‘‘کھیلوں میں کبھی شکست نہیں ہوتی؛ آپ یا تو جیتتے ہیں یا کچھ سیکھتے ہیں’’
‘‘کھیلوں کے لیے حکومت کا جذبہ بھی وہی ہے جو میدان پر موجود کھلاڑیوں کا جذبہ ہوتا ہے’’
‘‘راجستھان کے بہادر نوجوانوں نے ملک کا نام مسلسل روشن کیا ہے’’
‘‘کھیل ہمیں سکھاتا ہے کہ عمدگی کی کوئی حد نہیں ہوتی، اور ہمیں پوری طاقت کے ساتھ کوشش جاری رکھنی چاہیے’’
‘‘ڈبل انجن والی حکومت کا مقصد راجستھان کے لوگوں کو با اختیار بنانا اور ان کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے’’

میرے پیارے نوجوان ساتھیو، پالی میں اپنی کھیل صلاحیت شاندار مظاہرہ کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو بہت بہت مبارک  باد۔ کھیلوں میں کبھی  ہار تو کبھی ہوتی ہی  نہیں ہے۔ کھیل میں یا  آپ   جیتتے ہیں یا  تو آپ سیکھتے ہیں۔ اس لیے میں تمام کھلاڑیوں کے ساتھ  ہی ان کے کوچ یہاں موجود ہیں،  جو  اہل خانہ یہاں موجود ہیں ان سب کو اپنی  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

سانسد کھیل مہاکمبھ میں جو جوش  دکھائی دے رہاہے،  یہ جو اعتمادی  نظر آرہی ہے، آج  ہر کھلاڑی،  ہر نوجوان کی پہچان  یہ جوش، یہ  امنگ، یہ  لولہ بن چکا ہے۔ آج کھیلوں کے لیے سرکار کی بھی وہی اسپرٹ ہے  جو میدان پر کھلاڑی کی ہوتی  ہے۔ ہمارے کھلاڑی ہمیشہ  چاہتے تھے کہ انہیں گراؤنڈ لیول پر زیادہ سے زیادہ کھیلنے کا موقع ملے، وہ اپنے گاؤں میں کھیلیں، اپنے اسکولوں میں کھیلیں، انہیں یونیورسٹیوں میں  اور پھر آگے نیشنل – انٹرنیشنل پیمانے پر  کھیلنے کا موقع ملے ۔ کھلاڑیوں کے اس جذبے کو آج بھارتیہ جنتا پارٹی کے  سانسد کھیل مہاکمبھ سے  بہت  مدد ملتی ہے۔ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اس بات کے لئے  خاص طور پر ستائش کروں گا کہ وہ  اپنے ممبران پارلیمنٹ کے  توسط سے ایسے کھیل مہاکمبھ  کروا رہی ہے۔ اور یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل  چلا آرہا ہے۔ بی جے پی سانسد کھیل مہاکمبھ نے اضلاع  میں ، ریاستوں میں لاکھوں  لاکھ ہونہار کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔ یہ کھیلوں کا مہاکمبھ نئے کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور  انہیں تراشنے کا بھی بڑا ذریعہ  بن رہے ہیں اور اب تو  بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ بیٹیوں کے لیے بھی خصوصی کھیل کا مہاکمبھ  کا اننعقاد کرنے جارہے ہیں۔ میں  بی جے پی کو، اس  کے ممبران پارلیمنٹ اس اہم مہم کےلئے  مبارکباد دیتا ہوں۔

ساتھیو،

مجھے بتایا گیا ہے کہ پالی میں بھی 1100 سے زیادہ اسکولوں کے بچوں نے سانسد کھیل مہاکمبھ میں حصہ لیا ہے۔ 2 لاکھ سے زائد کھلاڑی کھیلنے کے لیے آگے آئے ہیں۔ ان 2 لاکھ کھلاڑیوں کو اس مہاکمبھ کے توسط سے جو شناخت ملی ہے،  اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا جو موقع ملا ہے، وہ بے مثال ہے۔ میں پارلیمنٹ میں اپنے معاون پی پی چودھری  جی کو  مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے اس طرح کا شاندار انعقاد کیا۔ راجستھان کی بہادروں کی  سرزمین کے نوجوانوں نے ہمیشہ ہی فوج سے لے کر کھیلوں تک  میں  ملک کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آپ تمام کھلاڑی اس  وراثت  کو اسی طرح آگے  بڑھائیں گے۔ آپ جانتے ہیں کہ کھیلوں کی سب سے اچھی بات ہے کہ یہ  جیت کی عادت  تو ڈالتے ہی ہیں،  یہ آپ کو مسلسل بہتر بننے کی سیکھ  بھی دیتے ہیں۔ کھیل سکھاتا ہے کہ بہترین کی کوئی آخری حد نہیں ہوتی، ہمیں پوری طاقت سے  کوشش کرتے رہنا ہے۔ اس لئے یہ کھیل مہا کمبھ، ایک طرح سے، آپ کی زندگی  بدلنے کابڑا مہایگیہ بھی ہے۔

ساتھیو،

کھیلوں کی ایک بڑی طاقت یہ  بھی ہوتی ہے کہ  کھیل نوجوانوں کو بہت سی برائیوں سے بچاکر رکھتے ہیں۔ کھیلوں سے  قوت ارادی مضبوط  ہوتی ہے، تسلسل  بڑھتا ہے ہمارا فوکس  واضح رہتا ہے۔  چاہے ڈرگز کا  جال ہو ، دوسری ادوایہ کی لت ہو، جو  کھلاڑی  ہیں وہ ان  تمام برائیوں سے دور رہتے ہیں۔ اس لیے کھیل شخصیت کے فروغ میں بھی بڑا  کردار  ادا کرتے ہیں۔

