نمسکار۔
آسام سرکار میں نوکری پانے والے سبھی نوجوانوں کو اور ان کے اہل خانہ کو میں بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ پچھلے مہینے میں بیہو پر آسام آیا تھا۔ اس شاندار تقریب کی یاد میرے ذہن میں آج بھی تازہ ہے۔ اس وقت ہوا پروگرام، آسام کی ثقافت کی عظمت کی علامت تھا۔ آج کا یہ روزگار میلہ، اس بات کی علامت ہے کہ آسام کی بی جے پی حکومت، نوجوانوں کے مستقبل کو لے کر کتنی سنجیدہ ہے۔ اس سے پہلے بھی آسام میں روزگار میلہ کے ذریعے 40 ہزار سے زیادہ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی گئی۔ آج تقریباً 45 ہزار نوجوانوں کو تقرری لیٹر سونپے گئے ہیں۔ میں تمام نوجوانوں کے روشن مستقبل کی دعا کرتا ہوں۔
ساتھیوں،
بی جے پی سرکار میں آج آسام، امن و ترقی کے ایک نئے دور کا گواہ بن رہا ہے۔ ترقی کی اس رفتار نے آسام میں پازیٹویٹی اور حوصلے کی آبیاری کی ہے۔ مجھے بتایا گیا ہے آسام سرکار نے سرکاری نوکریوں کو اور زیادہ شفاف بنانے کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں۔ مختلف محکموں میں تقرری کے عمل کو پورا کرنے کے لیے ’آسام سیدھی تقرری آیوگ‘ بنایا گیا ہے۔ پہلے کے طریقہ کار میں ہر محکمہ میں الگ الگ ضابطے ہوتے تھے۔ اس سے کئی بار تقرریاں وقت پر پوری نہیں ہو پاتی تھیں۔ امیدواروں کو بھی الگ الگ محکموں کے عہدوں کے لیے الگ الگ امتحانات میں شامل ہونا پڑتا تھا۔ اب ان ساری کارروائیوں کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ اس کے لیے آسام حکومت واقعی بہت بہت مبارکباد کی مستحق ہے۔
ساتھیوں،
آزادی کے امرت کال میں ہم سبھی نے اپنے ملک کو ترقی یافتہ بنانے کا عزم کیا ہے۔ امرت کال کے یہ اگلے 25 سال، آپ کی خدمت کے دور کے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔ ہر عام شہری کے لیے اب آپ ہی آسام سرکار کا چہرہ ہوں گے۔ آپ کا برتاؤ، آپ کی سوچ، کاموں کو لے کر آپ کا اپروچ، عام لوگوں کے تئیں خدمت کا جذبہ، اس کے عوام پر اثرات اب بہت زیادہ ہوں گے۔ اس لیے آپ کو کچھ باتوں کا دھیان رکھنا ہے۔ آج ہمارا سماج تیزی سے آرزومند ہو رہا ہے۔ اب پہلے کا زمانہ نہیں رہا، جب لوگ بنیادی سہولیات کے لیے بھی دہائیوں تک انتظار کر لیتے تھے۔ آج کل ترقی کے لیے اتنا انتظار کوئی شہری نہیں کرنا چاہتا۔ ٹونٹی-20 کرکٹ کے اس دور میں ملک کے لوگ تیز رزلٹ چاہتے ہیں۔ اور اس لیے سرکاری انتظامات کو بھی اسی حساب سے خود کو بدلنا ہوگا۔ ملک کے شہریوں کی آرزوؤں کو پورا کرنے کی بڑی ذمہ داری سرکاری ملازمین پر بھی ہے۔ جس محنت اور لگن نے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، اسی راستے پر چلتے ہوئے آپ کو آگے بڑھنا ہے۔ آپ کو ہمیشہ سیکھتے رہنا ہے۔ اس سے آپ سماج اور سسٹم دونوں کو بہتر بنانے میں اپنا تعاون دے سکیں گے۔
ساتھیوں،
