’’آپ سب نے گزشتہ 25 دن میں جو تجربہ حاصل کیا ہے، وہ آپ کے کھیل کود سے متعلق کریر کے لئے ایک عظیم اثاثہ ہے‘‘
’’کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے یہ اہم ہےکہ وہاں کھیلوں اور کھلاڑیوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے‘‘
’’پورا ملک بھی کھلاڑیوں کی طرح سوچ رہا ہے اور ملک کو اولیت دے رہا ہے ‘‘
آج کی دنیا میں بہت سے مشہور اور باصلاحیت کھلاڑیوں کا تعلق چھوٹے قصبات سے ہے
’’سنسد کھیل پرتی یوگیتا ، باصلاحیت افراد کو تلاش کرنے اور ملک کےلئے ان کی مہارتوں کو فروغ دینے کا ایک بڑا وسیلہ ہے‘‘

امیٹھی پارلیمنٹ گیمز–کھیل کود مقابلوں کے اختتامی اجلاس میں  آپ کے درمیان آنا، آپ سے جڑنا، میرے لیے بہت خاص  بات ہے۔ ملک میں کھیلوں کے لیے یہ مہینہ بڑا خوش آئند  ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں   نے ایشین گیمز  میں میڈل کی سنچری  لگا دی ہے۔ کھیل کود کے ان مقابلوں کے درمیان امیٹھی کے کھلاڑیوں نے بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ سانسد کھیل کود مقابلوں میں شامل تمام کھلاڑیوں کو میں مبارکباد دیتا ہوں۔اس مقابلے سے آپ کو  جونئی توانائی اور اعتماد حاصل ہوا ہے  اسے آپ بھی محسوس کرتے ہوں گے۔پورے علاقےکے لوگ بھی محسوس کرتے ہوں  گے اور میں تو سن کر ہی محسوس کرنے لگتا ہوں ۔اسی جوش اور خود اعتمادی کو ہمیں سنبھالنا ہے، سنوارنا ہے، اس کی آبیاری کرنی ہے، کھاد پانی دینا ہے۔ گزشتہ 25دنوںمیں آپ کو  جوتجربہ حاصل ہوا ہے وہ آپ کے کھیل کودسے متعلق کیرئیر کا بہت بڑا اثاثہ ہے۔ میں آج ہر اس  شخصکو بھی مبارکباددیتا ہوں ،جس نے ٹیچر کے رول میں نگراں کے رول میں، اسکول اور کالج کے نمائندے کے رول میں اس  مہاابھیان سے جڑ کر ان نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ اور تعاون فراہم کیا ہے۔ ایک لاکھ سے زیادہ کھلاڑیوں  کا جڑنا ، وہ بھی اتنے چھوٹے سے علاقے میں  یہ اپنے آپ میں بہت بڑی بات  ہے۔ میں خاص طورپر امیٹھی کی پارلیمانی رکن بہن  اسمرتی ایرانی جی کو  مبارکباددیتا ہوں ، جنہوں نے اس اہتمام کو  بہت ہی کامیاب بنایا۔

 

ساتھیوں!

کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ وہاں کھیلو ں کی ترقی ہو ، وہاں کھیل اور کھلاڑیوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے ۔ہدف کو حاصل کرنے کے لئے زیادہ محنت کرنا ، ہارنے کے بعد سے پھر سے کوشش کرنا  ، ٹیم کے ساتھ جڑکر آگے بڑھنا،شخصیت سے متعلق فروغ  کے یہ سارے جذبے کھیلوں کے وسیلے سے بہت ہی آسانی سے نوجوانوں میں  پنپتے ہیں۔ بھاجپا کے سیکڑوں   پارلیمانی رکن نے اپنے اپنے علاقے میں کھیل کود مقابلے منعقد کرکے معاشرے اور دیش کی ترقی کا نیا راستہ تیار کیا ہے۔ ان کوششوں کا نتیجہ ملک کو  آنے والے برسوں  میں واضح طورپر دکھائی دے گا۔ مجھے یقین ہے کہ امیٹھی کے نوجوان  کھلاڑی آئندہ برسوں میں ملک  اور بیرون ملک سطح کے تمغے ضرور جیتیں گے او ر اس میں   اس مقابلے سے حاصل تجربہ بھی بہت کام آئے گا۔

ساتھیوں!