 

میرے پیارے ساتھیو،

بی جے پی سرکار خواہ  ریاست میں ہو یا مرکز میں، نوجوانوں کے مفادات کو اعلی ترجیح دیتی ہے۔ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے سے ، کھلاڑیوں کے انتخاب میں شفافیت آنے سے، سرکار کے ذریعہ ہر وسائل دستیاب کرانے سے،  ہندوستان کے کھلاڑیوں کو بہت مدد ملی ہے۔  ہم نے گزشتہ 10 برسوں میں کھیلوں کا بجٹ  پہلے کے مقابلے 3 گنا  بڑھا دیا ہے۔ سیکڑوں ایتھلیٹس آج  ٹاپس  (ٹی او پی ایس) اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک  میں ٹریننگ اور  کوچنگ لے رہے ہیں۔ کھیلو انڈیا گیمز کے تحت بھی  3 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو 50 ہزار روپے  ماہانہ کی مدد دی جا رہی ہے۔  زمینی  سطح پر تقریباً  ایک ہزار سے زیادہ  کھیلو انڈیا مراکز میں لاکھوں کھلاڑی  تربیت لے رہے ہیں۔ اس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں... اس بار ایشیائی کھیلوں  میں ہمارے کھلاڑیوں نے 100 سے زائد میڈل  جیت کر  ریکارڈ بنایا ہے۔ ایشیائی کھیل  میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں  بڑی تعداد کھیلو انڈیا گیمز سے نکلے کھلاڑی  کی بھی  رہی ہے۔

میرے پیارے کھلاڑیو،

کھلاڑی  جب کسی ٹیم سے کھیلتا ہے تو وہ  نجی  اہداف سے زیادہ  ترجیح اپنی ٹیم کے  اہداف  کو دیتا ہے۔ وہ اپنی ٹیم، اپنی ریاست، اپنے ملک کے اہداف کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلتا ہے۔ آج امرت کال میں ملک بھی اسی نوجوان جذبے کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اسی یکم  تاریخ کو  جو  بجٹ آیا ہے وہ بھی ایک طرح سے  ملک کے نوجوانوں کووقف ہے۔ سرکار جو ریل- روڈ پر ، جدید بنیادی ڈھانچے پر 11 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے جارہی ہے اس سے سب سے بڑے استفادہ کنندہ نوجوان ہی ہوں گے ۔ اچھی سڑکوں کی سب سے زیادہ خواہش کسے ہے؟ ہمارے نوجوان کو۔ نئی وندے بھارت ٹرینوں کو  دیکھ کر کون سب سے زیادہ خوش  ہوتا ہے؟ ہمارے نوجوان۔ بجٹ میں جو 40 ہزار وندے بھارت جیسے ڈبے بنانے کا اعلان ہوااس کا فائدہ کسے ملے ؟ ہمارے نوجوانوں کو۔ ہندوستان جدید بنیادی ڈھانچے پر  جو  11 لاکھ کروڑ روپے  خرچ کرنے جا رہا ہے اس سے نوجوانوں کے لیے  سب سے زیادہ روزگار کے  نئے  مواقع پیدا ہوں گے۔ ہندوستان کے نوجوان نئی کھوج کر سکیں، کھیل ہو یا دیگر شعبوں ہوں  اپنی بڑی  بڑی کمپنیاں بنا سکیں۔  اس کے لئےایک لاکھ کروڑ روپے کا ایک فنڈ بنایا گیا ہے ۔ سرکار نے نے اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس  میں رعاعت کو حد کو بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ساتھیو،

ہر چہار جانب  ہورہے  ترقیاتی کاموں نے پالی کے مقدر کو بھی تبدیل کیاہے ،پالی کی تصویر بھی بدلی ہے۔  آپ کے پالی پارلیمانی حلقے میں ہی  تقریباً 13 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے سڑکیں تعمیر ہوئی ہیں۔ ریلوے اسٹیشن کو ترقی دی گئی ہے، ریلوے پل ہو، ریلوے لائنوں کی ڈوہری کاری ہو، ایسے  متعدد  ترقیاتی کاموں کا فائدہ آپ سب کو مل رہا ہے۔  سرکار کی توجہ پالی کے طلباء اور نوجوان کو زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کرنے  ہی ہے ، ان کی صلاحیت سازی پر بھی ہے۔ پالی میں کئی نئے آئی ٹی سنٹر بنائے گئے ہیں، 2 کیندریہ ودیالیہ بھی کھولے گئے ہیں۔ سرکاری اسکولوں میں نئے کمروں  کی تعمیر ہو، نئی کمپیوٹر لیبس کی تعمیر ہو، ہر سمت  میں پوری  کوشش کی  جاری ہیں۔ یہاں میڈیکل کالج  بننے سے، پاسپورٹ سنٹر  بننے سے، گاؤں میں سولر  توانائی  لائٹیں  لگنے سے پالی کے لوگوں کی زندگی میں  آسانی آئی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ڈبل انجن  سرکارمیں پالی سمیت پورے راجستھان کا ہر شہری بااختیار بنے، کامیابی حاصل کرے۔ بی جے پی سرکار  کی ان کوششوں سے پالی اور اس پورے خطے کے نوجوانوں کی زندگی بھی آسان  بن رہی ہے۔ اور جب زندگی سے  مشکلات کم ہوتی ہیں تو کھیل میں دل بھی  لگتا ہے ،  جیتنے کے امکانات بھی  اضافہ ہوتا۔ میں ایک بار پھر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg

Media Coverage

5 Days, 31 World Leaders & 31 Bilaterals: Decoding PM Modi's Diplomatic Blitzkrieg
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”