’’کھیل کود کا جذبہ مستقبل میں تمام کھلاڑیوں کے لیے کامیابی کے دروازے کھولے گا‘‘
’’مقامی سطح پر مقابلے نہ صرف مقامی صلاحیت میں اضافہ کریں گے بلکہ پورے خطے کے کھلاڑیوں کے حوصلے کو تقویت بہم پہنچائیں گے‘‘
’’سانسد کھیل مہاکمبھ ایک نیا راستہ، ایک نیا نظام ہے‘‘
’’ کھیل کود کی دنیا میں ملک کے مضمرات کو اجاگر کرنے میں سانسد کھیل مہاکمبھ کا کردار بہت بڑا ہے ‘‘
’’سانسد کھیل مہاکمبھ کھیل کود کے مستقبل کے شاندار بنیادی ڈھانچے کی مضبوط بنیاد رکھتا ہے ‘‘
’’کھیل کو د کی وزارت کی بجٹی تخصیص 2014 کے مقابلے میں تقریباً 3 گنا زائد ہے‘‘

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی، گورکھپور کے رکن پارلیمنٹ روی کشن شکلا جی، موجود نوجوان کھلاڑیوں، کوچز، سرپرست حضرات اور ساتھیو!

سب سے پہلے میں مہایوگی گرو گورکھ ناتھ کی مقدس سرزمین کو سلام کرتا ہوں۔ سانسد کھیل مقابلے میں شامل ہو رہے تمام کھلاڑیوں کو میں مباکباد دیتا ہوں، اپنی نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ آپ سبھی نے بہت محنت کی ہے ۔  اس مقابلے میں کچھ کھلاڑیوں کو جیت حاصل ہوئی ہوگی، کچھ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہوگا۔ کھیل کا میدان ہو یا زندگی کا میدان، ہار جیت لگی رہتی ہے۔ میں کھلاڑیوں کو یہی کہوں گا کہ اگر آپ یہاں تک پہنچے ہیں، تو آپ ہارے نہیں ہیں۔ آپ نے جیتنے کے لیے بہت کچھ سیکھا ہے، علم حاصل کیا  ہے، تجربات حاصل کیے ہیں اور یہی تو جیتنے کے لیے سب سے اہم سرمایہ ہے۔آپ دیکھئے گا، آپ کا کھیل کود کا جذبہ کیسے مستقبل میں آپ کے لیے کامیابیوں کے دروازے کھول دے گا۔

میرے نوجوان ساتھیو،

مجھے بتایا گیا ہے کہ اس مقابلے میں کشتی، کبڈی، ہاکی جیسے کھیلوں کے ساتھ ساتھ پینٹنگ،  لوک گیت، مقامی رقص اور طبلہ-بانسری وغیرہ کے  فنکاروں نے بھی حصہ لیا ہے۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت، قابل ستائش اور ترغیب فراہم کرنے والی پہل ہے۔ قابلیت خواہ کھیل کی ہو یا پھر فن – موسیقی کی، اس کا جذبہ اور اس کی توانائی یکساں ہوتی ہے۔ خصوصاً جو ہمارے بھارتی فن ہیں ، جو مقامی فن ہیں، انہیں آگے بڑھانے کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہم سب پر ساجھی ذمہ داری ہے ۔ روی کشن جی خود اتنے باصلاحیت فن کار ہیں، اس لیے فطری ہے وہ فن کی اہمیت کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ میں اس انعقاد کے لیے روی کشن جی کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ساتھیو،

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سانسد کھیل مہاکمبھ میں یہ میرا تیسرا پروگرام ہے۔ میں مانتا ہوں کہ اگر بھارت کو دنیا کی سرکردہ کھیل کود کی طاقت بننا ہے، تو اس کے لیے ہمیں نئے نئے طریقےتلاشنے ہوں گے، نئے راستے منتخب کرنے ہوں گے، نئے نظام بھی وضع کرنے  ہوں گے۔ یہ سانسد کھیل مہاکمبھ ایسا ہی ایک نیا راستہ ہے، نیا نظام ہے۔ کھیل کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مقامی سطح پر مسلسل کھیل مقابلے ہوتے رہیں۔ لوک سبھا کی سطح پر اس طرح کے مقابلے مقامی صلاحیتوں کو تو نکھارتے ہی ہیں، ساتھ ہی پورے علاقے کے کھلاڑیوں کے حوصلے کو بھی تقویت بہم پہنچاتے ہیں۔ آپ دیکھئے، اس سے پہلے جب گورکھپور میں کھیل مہاکمبھ ہوا تھا، تو اس میں تقریباً 18-20 ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ اس مرتبہ یہ تعداد بڑھ کر تقریباً 24-25 ہزار ہو گئی ہے۔ ان میں سے تقریباً 9 ہزار نوجوان کھلاڑی ہماری بیٹیاں ہیں ۔ آپ میں سے ہزاروں کی تعداد میں ایسے نوجوان ہیں، جو کسی  چھوٹے گاؤں سے آئے ہیں، چھوٹے قصبے سے آئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سانسد کھیل مقابلے، کس طرح، نوجوان کھلاڑیوں کو نئے مواقع فراہم کرنے کا نیا پلیٹ فارم بن رہے ہیں۔

