’’ہندوستان کی اپیل پر 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی اور بے مثال ہے‘‘
’’جو چیز ہمیں متحد کرتی ہے، وہ یوگا ہے’’
’’ جہاں اجتماعی توانائی بہت زیادہ ہوتی ہے،یوگا ایک صحت مند اور طاقتور معاشرہ تشکیل دیتا ہے‘‘
’’ہندوستان کی ثقافت اور سماجی ڈھانچہ، اس کی روحانیت اور نظریات، اور اس کے فلسفہ اور وژن نے ہمیشہ ایسی روایات کو پروان چڑھایا ہے جو متحد کرتی ہیں، اپناتی ہیں اورگلے لگاتی ہیں‘‘
’’یوگا ہمیں اس شعور سے جوڑتا ہے جو ہمیں تمام جانداروں کی وحدت کا احساس دلاتا ہے‘‘
’’یوگا کے ذریعے، ہم بے لوث عمل کو جانتے ہیں، ہم کرما سے کرمایوگا تک کے سفر کا تعین کرتے ہیں‘‘
’’ہماری جسمانی طاقت، ہماری ذہنی وسعت ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بنے گی‘‘

آپ تمام ممالک کے باشندوں کوبین الاقوامی یوگا دن ‘کی بہت بہت مبارکباد۔ ہر سال یوگا دن  کے موقع پر میں کسی  نہ کسی پروگرام میں آپ سب کے درمیان موجود رہتا ہوں۔ خاص کرکے  آپ سب کے ساتھ یوگا کرنے  کی  خوشی بھی یادگار رہتی ہے، لیکن اس بارمختلف مصروفیات کی وجہ سے میں امریکہ میں ہوں۔ اس لیے آپ سب سے ویڈیو پیغام کے ذریعےجڑ رہا ہوں۔

ساتھیو،

میں آپ کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ اگرچہ میں آپ کے درمیان یوگا  نہیں کر پارہا ہوں ، لیکن میں یوگا کرنے کے پروگرام سے نہیں بھاگ رہا ہوں۔ اس لیے میں آج شام کو ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً 5.30 بجے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں یوگا پروگرام میں شامل ہوں گا۔ ہندوستان کی کال پر 180 سے زیادہ ممالک کا اکٹھا ہونا تاریخی اور بے مثال ہے۔ آپ سب کو یاد ہوگا 2014 میں جب یوگا ڈے کی تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آئی تو ریکارڈ تعداد میں ممالک نے اس کی حمایت کی، تب سے یوگا ایک عالمی تحریک بن گیا ہے، یوگا کے عالمی دن کے ذریعے ایک عالمی جذبے میں تبدیل ہوگیا ہے۔

ساتھیو،

اس سال ’اوشین رِنگ آف یوگا‘نے یوگا ڈے کے پروگراموں کو مزید خاص بنا دیا ہے۔’اوشین رِنگ آف یوگا‘ کا یہ تصور، یوگا کے تصور اور سمندر کی وسعت کے درمیان باہمی تعلق پر مبنی ہے۔ فوجی جوانوں نے ہمارے آبی ذخائر کے ساتھ ’یوگا بھارت مالا اور یوگا ساگرمالا‘ بھی بنایا ہے۔ اسی طرح آرکٹک سے انٹارکٹیکا تک ہندوستان کے دو تحقیقی اڈے یعنی زمین کے دو قطب بھی یوگا سے جڑے ہوئے ہیں۔یوگا کے اس منفرد جشن میں ملک اور دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں کی شرکت یوگا کے پھیلاؤ اور شہرت کی عظمت کو واضح کرتی ہے۔

بھائی بہنو،

ہمارےرشیوں نے یوگا کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے:’یوجیتے ایتد اِتی یوگا‘۔ یعنی جو متحد کرتا ہے وہ یوگا ہے۔ لہٰذا، یوگا کا یہ پھیلاؤ اس خیال کی توسیع ہے کہ پوری دنیا ایک خاندان کے طور پر یکجا کرتا ہے۔ یوگا کے پھیلاؤ کا مطلب ہے ’وسودھیو کٹمبکم‘کے جذبے کا پھیلاؤ، اس لیے اس سال ہندوستان کی زیر صدارت ہونے والی جی-20چوٹی کانفرنس کا موضوع بھی’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ رکھا گیا ہے اور آج پوری دنیا میں کروڑوں لوگ ’وسودھیو کٹمبکم کے لیے یوگا‘کےعنوان پر مل کر یوگا کر رہے ہیں۔

