"India’s approach to tourism is based on the ancient Sanskrit verse ‘Atithi Devo Bhavah’ which means ‘Guest is God’”
“India’s efforts in the tourism sector are centered on preserving its rich heritage while creating a world-class infrastructure for tourism”
“In the last nine years, we have placed special emphasis on developing the entire ecosystem of tourism in the country”
“India is also recognizing the relevance of the tourism sector for the speedy achievement of Sustainable Development Goals”
“Collaboration among governments, entrepreneurs, investors and academia can accelerate technological implementation in the tourism sector”
“Terrorism divides but Tourism unites”
“The motto of India's G20 Presidency, ‘Vasudhaiva Kutumbakam’ - ‘One Earth, One Family, One Future’ can itself be a motto for global tourism”
“You must visit the festival of democracy in the mother of democracy”

محترم ،  خواتین و حضرات، نمسکار!

میں  ، آپ سب کو  بے مثال بھارت میں خوش آمدید کہتا ہوں! سیاحت کے وزیروں کے طور پر  عالمی سطح پر دو ٹریلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے شعبے کو سنبھالتے ہوئے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ آپ کو خود سیاح بننے کا موقع ملے لیکن آپ گوا میں ہیں -  جو بھارت میں سیاحوں کی  دلچسپی کا ایک بڑا  مرکز ہے۔ لہذا، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اپنی سنجیدہ گفتگو سے کچھ وقت نکال کر گوا کے قدرتی حسن اور روحانی پہلو کے بارے میں جانیں!

معزز حضرات ،

ہمارے قدیم صحیفوں میں ایک کہاوت ہے۔ اتیتھی دیوو بھوا۔  جس کے معنی ہیں ، ’’ مہمان بھگوان ہوتا ہے ‘‘  اور  یہی سیاحت کے لیے ہمارا نقطہ ٔنظر ہے۔ ہماری سیاحت صرف دیکھنے کے لیے نہیں ہے۔ یہ ایک عمیق تجربہ ہے۔ چاہے وہ موسیقی ہو یا  کھانے ، آرٹس ہو یا ثقافت، بھارت کا تنوع واقعی شاندار ہے۔ بلند ہمالیہ سے لے کر گھنے جنگلات تک، خشک ریگستانوں سے لے کر خوبصورت ساحلوں تک، ایڈونچر اسپورٹس سے لے کر مراقبہ  کی بازگشت تک، بھارت میں ہر ایک کے لیے کچھ نہ کچھ  موجود ہے۔ اپنی جی 20   صدارت کے دوران، ہم پورے بھارت میں  100 مختلف مقامات پر تقریباً  200  میٹنگوں کا اہتمام کر رہے ہیں۔ اگر آپ اپنے دوستوں سے پوچھیں  ، جو ان  میٹنگوں کے لیے پہلے بھارت آچکے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ کوئی دو تجربات ایک جیسے نہیں ہوں گے۔

معزز حضرات ،

بھارت میں، اس سیکٹر میں ہماری کوششیں ہمارے  گونا گوں  وراثت کو محفوظ رکھنے اور ساتھ ہی ساتھ سیاحت کے لیے عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے پر مرکوز ہیں ۔ ہمارے اہم شعبوں میں سے ایک روحانی سیاحت کو فروغ دینا شامل ہے ۔ آخر کار، بھارت دنیا کے ہر بڑے مذہب کے زائرین کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ بنیادی ڈھانچے کو  بہتر بنانے کے بعد، وارانسی کا ابدی شہر، جو ایک بڑے روحانی مراکز میں سے ایک ہے، اب 70 ملین زائرین کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے - جو پہلے  کے مقابلے دس گنا زیادہ ہے۔ ہم سیاحوں کے لیے نئے پرکشش مقامات بھی بنا رہے ہیں، جیسے کہ اسٹیچو آف یونٹی۔ دنیا کے سب سے اونچے مجسمے کے طور پر، اس نے تعمیر ہونے کے بعد ایک سال کے اندر تقریباً  2.7  ملین لوگوں  کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ پچھلے نو سالوں میں، ہم نے ملک میں سیاحت کے پورے ایکو سسٹم کو ترقی دینے پر خصوصی زور دیا ہے۔ ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے سے لے کر میزبانی کے سکیٹر اور ہنر مندی کے فروغ تک اور  یہاں تک کے ویزا نظام میں بھی ہم نے سیاحت کے شعبے کو اپنی اصلاحات کا مرکزی نقطہ رکھا ہے۔ میزبانی کے شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، سماجی شمولیت اور اقتصادی ترقی کی بڑی صلاحیت ہے۔ یہ بہت سے دوسرے شعبوں کے مقابلے خواتین اور نوجوانوں کو زیادہ ملازمت  فراہم کرتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کو تیزی سے حاصل کرنے کے لیے سیاحت کے شعبے کی مطابقت کو بھی تسلیم کر رہے ہیں۔

