Marathi being recognised as a Classical Language is a moment of pride for everyone: PM
Along with Marathi, Bengali, Pali, Prakrit and Assamese languages ​​have also been given the status of classical languages, I also congratulate the people associated with these languages: PM
The history of Marathi language has been very rich: PM
Many revolutionary leaders and thinkers of Maharashtra used Marathi language as a medium to make people aware and united: PM
Language is not just a medium of communication, it is deeply connected with culture, history, tradition and literature: PM

مہاراشٹر کے گورنر سی پی رادھا کرشنن جی، وزیر اعلیٰ جناب ایکناتھ شندے جی، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، مرکز میں میرے تمام ساتھی، کئی نسلوں کو اپنی گائیکی  سے متاثر کرنے والی آشاتائی جی ، معروف اداکار بھائی سچن جی، نام دیو کامبلے جی، سدانند مور ے جی، مہاراشٹر حکومت کے وزیر بھائی دیپک جی، منگل پربھات لوڑھا جی، ممبئی بی جے پی کے صدر بھائی آشیش جی، دیگر معزز بھائیو اور بہنو!

تقریب کی شروعا ت میں ، میں مہاراشٹر میں، مہاراشٹر سے باہر اور پوری دنیا میں مراٹھی بولنے والی برادری کو مراٹھی زبان کے ابھیجات زبان  ، یعنی ایک کلاسیکی زبان کا درجہ ملنے پر مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔

مرکزی حکومت کے ذریعے مراٹھی زبان کو کلاسیکی زبان کا درجہ دیا  گیاہے۔ آج  مراٹھی زبان کی تاریخ  کا سنہری موقع ہے اور مور ے جی نے اس کا بہت عمدہ طریقے سے ذکر کیا  ہے ۔ اس فیصلے کا، اس لمحے کا،  مہاراشٹر کے لوگوں کو ، مراٹھی بولنے والے ہر شخص کو دہائیوں سے اس کا انتظار تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ مہاراشٹر کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کچھ کرنے کا  مجھےشرف حاصل ہوا۔ آج میں خوشی کے اس لمحے کو بانٹنے کے لیے آپ سب کے درمیان ہوں۔ مراٹھی کے ساتھ بنگالی، پالی، پراکرت اور آسامی زبانوں کو بھی کلاسیکی زبانوں کا درجہ دیا گیا ہے۔ میں ان زبانوں سے وابستہ لوگوں کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔

 

دوستو،

مراٹھی زبان کی تاریخ بہت مالامال رہی ہے۔ اس زبان سے علم کے جو دھارے نکلے، انہوں نے کئی نسلوں کی رہنمائی کی ہے اور وہ آج بھی ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ اس زبان سے سنت گیانیشور نے لوگوں کو ویدانت کی بحث سے جوڑ دیا۔ گیانیشوری نے گیتا کے علم سے ہندوستان کی روحانی حکمت کو دوبارہ بیدار کیا۔ اس زبان سے، سنت نام دیو نے عقیدت کے راستے کے شعور کو مضبوط کیا۔ اسی طرح سنت تکارام نے مراٹھی زبان میں مذہبی بیداری کی مہم چلائی۔ اور سنت چوکھامیلا نے سماجی تبدیلی کی تحریکوں کو تقویت بخشی۔

آج مہاراشٹر اور مراٹھی جذبے کو آگے بڑھانے والے

 

عظیم سنتوں کو سلام کرتا ہوں

مراٹھی زبان کو حاصل یہ درجہ پورے ملک کا  

چھترپتی شیواجی مہاراج کے

350ویں سالگرہ کے موقع پر سلام ہے۔

دوستو،

ہندوستان کی جدوجہد آزادی کی تاریخ مراٹھی زبان کے تعاون سے مالا مال  ہوتی ہے۔ مہاراشٹر کے بہت سے انقلابی رہنماؤں اور مفکرین نے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے اور متحد کرنے کے لیے مراٹھی زبان کو بطور ذریعہ استعمال کیا۔ لوک مانیہ تلک نے مراٹھی اخبار کیسری کے ذریعے غیر ملکی طاقت کی جڑیں ہلا دی تھیں۔ مراٹھی میں دی گئی ان کی تقریروں نے لوگوں میں سوراج حاصل کرنے کی خواہش کو جگا دیا تھا۔ مراٹھی زبان نے انصاف اور مساوات کی لڑائی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گوپال گنیش اگرکر نے اپنے مراٹھی اخبار ’سدھارک‘ کے ذریعے سماجی اصلاحات کی مہم کو گھرگھر تک پہنچایا۔ جدوجہد آزادی کو سمت دینے  میں گوپال کرشن گوکھلے جی نے بھی مراٹھی زبان کو ذریعہ بنایا۔