آج ہندوستان، بہت تیزی کے ساتھ اپنے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کا کام کر رہا ہے۔ نئے نئے ہائی وے اور ایکسپریس وے بنانا ہو، نئی ریل لائنوں کی تعمیر ہو، نئے پورٹ-ایئرپورٹ اور واٹر وے کی تعمیر ہو، ان پروجیکٹوں پر لاکھوں کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ انفراسٹرکچر کا ہر پروجیکٹ، سرکار کے ذریعے خرچ کی جا رہی رقم، روزگار اور ذاتی روزگار میں اضافہ کر رہی ہے۔ جیسے کہیں کوئی ایئرپورٹ بنانا ہو تو اس میں انجینئر، ٹیکنیشین، اکاؤنٹنٹ، مزدور، طرح طرح کے ساز و سامان، اسٹیل اور سیمنٹ کی ضرورت پڑتی ہے۔ یعنی ایک تعمیر سے کئی سیکٹروں میں روزگار کے نئے مواقع بننے لگتے ہیں۔ ریل لائنوں کی توسیع کرنے سے، ان کی بجلی کاری سے بھی، روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ ہندوستان آج جو بنیادی سہولیات پر زور دے رہا ہے، زندگی بسر کرنے میں آسانی کو بڑھا رہا ہے، اس نے بھی ملک کے کونے کونے میں روزگار کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں۔ 2014 کے بعد سے ہماری سرکار نے ملک میں تقریباً 4 کروڑ پکے گھر بنا کر غریبوں کو دیے ہیں۔ ان گھروں میں بیت الخلاء، گیس کنیکشن، نل سے پانی اور بجلی کی سہولیات دی گئی ہیں۔ ان گھروں کو بنانے میں، ان سہولیات کو پورا کرنے میں مینوفیکچرنگ سیکٹر، لاجسٹک، اسکل ورکر اور مزدور بھائی بہنوں کی محنت بہت بڑی مقدار میں لگی ہے۔ یعنی الگ الگ مراحل پر مختلف سیکٹروں میں روزگار کے مواقع بنتے گئے ہیں۔ روزگار پیدا کرنے میں آیوشمان بھارت یوجنا کا بھی بڑا رول رہا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا کی وجہ سے ملک میں متعدد نئے اسپتال اور کلینک بنے ہیں۔ کچھ ہفتہ پہلے مجھے ایمس گوہاٹی اور 3 میڈیکل کالج کا افتتاح کرنے کا موقع ملا تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں آسام میں ڈینٹل کالجوں کی بھی توسیع ہوئی ہے۔ اس سے میڈیکل پروفیشن سے جڑے نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل تیار ہوئے ہیں۔
ساتھیوں،
آج کئی ایسے سیکٹرز میں بھی نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں، جن کے بارے میں دس سال پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ایگریکلچر، سوشل ایونٹس، سروے اور ڈیفنس سیکٹر کے لیے، ڈرون کی بڑھتی مانگ نے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ آج ملک میں جو آتم نربھر بھارت مہم چل رہی ہے، وہ بھی روزگار کے متعدد نئے مواقع پیدا کر رہی ہے۔ آج بھارت میں کروڑوں موبائل فون بن رہے ہیں، ہر گاؤں تک براڈ بینڈ کنیکٹویٹی پہنچ رہی ہے، اس سے بھی بڑے پیمانے پر روزگار اور ذاتی روزگار کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ سرکار میں کام کرتے ہوئے ایک اسکیم، ایک فیصلہ کا اثر کس طرح لوگوں کی زندگی کو بدلتا ہے، یہ آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔
ساتھیوں،
بی جے پی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے آج نارتھ ایسٹ میں بڑی تعداد میں نوجوان ترقی کے بنیادی راستے پر آ رہے ہیں۔ بی جے پی کی حکومت نوجوانوں کے خواب کو پورا کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ روزگار اور ذاتی روزگار کے نئے مواقع فراہم کرکے ہم نئے ہندوستان کی تعمیر کی جانب تیزی سے قدم بھی بڑھا رہے ہیں۔ ایک بار پھر آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو بہت بہت مبارکباد۔
شکریہ۔