’’کوشل دکشانت سماروہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے‘‘
’’ نوجوانوں کی مضبوط تر طاقت سے ملک مزید ترقی کرتا ہے اس طرح ملکی وسائل کے ساتھ انصاف ہوتا ہے‘‘
’’آج پوری دنیا اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ صدی ہندوستان کی صدی ہونے جارہی ہے‘‘
’’ہماری حکومت نے ہنر مندی کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے لیے الگ وزارت بنائی، الگ بجٹ مختص کیا‘‘
’’صنعت، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کے اداروں کے لیے موجودہ دور سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے‘‘
’’ہندوستان میں مہارت کی ترقی کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم صرف مکینکس، انجینئرز، ٹیکنالوجی یا کسی اور خدمت تک محدود نہیں ہیں‘‘
بھارت میں بے روزگاری کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے
’’آئی ایم ایف کو یقین ہے کہ ہندوستان اگلے 4-3 برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں سے ایک بن جائے گا‘‘

نمسکار!

ہنر مندی کا یہ میلہ اپنے آپ میں منفرد ہے۔ ملک بھر کے اسکل ڈویلپمنٹ اداروں کا اس طرح کا مشترکہ اسکل کانووکیشن ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے۔ یہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ اس ایونٹ میں ملک کے ہزاروں نوجوان ٹیکنالوجی کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔ میں تمام نوجوانوں کو بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

میرے نوجوان دوستو،

ہر ملک کی مختلف طاقتیں ہوتی ہیں، جیسے قدرتی وسائل، معدنی وسائل یا طویل ساحلی پٹی۔ لیکن اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے ایک اہم طاقت کی ضرورت  ہوتی ہے ، وہ ہے یوا شکتی  اور نوجوانوں کی طاقت  جتنی مضبوط ہوگی اتنا ہی ملک ترقی کرے گا اور ملکی وسائل کے ساتھ اتنا ہی انصاف کیا جائے گا۔ آج، ہندوستان اس سوچ کے ساتھ اپنے نوجوانوں کو بااختیار بنا رہا ہے اور پورے ماحولیاتی نظام میں بے مثال بہتری لا رہا ہے ۔ اس میں بھی ملک کا نقطہ نظر دو رخی ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو ہنر مندی اور تعلیم کے ذریعے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کر رہے ہیں۔ تقریباً 4 دہائیوں کے بعد ہم ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی لے کر آئے ہیں۔ ہم نے بڑی تعداد میں نئے میڈیکل کالج، اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جیسےآئی آئی ٹی، آئی آئی ایم یاآئی ٹی آئی کھولے ہیں۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت کروڑوں نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے۔ دوسری طرف، ہم روزگار فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم روزگار اور صنعت کاری کوفروغ  دینے والےنئے شعبوں پر بھی توجہ  دے رہے ہیں ۔ آج ہندوستان، سامان کی برآمدات، موبائل برآمدات، الیکٹرانک برآمدات، خدمات کی برآمدات، دفاعی برآمدات اور مینوفیکچرنگ میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہےاور اس کے ساتھ ہی، ہندوستان آپ جیسے نوجوانوں کے لیے خلائی، اسٹارٹ اپ، ڈرون، اینیمیشن، الیکٹرک گاڑیاں، سیمی کنڈکٹر وغیرہ جیسے کئی شعبوں میں بھی بڑی تعداد میں نئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔

دوستو،

آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ یہ صدی ہندوستان کی صدی ہونے جا رہی ہے اور اس کے پیچھے بڑی وجہ ہندوستان کی نوجوان آبادی ہے۔ جب دنیا کے کئی ممالک میں بوڑھوں کی آبادی بڑھ رہی ہے تب ہندوستان دن بہ دن جوان ہوتا جا رہا ہے۔ بھارت کو یہ بہت بڑا فائدہ ہے۔ پوری دنیا ہنر مند نوجوانوں کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ حال ہی میں جی20 سربراہ اجلاس  میں عالمی مہارت کی نقشہ سازی کے حوالے سے ہندوستان کی تجویز کو قبول کیا گیا ہے۔ اس سے آنے والے وقت میں آپ جیسے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ ہمیں ملک اور دنیا میں پیدا ہونے والے کسی بھی موقع کو ضائع نہیں کرنا ہے۔ حکومت ہند آپ کی ہر ضرورت میں آپ کے ساتھ ہے۔ ہماری پچھلی حکومتوں میں ہنر پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی تھی۔ ہماری حکومت نے ہنر کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے لیے الگ وزارت بنائی اور الگ بجٹ دیا۔ آج، ہندوستان اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا نے زمینی سطح پر نوجوانوں کو کافی طاقت دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے۔ اب صنعتی کلسٹرز کے قریب نئے ہنر مندی کے مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس سے صنعت اپنی ضروریات کو ہنر مندی کے فروغ کے اداروں کے ساتھ شیئر کر سکے گی اور اس کے مطابق نوجوانوں میں ضروری ہنر مندی پیدا کرکے انہیں روزگار سے منسلک کیا جائے گا۔