جب کوئی کھلاڑی میدان میں اترتا ہے تو اس کا صرف ایک ہی مقصدہوتا ہے کہ وہ کیسے خودکواور اپنی ٹیم کو فاتح بنائے۔آج  پورا ملک کھلاڑیوں کی طرح ہی سوچ رہا ہے۔ کھلاڑی بھی جب کھیلتے  ہیں تو  ملک  پہلے کی سوچ رکھتے  ہیں۔اس لمحے وہ سب کچھ داؤ ں پر لگاکر ملک کے لئے ہی کھیلتے ہیں۔اس وقت ملک بھی  ایک بڑا مقصد لے کر چل رہا ہے۔ بھارت کو ترقی یافتہ  بنانے میں  ملک کے ہر ضلعے  کے  ہر شہری کا رول  ہے۔ اس کے لیے ہر علاقے کو ایک جذبہ، ایک ہدف اور ایک عزم سے آگے بڑھنا پڑے گا۔اسی سوچ سے ہم  ملک میں  آپ جیسے نوجوانوں کے لیے ٹاپس اسکیم اور کھیلو انڈیا گیمز جیسےمنصوبے چلارہے ہیں۔ آج سیکڑوں  ایتھلیٹس کو ٹاپس اسکیم کے تحت ملک اور  بیرون ملک تربیت  اور کوچنگ دلائی  جا رہی ہے۔ ان کھلاڑیوں کو  کروڑوں روپے کی مددفراہم کی جارہی ہے۔ کھیلو انڈیا گیمز کے تحت  بھی تین ہزار سے زیادہ کھلاڑیوں کو   50 ہزار روپے ماہ کی مدد دی جا رہی ہے۔ آپ کو ان کی تربیت، ڈائٹ، کوچنگ، کٹ، ضروری آلات  اور دیگر اخراجات پورے کرپارہے ہیں۔

 

میرے پیارے  کنبے کے ساتھیوں!

بدلتے ہوئے آج کے ہندوستان میں چھوٹے-چھوٹے شہر کے ہنر  کو کھل کر آگے  آنے کا موقع مل رہا ہے۔ اگر آج اسٹارٹ اپس میں بھارت کا اتنا نام ہے تو اس میں چھوٹے شہر وں  کا بھی بڑا رول ہے۔ گزشتہ برسوںمیں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کھیلوں کی دنیا میں  چھا جانے والے بہت سارے نام چھوٹے شہروں سے ہی نکل کر آئے ہیں ۔ایسا اس لئے ہوا ہے  کیونکہ آج بھارت  میں  پوری شفافی کے ساتھ  نوجوانوں  کو آگے بڑھنے کا  موقع مل رہا ہے ۔ایشین گیمز میں بھی میڈل حاصل  کرنے والے ایتھلیٹس بہت بڑے شہروں سے نہیں آئے ہیں ۔ا ن میں سے بہت  سے کھلاڑی چھوٹے چھوٹے شہروں سے ہی ہیں۔ ان کے ہنر  کااحترام کرتے ہوئے  ہم نے انہیں  ہر ممکن  سہولیات  فراہم کی ہیں۔ اس کا نتیجہ ان ایتھلیٹس نے دیا ہے۔ ہمارے اترپردیش کی انورانی  ، پارل چودھری کی کارکردگی  نے پورے دیش کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اسی زمین نے ملک کو سدھا سنگھ جیسی ایتھلیٹ بھی دی ہے۔ ہمیں ایسے ہی ہنر کو باہر نکال کر ،اسے نکھار کر آگے بڑھانا  ہے اور سانسد کھیل کودمقابلے اس کا بھی بہت بڑا ذریعہ ہیں۔

میرے پیارے کھلاڑیوں !

مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سبھی کی محنت آنے  والے دنوں میں رنگ لائےگی۔ آپ میں سے ہی کوئی کسی دن بھارت کے  ترنگے  کے ساتھ  دنیا میں ملک کا نام روشن کرے گا۔امیٹھی کے نوجوان  کھیلیں  بھی، پھلیں پھولیں بھی ،اسی نیک خواہش کے ساتھ  ایک بار پھر  آپ سب کو میری ڈھیر   ساری  نیک خواہشات ۔بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi

Media Coverage

Double engine govt becoming symbol of good governance, says PM Modi
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،17دسمبر 2024
December 17, 2024

Unstoppable Progress: India Continues to Grow Across Diverse Sectors with the Modi Government