ساتھیو،

یہ ہمارے یوگا کے بارے میں صحیفوں میں کہا گیا ہے – ویامت لابھتے سوستیم، درگھ آیوشام بالم سکھم! یعنی یوگا سے ورزش سے ہمیں صحت، آیوش اور طاقت ملتی ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ جو برسوں سے باقاعدگی سے یوگا میں شامل رہے ہیں،یوگا کی توانائی کو محسوس کیا ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ انفرادی سطح پر اچھی صحت ہمارے لیے کتنی ضروری ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھا ہے کہ جب ہم صحت سے جڑے خطرات سے محفوظ رہتے ہیں تو ہمارا خاندان بہت سی پریشانیوں سے بچ جاتا ہے۔ یوگا ایک ایسا صحت مند اور طاقتور معاشرہ تشکیل دیتا ہے، جس کی اجتماعی توانائی کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ پچھلے برسوں میں، سوچھ بھارت جیسے عزائم سے لے کر اسٹارٹ اَپ انڈیا جیسی مہموں تک، خود انحصار ہندوستان کی تعمیر سے لے کر ثقافتی ہندوستان کی تعمیر نو تک، ملک اور اس کے نوجوانوں نے اس توانائی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ آج ملک کا ذہن بدل گیا ہے، اسی لیے لوگ اور زندگی بدل گئی ہے۔

ساتھیو،

ہندوستان کی ثقافت ہو یا سماجی ڈھانچہ، ہندوستان کی روحانیت ہو یا نظریات، ہندوستان کا فلسفہ ہو یا وژن، ہم نے ہمیشہ ایسی روایات کی پرورش کی ہے جو متحد کرنے، اپنائیت لانے اور اپنانے والی ہیں۔ ہم نے نئے خیالات کا خیر مقدم کیا ہے، ان کی سرپرستی کی ہے۔ ہم نے تنوع کو تقویت بخشی ہے، انہیں منایا ہے۔ یوگا ایسے ہر احساس کو مضبوط سے مضبوط بناتا ہے۔ یوگا ہمارے اندرونی وژن کو وسعت دیتا ہے۔ یوگا ہمیں اس شعور سے جوڑتا ہے، جو ہمیں زندگی رکھنے والوں کی وحدت کا احساس دلاتا ہے، جو ہمیں حیوانات سے محبت کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اس لیے ہمیں یوگا کے ذریعے اپنے تضادات کو ختم کرنا ہوگا۔ ہمیں یوگا کے ذریعے اپنی رکاوٹوں اور مزاحمتوں کو ختم کرنا ہے۔ ہمیں’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘کے جذبے کو دنیا کے سامنے ایک مثال کے طور پر پیش کرنا ہے۔

بھائیوں بہنو،

یوگا کے لیے کہا گیا ہے۔’یوگا:کرماسو کوشلم‘۔ یعنی عمل میں مہارت یوگا ہے۔ آزادی کے امرت کال میں یہ منتر ہم سب کے لیے بہت اہم ہے۔جب ہم اپنے فرائض کے لیے اپنے آپ کو وقف کردیتے ہیں تو ہم یوگا کے کمال تک پہنچ جاتے ہیں۔ یوگا کے ذریعے ہم بے لوث عمل کو جانتے ہیں، ہم کرما سے کرمایوگا تک کا سفر طے کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہےیوگا کے ساتھ ہم اپنی صحت کو بھی بہتر بنائیں گے اور ان عزائم کو بھی پورا کریں گے۔ ہماری جسمانی طاقت، ہماری ذہنی وسعت، ہماری شعوری طاقت، ہماری اجتماعی توانائی ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد بنے گی۔ اس عزم کے ساتھ، آپ سب کو ایک بار پھر یوگا ڈے کی بہت بہت نیک خواہشات!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait

Media Coverage

Snacks, Laughter And More, PM Modi's Candid Moments With Indian Workers In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister Narendra Modi to attend Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India
December 22, 2024
PM to interact with prominent leaders from the Christian community including Cardinals and Bishops
First such instance that a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India

Prime Minister Shri Narendra Modi will attend the Christmas Celebrations hosted by the Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) at the CBCI Centre premises, New Delhi at 6:30 PM on 23rd December.

Prime Minister will interact with key leaders from the Christian community, including Cardinals, Bishops and prominent lay leaders of the Church.

This is the first time a Prime Minister will attend such a programme at the Headquarters of the Catholic Church in India.

Catholic Bishops' Conference of India (CBCI) was established in 1944 and is the body which works closest with all the Catholics across India.