ساتھیو،

عہد طفلی میں اکثر ہم دیکھ دیکھتے ہیں کہ بچے کسی اونچی چیز سے، کسی پیڑ کی شاخ کو پکڑ کر لٹکنے لگتے ہیں کہ ان کی لمبائی تھوڑی اور بڑھ جائے۔ یعنی عمر کوئی بھی ہو، فٹ رہنے کی ایک اندرونی خواہش ہر کسی کے من میں رہتی ہے۔ ہمارے یہاں ایک وقت تھا جب گاؤں-دیہات میں ہونے والے میلوں میں کھیل کود بھی خوب ہوتے تھے۔ اکھاڑوں میں بھی طرح طرح کے کھیل کرائے جاتے تھے۔ لیکن وقت بدلا اور یہ سار پرانے نظام آہستہ آہستہ کم ہونے لگے۔ حالات تو یہ بھی ہوگئے کہ اسکولوں میں  جو پی ٹی کے پیرئیڈ ہوتے تھے ، انہیں بھی ٹائم پاس کا پیرئیڈ مانا جانے لگا۔ ایسی سوچ کی وجہ سے ملک نے اپنی تین چار پیڑھیاں گنوا دیں۔ نہ بھارت میں کھیل کود سے متعلق سہولتوں میں اضافہ ہوا اور نہ ہی کھیل نظام نے نئی شکل اختیار کی۔ آپ لوگ جو ٹی وی پر تمام طرح کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام دیکھتے ہیں تو یہ بھی پاتے ہیں کہ اس میں کتنے ہی بچے چھوٹے چھوٹے شہروں کے ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ہمارے ملک میں بہت سی پوشیدہ صلاحیتیں باہر آنے کے لیے بے تاب ہیں۔  کھیل  کود کی دنیا میں ایسی صلاحیت کو سامنے لانے میں سانسد کھیل مہاکمبھ کا بڑا کردار ہے۔ آج  ملک میں بھاجپا کے سینکڑوں سانسد ایسے کھیل مہاکمبھوں کا اہتمام کرا رہے ہیں۔ آپ تصور کیجئے، کتنی بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں کو آگےبڑھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ان مقابلوں سے آگے بڑھ کر کئی کھلاڑی ریاستی سطح اور قومی سطح پر کھیلیں گے۔ آپ میں سے ہی ایسی صلاحیتیں بھی نکلیں گی جو آگے جاکر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کے لیے تمغات جیتیں گی۔ اس لیے میں سانسد کھیل مہاکمبھ کو اس مضبوط بنیاد کی طرح مانتا ہوں جس پر مستقبل کی بہت شاندار عمارت تعمیر ہونے جا رہی ہے۔

ساتھیو،

کھیل مہاکمبھ جیسے مقابلوں کے ساتھ ہی ملک کا زور چھوٹے شہروں میں مقامی سطح پر کھیل سہولتیں تیار کرنے کا بھی ہے۔ گورکھپور کا ریجنل اسپورٹس اسٹیڈیم اس کی ایک بڑی مثال ہے۔ گورکھپور کے دیہی علاقوں میں نوجوانوں کے لیے بھی 100  سے زیادہ کھیل میدان بنائے گئے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ چوری چورا میں دیہی منی اسٹیڈیم بھی بنایا جا رہا ہے۔ کھیلو انڈیا تحریک کے تحت دوسری کھیل کود سہولتوں کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ اب ملک ایک جامع ویژن کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سال کے بجٹ میں اس کے لیے کئی تجاویز رکھی گئی ہیں۔ 2014  کے مقابلے میں کھیل کود کی وزارت کا بجٹ اب تقریباً 3 گنا زائد ہے۔ آج ملک میں متعدد جدید اسٹیڈیم بن رہے ہیں۔ ٹی او پی ایس جیسی اسکیموں کے ذریعہ کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے لاکھوں روپئے کی مدد دی جا رہی ہے۔ کھیلو انڈیا کے ساتھ ساتھ فٹ انڈیا اور یوگ جیسی مہمات بھی آگے بڑھ رہی ہیں۔ اچھے تغذیہ  کے لیے ملیٹس یعنی موٹے اناج پر زور دیا جا رہا ہے جوار، باجرہ جیسے موٹے اناج، سوپر فوڈ کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس لیے اب ملک نے انہیں ’شری اَن ‘ کی شناخت دی ہے۔ آپ سبھی کو ان مہمات سے جڑنا ہے، ملک کے اس مشن کی قیادت کرنی ہے۔ آج اولمپکس سے لے کر دوسرے بڑے مقابلوں تک، جس طرح بھارت کے کھلاڑی تمغات جیت رہے ہیں، اس وراثت کو آپ جیسے نوجوان کھلاڑی ہی آگے بڑھائیں گے۔

مجھے پورا یقین ہے، آپ سب اسی طرح روشن ہوں گے ، اور اپنی کامیابیوں کی روشنی سے ملک کا نام روشن کریں گے۔ اسی نیک خواہش کے ساتھ، آپ سبھی کا بہت بہت شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
PM Modi visits the Indian Arrival Monument
November 21, 2024

Prime Minister visited the Indian Arrival monument at Monument Gardens in Georgetown today. He was accompanied by PM of Guyana Brig (Retd) Mark Phillips. An ensemble of Tassa Drums welcomed Prime Minister as he paid floral tribute at the Arrival Monument. Paying homage at the monument, Prime Minister recalled the struggle and sacrifices of Indian diaspora and their pivotal contribution to preserving and promoting Indian culture and tradition in Guyana. He planted a Bel Patra sapling at the monument.

The monument is a replica of the first ship which arrived in Guyana in 1838 bringing indentured migrants from India. It was gifted by India to the people of Guyana in 1991.