دوستو،

مراٹھی ادب ہندوستان کا وہ قیمتی ورثہ ہے جس میں ہماری تہذیب کی ترقی اور ثقافتی ترقی کی کہانیاں محفوظ ہیں۔ مہاراشٹر میں مراٹھی ادب کے ذریعے ہی  سوراج، سودیشی، خود زبان اور خود کلچر کا شعور پھیلا۔ آزادی کی تحریک کے دوران شروع ہوئے گنیش اتسو اور شیو جینتی کے پروگرام ، ویر ساورکر جیسے انقلابیوں کے افکار، بابا صاحب امبیڈکر کی سماجی مساوات کی تحریک، مہارشی کاروے کی خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم، مہاراشٹر کی صنعت کاری، زرعی اصلاحات کی کوششیں، ان سب کی طاقت مراٹھی زبان تھی۔ ہمارے ملک کا ثقافتی تنوع مراٹھی زبان سے جڑنے سے مزید مالامال ہو جاتا ہے۔

دوستو،

زبان صرف بات چیت  کا ذریعہ نہیں ہوتی۔ زبان کا ثقافت، تاریخ، روایت اور ادب سے گہرا تعلق ہے۔ ہم لوک گائیکی پوواڑا کی مثال لے سکتے ہیں۔ پوواڑا کے ذریعے چھترپتی شیواجی مہاراج اور دوسرے جانبازوں کی بہادری کی داستانیں کئی صدیوں بعد بھی ہم تک پہنچی ہیں۔ یہ آج کی نسل کے لیے مراٹھی زبان کا ایک شاندار تحفہ ہے۔ آج جب ہم گنپتی کی پوجا کرتے ، تو ہمارے ذہن میں فطری طور پر یہ الفاظ گونجتے ہیں، گنپتی بپا موریا۔ یہ صرف چند الفاظ کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ عقیدت کا لامحدود بہاؤ ہے۔ یہ عقیدت پورے ملک کو مراٹھی زبان سے جوڑتی ہے۔ اسی طرح شری وٹھل کے ابھنگ  کوسننے والے بھی خود بخود مراٹھی سے جڑ جاتے ہیں۔

 

دوستو،

مراٹھی کویہ وقار دلانے کے لیے مراٹھی ادیبوں، تخلیق کاروں ،شاعروں اور لاتعداد مراٹھی سے محبت کرنے والوں نے طویل کوششیں کی ہیں۔ مراٹھی زبان، ایک کلاسیکی زبان کی منظوری کے طور پر، کئی باصلاحیت ادیبوں کی خدمات حاصل کر چکی ہے۔ اس میں بالشاستری جامبھیکر، مہاتما جیوتیبا پھولے، ساوتری بائی پھولے، کرشنا جی پربھاکر کھاڈلکر، کیشوسوت، شریپاد مہادیو ماٹے، آچاریہ اترے، شانتا بائی شیلکے، گجانن دگمبر ماڈگولکر، کُسماگرج جیسی شخصیات کا تعاون بے مثال ہے۔ مراٹھی ادب کی روایت نہ صرف قدیم ہے بلکہ ہمہ جہتی بھی ہے۔ ونوبا بھاوے، شریپاد امرت ڈانگے، درگابائی بھاگوت، بابا آمٹے، دلت ادیب دیا پوار، باباصاحب پورندرے جیسی بہت سی شخصیات نے مراٹھی ادب میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ میں آج مراٹھی کی خدمت کرنے والے پروشوتم لکشمن دیشپانڈے، پھولا دیشپانڈے، ڈاکٹر ارونا ڈھیرے، ڈاکٹر سدانند مورے، مہیش ایلکنچوار، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ نام دیو کامبلے سمیت تمام ادباء کے تعاون کو بھی یاد کروں گا ۔ آشا باگے، وجیا راجادھیکش، ڈاکٹر شرن کمار لمبالے، تھیٹر ڈائریکٹر چندرکانت کلکرنی جیسی بہت سی اہم شخصیات نے برسوں سے اس کا خواب دیکھا تھا۔

