسلوں کے لیے، پوری انسانیت کے روشن مستقبل کے لیے اتنا ہی ضروری ہے۔

ساتھیو،

یہ شعور صرف ملک تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ پوری دنیا میں بھارت کی اس پہل کو لے کر حمایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ برس یوم ماحولیات کے موقع پر میں نے عالمی برادری سے ایک اور گذارش کی تھی۔ گذارش یہ تھی کہ افراد اور معاشرے کے درمیان ماحولیات دوست برتاؤ میں تبدیلی لانے کے لیے اختراعی حل ساجھا کریں۔ ایسے حل، جو قابل پیمائش ہوں، توسیع پذیر ہوں۔ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 70 ممالک کے ہزاروں ساتھیوں نے اپنے خیالات ساجھا کیے۔ ان میں طلبا ہیں، محققین ہیں، الگ الگ شعبوں سے وابستہ ماہرین ہیں، پیشہ واران ہیں، غیر سرکاری تنظیمیں ہیں اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ ان میں سے چند معزز ساتھیوں کے خیالات کو کچھ دیر قبل ایوارڈ  بھی دیا گیا ہے۔ میں تمام ایوارڈ یافتگان کو بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

مشن لائف کی جانب اٹھا ہر قدم اور وہی آنے والے وقت میں پوری دنیا میں ماحولیات کا مضبوط کَوَچ بنے گا۔ لائف کے لیے فکری قیادت کا ایک مجموعہ بھی آج جاری کیا گیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ایسی کوششوں سے سبز نمو کا ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا۔ ایک مرتبہ پھر سبھی کو یوم ماحولیات کی بہت بہت مبارکباد، تہہ دل سے ڈھیر ساری نیک خواہشات۔

شکریہ!

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.