معزز حضرات ،

آپ باہمی  طور پر مربوط پانچ شعبوں پر کام کر رہے ہیں ، جن میں گرین ٹورازم، ڈیجیٹلائزیشن، اسکل ڈیولپمنٹ، ٹورازم ایم ایس ایم ای اور ڈیسٹی نیشن مینجمنٹ شامل ہیں ۔ یہ ترجیحات بھارت کے ساتھ ساتھ گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتی ہیں۔ ہمیں اختراعات کو  فروغ دینے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنا لوجی ، جیسے مصنوعی ذہانت اور آگمنٹیڈ  ریئلٹی  کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر، بھارت میں، ہم مصنوعی ذہانت کے استعمال پر کام کر رہے ہیں تاکہ بھارت میں بولی جانے والی زبانوں کی وسیع رینج کا حقیقی وقت میں ترجمہ کیا جا سکے۔ مجھے یقین ہے کہ حکومتوں، کاروباری افراد، سرمایہ کاروں اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون ، سیاحت میں اس طرح کی ٹیکنالوجی کے نفاذ کو تیز کر سکتا ہے۔ ہمیں اپنی سیاحتی کمپنیوں کی مالیات تک رسائی بڑھانے، کاروباری ضوابط کو آسان بنانے اور  ہنر مندی کے فروغ میں سرمایہ کاری کرنے میں مدد کرنے کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔

معزز حضرات ،

کہا جاتا ہے کہ دہشت گردی تقسیم کرتی ہے لیکن سیاحت متحد کرتی ہے۔ درحقیقت، سیاحت میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو متحد کرنے  اور ایک ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل  دینے کی صلاحیت  موجود ہے ۔    مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ یو این ڈبلیو ٹی او  کے ساتھ شراکت میں جی 20   ٹورازم ڈیش بورڈ تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ بہترین طریقۂ کار ، کیس اسٹڈیز اور متاثر کن کہانیوں کو   یکجا کرے گا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہو گا اور آپ کی پائیدار میراث ہو گا۔ مجھے  پوری امید ہے کہ آپ کے غور و خوض اور ’’گوا روڈ میپ‘‘ سیاحت کی تبدیلی کی قوت کو محسوس کرنے کے لیے ہماری اجتماعی کوششوں کو  کئی گنا بڑھا دے گا۔ بھارت کی جی 20   صدارت کا نصب العین،  ’’  'واسودیوا کٹمبکم  ‘‘ – ’’  ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل ‘‘ بذات خود عالمی سیاحت کا نصب العین ہو سکتا ہے۔

معزز حضرات ،

بھارت تہواروں کی سرزمین ہے۔ ہمارے یہاں پورے ملک میں سال بھر تہوار ہوتے ہیں۔ گوا میں، ساؤ جواؤ فیسٹیول جلد ہی شروع ہونے والا ہے لیکن ایک اور تہوار ہے  ، جسے  آپ کو ضرور  دیکھنا چاہیے۔ مادرِ جمہوریت میں جمہوریت کا  تہوار ۔ اگلے سال بھارت میں اگلے عام انتخابات ہوں گے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے تک، تقریباً ایک ارب ووٹرز اس تہوار کو منائیں گے اور جمہوری اقدار پر اپنے پختہ یقین کا اعادہ کریں گے۔ دس لاکھ سے زیادہ ووٹنگ بوتھس کے ساتھ، آپ کو ، اس تہوار کو دیکھنے کے لیے اپنے تمام تنوع کے ساتھ  مقامات کی کمی نہیں ہوگی۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ   اس اہم ترین عالمی تہوار  پر بھارت کا دورہ کریں  اور اس دعوت کے ساتھ، میں آپ سب کو اپنے غور و خوض میں کامیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait

Media Coverage

When PM Modi Fulfilled A Special Request From 101-Year-Old IFS Officer’s Kin In Kuwait
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Under Rozgar Mela, PM to distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits
December 22, 2024

Prime Minister Shri Narendra Modi will distribute more than 71,000 appointment letters to newly appointed recruits on 23rd December at around 10:30 AM through video conferencing. He will also address the gathering on the occasion.

Rozgar Mela is a step towards fulfilment of the commitment of the Prime Minister to accord highest priority to employment generation. It will provide meaningful opportunities to the youth for their participation in nation building and self empowerment.

Rozgar Mela will be held at 45 locations across the country. The recruitments are taking place for various Ministries and Departments of the Central Government. The new recruits, selected from across the country will be joining various Ministries/Departments including Ministry of Home Affairs, Department of Posts, Department of Higher Education, Ministry of Health and Family Welfare, Department of Financial Services, among others.