دوستو،

ادب اور ثقافت کے ساتھ ساتھ مراٹھی سنیما نے بھی ہمارا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آج ہندوستان میں سنیما کی جو شکل  ہے اس کی بنیاد  بھی وی شانتارام اور دادا صاحب پھالکے جیسی شخصیات نے رکھی تھی۔ مراٹھی تھیٹر نے سماج کے استحصال زدہ اور محروم طبقات کی آواز بلند کی ہے۔ مراٹھی تھیٹر کے عظیم  فنکاروں نے ہر اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ مراٹھی موسیقی، لوک موسیقی، لوک رقص کی روایات اپنے ساتھ ایک بھرپور ورثہ لے کر آگے بڑھ رہی ہیں۔ بالگندھرو، ڈاکٹر وسنت راؤ دیشپانڈے، بھیمسین جوشی، سدھیر پھڑکے، موگو بائی کُرڈیکر یا بعد کے دور میں لتا دیدی، آشاتائی، شنکر مہادیون، انورادھا پوڈوال جی جیسے عظیم شخصیات نے مراٹھی موسیقی کو ایک الگ پہچان دی ہے۔ مراٹھی زبان کی خدمت کرنے والی شخصیات کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مجھے ان کے بارے میں بات کرنے میں پوری رات لگ جائے گی۔

دوستو،

میری خوش قسمتی رہی، یہاں کچھ لوگ تذبذب کا شکار تھے کہ مراٹھی بولیں یا ہندی، میرا  درمیان میں ناطہ ٹوٹ گیا، ورنہ میری خوش قسمتی تھی کہ مجھے دو تین کتابیں مراٹھی سے گجراتی میں تبدیل کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ اب پچھلے 40 برسوں سے میرا رابطہ ٹوٹ گیا، ورنہ میں کافی حد تک مراٹھی میں اپنی گاڑی چلا لیتا تھا۔ لیکن اب بھی مجھے کوئی زیادہ  پریشانی نہیں ہوتی ہے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ جب میں اپنی ابتدائی زندگی میں تھا، میں احمد آباد میں ایک جگن ناتھ جی مندر ہے، وہیں رہتا تھا۔ اور وہیں کیلیکو مل تھی  قریب میں ہی   اور کیلیکو مل  میں جو  مزدوروں کے  کوارٹر  تھے،اس میں ایک بھڑے نامی مہاراشٹر کا ایک خاندان رہتا تھا اور ان کی  جمعہ کو چھٹی ہوتی تھی۔ وہ حیران رہتا تھا، اس وقت بجلی کی تھوڑی پریشانی رہتی تھی ، میں کوئی سیاسی تبصرہ نہیں کر رہاہوں، لیکن وہ دن ایسے ہی تھے۔ چنانچہ جب جمعہ کو ان کی چھٹی ہوتی تو میں جمعہ کے دن ان کے گھر ان سے ملنے جاتا۔ تو مجھے یاد آیا کہ اس کے گھر کے پڑوس میں ایک چھوٹی سی لڑکی رہتی تھی۔ وہ مجھ سے مراٹھی میں بات کرتی تھی۔ بس اسی نے میرا گرو بن کر مجھے مراٹھی سکھائی۔

دوستو،

مراٹھی کو کلاسیکی زبان کا درجہ ملنے سے مراٹھی زبان کے مطالعہ کو فروغ ملے گا۔ اس سے تحقیق اور ادب کے ذخیرے کو فروغ ملے گا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہندوستانی یونیورسٹیوں میں مراٹھی زبان پڑھنے کی سہولت ہوگی۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے سے مراٹھی زبان کی ترقی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں، افراد اور طلبہ کو حوصلہ ملے گا۔ اس سے تعلیم اور تحقیق کے میدان میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

 

دوستو،

آزادی کے بعد پہلی بار ملک میں ایسی حکومت بنی ہے جو مادری زبان میں تعلیم کو اہمیت دیتی ہے۔ مجھے یاد ہے، کئی سال پہلے میں ایک بار امریکہ گیا تو مجھے ایک فیملی کے ساتھ رہنا پڑا۔ اور اس خاندان کی ایک عادت میرے دل کو چھو گئی۔ یہ ایک تیلگو خاندان تھا لیکن ان کے گھر کا قاعدہ یہ تھا کہ لائٹ تو امریکی تھی، زندگی تو وہیں کی تھی۔ لیکن قاعدہ یہ تھا کہ کچھ بھی ہو جائے، شام کو کھانا کھاتے وقت ٹیبل  پر خاندان کے سبھی لوگ ایک ساتھ بیٹھیں گے اور دوسرا یہ کہ خاندان کا کوئی فرد شام کو کھانا کھاتے وقت تیلگو کے علاوہ کوئی زبان بولے گا نہیں۔ اس کی وجہ سے وہاں جو بچے پیدا ہوئے تھے ، وہ بھی تیلگو بو ل لیتے تھے۔ میں نے دیکھا ہے مہاراشٹری خاندان میں جائیں گے  تو آج بھی آپ کو آسانی سے مراٹھی زبان  سننے کو ملے گی۔ دوسرے لوگوں کے یہاں  ایسا نہیں ہے، چھوڑ دیتے ہیں، پھر ان کو ہیلو ہائے کرنے میں مزہ آجاتا ہے۔