دوستو،

آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اب وہ وقت نہیں جب آپ ایک کام سیکھ لیں تو ساری زندگی کام آئے گا۔ اب اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کا ایک پیٹرن ہے، جس پر ہم سب کو عمل کرنا ہوگا۔ مطالبات تیزی سے بدل رہے ہیں، ملازمت کی نوعیت بدل رہی ہے۔ اس کے مطابق ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بھی اپ گریڈ کرتے رہنا ہوگا۔ اس لیے صنعت، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کے اداروں کے لیے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔ اس سے پہلے اس بات پر کم توجہ دی جاتی تھی کہ کون سی مہارتیں نئی ​​ہیں اور کن کی کس حد تک ضرورت ہے۔ اب یہ صورتحال بھی بدل رہی ہے۔ گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں تقریباً 5 ہزار نئے آئی ٹی آئی بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں آئی ٹی آئی کی 4 لاکھ سے زیادہ نئی سیٹیں شامل کی گئی ہیں۔ ان اداروں کو ماڈل آئی ٹی آئی کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد بہترین طریقوں کے ساتھ موثر اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

دوستو،

ہندوستان میں ہنرمندی کی ترقی کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ ہم صرف میکینکس، انجینئرز، ٹیکنالوجی، یا کسی دوسری سروس تک محدود نہیں ہیں۔ اب جیسے خواتین سے متعلق سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ اب خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح وشوکرما ہمارے ساتھی ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔ ان کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔ لیکن روایتی طور پر، وہ اپنے بزرگوں سے سیکھے ہوئے کام کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اب پی ایم وشوکرما یوجنا کے ذریعے ان کی روایتی صلاحیتوں کو جدید ٹیکنالوجی اور آلات سے جوڑا جا رہا ہے۔

میرے نوجوان دوستو،

جیسے جیسے ہندوستان کی معیشت کی توسیع  ہو رہی ہے، آپ جیسے نوجوانوں کے لیے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں روزگار کی تخلیق ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں بے روزگاری کی شرح 6 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ میں بے روزگاری کی بات کر رہا ہوں۔ ہندوستان کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بے روزگاری تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ترقی کے ثمرات گاؤں اور شہروں دونوں تک یکساں طور پر پہنچ رہے ہیں۔ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ گاؤں اور شہروں دونوں میں نئے مواقع یکساں طور پر بڑھ رہے ہیں۔ اس سروے میں ایک اور بہت اہم بات ہے۔ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان کی افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ ان اسکیموں اور مہموں کا اثر ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے گزشتہ برسوں میں ہندوستان میں شروع کی گئی ہیں۔

دوستو،

بین الاقوامی ادارے آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعداد و شمار بھی تمام نوجوانوں کے جوش و خروش کو بڑھانے والے ہیں۔ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ آنے والے سالوں میں بھی ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی بڑی معیشت رہے گا۔ آپ کو یاد ہوگا، میں نے ہندوستان کو دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل کرنے کی ضمانت دی ہے۔ آئی ایم ایف کو یہ بھی یقین ہے کہ ہندوستان اگلے 3 سے4 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، آپ کو روزگار اور خود روزگار کے مزید مواقع ملیں گے۔

دوستو،

آپ کے سامنے مواقع  ہی مواقع ہیں۔ ہمیں ہندوستان کو دنیا میں ہنر مند افرادی قوت کا سب سے بڑا طاقت کا مرکز بنانا ہے۔ ہمیں دنیا کو اسمارٹ اور اسکلڈ مین پاور سلوشنز فراہم کرنے ہیں۔ سیکھنے، سکھانے اور آگے بڑھنے کا یہ عمل جاری رہنا چاہیے۔ آپ زندگی کے ہر قدم پر کامیاب ہوں، یہی میری تمنا ہے۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں  اور  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.