دوستو،

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے تحت اب میڈیکل اور انجینئرنگ کی تعلیم مراٹھی میں بھی ممکن ہو گئی ہے۔ یہی نہیں میں نے سپریم کورٹ کے ججوں کے سامنے بھی درخواست دی تھی۔ میں نے کہا اگر کوئی غریب آدمی آپ کی عدالت میں آتا ہے اور آپ اس کو  انگریزی میں ججمنٹ  دیتے ہیں  تو وہ غریب کیسے سمجھے گا کہ کیا دیا ہے آپ نے ؟ اور مجھے خوشی ہے کہ آج ہمارے جو فیصلے ہیں اس کا جو عملی حصہ  ہے، وہ مادری زبان میں دیا  جاتا ہے۔ مراٹھی زبان میں لکھی گئی سائنس، معاشیات، آرٹ، شاعری اور دیگر موضوعات پر کتابیں دستیاب ہوتی رہی ہیں اور بڑھ رہی ہیں۔ ہمیں اس زبان کو وہیکل آف آئیڈیاز  بنانا ہے، تاکہ یہ ہمیشہ متحرک بنی رہے۔ ہماری کوشش یہ ہونی چاہیے کہ مراٹھی ادب کی تخلیقات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے، میں چاہتا ہوں کہ مراٹھی زبان گلوبل آڈینس  تک پہنچے۔ اور آپ کو معلوم ہوگا کہ حکومت ہند نے آپ کو یہ ترجمہ ہندی میں دینے کے لیے بھاشینی ایپ بنائی ہے۔ آپ اسے ضرور استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ آسانی سے اپنی چیزوں کی ہندوستانی زبان میں تشریح کر سکتے ہیں۔ ترجمہ کی اس خصوصیت سے زبان کی دیوار ختم کر سکتی ہے۔ آپ مراٹھی بولتے ہیں، اگر میں بھاشنی ایپ لے کر کے بیٹھا ہوں تو میں اس کو گجراتی میں سن سکتا ہوں۔ میں ہندی میں سن سکتا ہوں۔ تو یہ نظام ٹیکنالوجی کی وجہ سے بہت آسان ہو ا ہے۔

دوستو،

آج ہم اس  تاریخی موقع پر اس کی خوشی کو  منا رہے ہیں، یہ موقع ہمارے لیے ایک بڑی ذمہ داری بھی لے کر آیا ہے۔ یہ ہر مراٹھی بولنے والے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس خوبصورت زبان کو آگے بڑھانے میں اپنا تعاون دے۔ جس طرح مراٹھی لوگ سادہ  مزاج ہوتے ہیں، اسی طرح مراٹھی زبان بھی بہت آسان  ہے۔ اس زبان سے زیادہ سے زیادہ لوگ جڑیں ، اس کی توسیع ہو، اگلی نسل میں اس کے تئیں فخر کا جذبہ ہو ، اس کے لیے ہم سب کو کوشش کرنی چاہیے۔ آپ سب نے میرا خیر مقدم کیا اور میرا احترام کیا، میں ریاستی حکومت کا شکر گزار ہوں۔ یہ ایک اتفاق تھا کیونکہ مجھے آج یہاں ایک اور پروگرام کے لیے آنا تھا۔ لیکن اچانک میرے ساتھیوں نے مجھے کہہ دیا کہ ایک گھنٹہ اور دے دیجیے  اور اسی میں سے یہ پروگرام بن گیا۔ اور آپ لوگ سبھی معزز حضرات ہیں جن کی زندگیاں ان چیزوں سے جڑی ہوئی ہیں، ان کی یہاں موجودگی اپنے آپ میں مراٹھی زبان کی عظمت کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے لیے میں آپ سب کا بے حد مشکور ہوں۔ میں ایک بار پھر آپ سب کو مراٹھی زبان کو کلاسیکی درجہ ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

مہاراشٹر اور دنیا کے تمام مراٹھی لوگ

میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

شکریہ!

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world

Media Coverage

PM Modi hails diaspora in Kuwait, says India has potential to become skill capital of world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi