نئے تقرری یافتگان کے ساتھ بات چیت کی
‘‘باقاعدہ روزگار میلے اس حکومت کی علامت بن گئے ہیں ’’
‘‘مرکزی ملازمتوں میں، بھرتی کا عمل زیادہ منظم اور میعاد بند ہو گیا ہے’’
‘‘شفاف بھرتیوں اور ترقیوں سے نوجوانوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے’’
‘‘خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ خدمت کریں کیونکہ ‘شہری ہمیشہ صحیح ہوتاہے،’’
‘‘ٹیکنالوجی کے ذریعے خود سیکھنا آج کی نسل کے لیے ایک موقع ہے’’
‘‘آج کا ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خود روزگار کے مواقع میں بڑے پیمانے پر توسیع ہو رہی ہے’’
‘‘آپ کو سیکھنا ہوگا اور خود کو ملک کو آگے لے جانے کے قابل بنانا ہوگا’’

یہ سال 2023 کا پہلا روزگار میلہ ہے۔ 2023 کا آغاز روشن مستقبل کی نئی امیدوں کے ساتھ ہوا ہے۔ یہ ان 71 ہزار خاندانوں کے لیے خوشی کا نیا تحفہ لے کر آیا ہے جن کے افراد کو سرکاری ملازمت کا موقع ملا ہے۔ میں تمام نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔

آج کی تقریب نہ صرف کامیاب امیدواروں میں بلکہ کروڑوں خاندانوں میں امید کی ایک نئی کرن  جگائی  گی۔ آنے والے دنوں میں مزید لاکھوں خاندانوں کو سرکاری ملازمتوں میں تقرری ملنے والی ہے۔

مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ، این ڈی اے اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں بھی نوکری میلوں کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور اس پروگرام کا انععقاد  کیا جا رہا ہے۔ ابھی کل ہی آسام حکومت نے جاب فیئر کا انعقاد کیا تھا۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں کئی ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں جاب میلے منعقد ہونے والے ہیں۔ یہ روزگار میلے جو مسلسل ہو رہے ہیں اب ہماری حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔

اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہماری حکومت اس قرارداد کو کیسے ثابت کرتی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا، پچھلے سال دھنتیرس کے مبارک موقع پر پہلا روزگار میلہ منعقد کیا گیا تھا۔

آج مجھے نوکری میلے میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے کچھ نوجوان ساتھیوں سے بھی بات چیت کا موقع ملا۔ ان کے چہرے پر خوشی اور اطمینان کا احساس صاف نظر آتا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر انتہائی عام گھرانوں کے افراد ہیں۔ اور ان میں کئی ایسے نوجوان بھی ہیں جو پچھلی پانچ نسلوں میں پورے خاندان میں سرکاری ملازمت حاصل کرنے والے خاندان کے پہلے فرد ہیں۔ وہ صرف اس بات پر خوش نہیں ہیں کہ انہیں  سرکاری نوکری کرنے کا موقع ملا ہے۔ وہ اس بات پر بھی مطمئن ہیں کہ شفاف اور منصفانہ بھرتی کے عمل کی وجہ سے ان کے میرٹ کا احترام کیا گیا ہے۔

آپ سب نے یہ بھی محسوس کیا ہوگا کہ بھرتی کے عمل میں بہت بڑی تبدیلی آئی ہے۔ مرکزی خدمات میں بھرتی کا عمل پہلے سے زیادہ منظم اور  میعاد بند کا پابند ہو گیا ہے۔

ساتھیو،

آج بھرتی کے عمل میں جس شفافیت اور رفتار کے ساتھ آپ دیکھ رہے ہیں وہ حکومت کے ہر کام میں نظر آ رہی ہے۔ ایک وقت تھا جب مختلف وجوہات کی بنا پر باقاعدہ ترقیوں میں بھی رکاوٹیں آتی تھیں۔

ہماری حکومت نے مختلف تنازعات کو حل کیا ہے، عدالتوں میں بہت سارے مقدمات ہیں، اس نے طویل عرصے سے تعطل کا شکار ترقیوں کو بحال کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ شفاف طریقے سے بھرتی اور ترقی نوجوانوں میں اعتماد پیدا کرتی ہے۔ یہ شفافیت انہیں بہتر تیاری کے ساتھ مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے۔ ہماری حکومت اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔

ساتھیو،

جن لوگوں کو آج تقرری کا خط ملا ہے، ان کے لیے یہ زندگی کا ایک نیا سفر ہے۔ حکومت کا ایک اہم حصہ ہونے کے ناطے، ترقی یافتہ ہندوستان کے سفر میں آپ کی فعال شرکت ایک خاص ذمہ داری ہوگی۔ آپ میں سے اکثر حکومت کے نمائندوں کے طور پر عوام سے براہ راست رابطہ کریں گے۔ آپ میں سے ہر ایک اپنے طریقے سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرے گا۔

آپ نے سنا ہوگا، کاروباری دنیا میں کہا جاتا ہے کہ صارف ہمیشہ صحیح ہوتا ہے۔ اسی طرح، حکمرانی میں ہمارا منتر ہونا چاہئے- شہری ہمیشہ صحیح ہے۔ یہی احساس ہمارے اندر خدمت کے رجحان کو مزید تقویت دیتا ہے۔ آپ کو یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ جب آپ حکومت میں تعینات ہوتے ہیں تو اسے سرکاری ملازمت کہتے ہیں، نوکری نہیں۔ پرائیویٹ میں جائیں تو کہا جاتا ہے کہ نوکری کرو۔ جب وہ حکومت میں آتے ہیں تو کہتے ہیں خدمت کرتے ہیں۔ اگر آپ میرے ان 140 کروڑ ہم وطنوں کی خدمت کو ذہن میں رکھتے ہوئے خدمت کریں گے تو آپ کو اتنی بڑی خوش نصیبی ملے گی۔ ہمیں زندگی میں ایک موقع ملا ہے اور اگر ہم اس احساس کے ساتھ کام کریں گے تو اس کا لوگوں پر مثبت اثر پڑے گا اور آپ بھی اپنے کام سے لطف اندوز ہوں گے۔

آپ نے ابھی دیکھا ہے کہ ہمارے بہت سے ملازم ساتھی، کرمایوگی بھائی، جو سرکاری ملازمت میں ہیں، آن لائن ٹریننگ لے رہے ہیں۔ ڈیجیٹل ٹریننگ پلیٹ فارم  ‘آئی جی او ٹی کرم  یوگی’ مستقبل کی تیاری میں ان کی مدد کر رہا ہے۔سرکاری تربیتی پروگراموں کے علاوہ، اس پلیٹ فارم پر بہت سے دوسرے کورسز ہیں، جو آپ کی ذاتی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ ان کورسوں سے آپ کی شخصیت کی نشوونما میں آپ کی سوچ کی گہرائی میں بتدریج ترقی ہوتی ہے، فائدہ ہوتا ہے۔

میرا ماننا ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے خود سیکھنا آج کی نسل کو دیا جانے والا ایک موقع ہے، اسے  ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ زندگی میں مسلسل سیکھتے رہنے کی خواہش ہی ہم سب کو آگے بڑھاتی ہے۔ اور میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں نے اپنے اندرونی طالب علم کو کبھی مرنے نہیں دیا۔ آپ بھی، جہاں بھی پہنچیں، آپ مسلسل کچھ نہ کچھ سیکھتے رہیں۔ جو آپ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا، انسٹی ٹیوٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گا جس سے آپ وابستہ ہیں اور ان سب کی کوششوں سے ہندوستان کی استعداد بڑھے گی۔

بدلتے ہوئے ہندوستان میں، تیزی سے آگے بڑھتے ہوئے، ہندوستان میں روزگار اور خود روزگار کے مواقع مسلسل پیدا ہو رہے ہیں۔ اور جب ترقی کی رفتار تیز ہوتی ہے، خود روزگار کے مواقع وافر مقدار میں ابھرنے لگتے ہیں، جس کا آج ہندوستان تجربہ کر رہا ہے۔ آج سیلف ایمپلائمنٹ کا شعبہ بہت ترقی کر رہا ہے۔ پچھلے 8 سالوں میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر کی ترقی کی وجہ سے روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے میں 100 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری روزگار کے بے پناہ مواقع کے دروازے کھول رہی ہے۔

آپ جانتے ہیں کہ جب کوئی نئی سڑک بنتی ہے تو اس کے ارد گرد روزگار کی نئی راہیں بھی کیسے بننا شروع ہو جاتی ہیں۔ اسی سڑک کے کنارے نئی مارکیٹیں کھڑی ہیں، ہر قسم کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔ سڑک کی وجہ سے کسانوں کی مصنوعات آسانی سے منڈی تک پہنچ جاتی ہیں۔

اسی طرح جب کسی جگہ کو نئی ریلوے لائن سے جوڑا جاتا ہے تو وہاں کا بازار خوشحال ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ نقل و حرکت کی سہولت کی وجہ سے سیاحت بھی پھیلنے لگتی ہے۔ اور اس طرح کی ہر توسیع کے ساتھ روزگار کے نئے امکانات موجود ہیں۔

آج بھارت نیٹ پروجیکٹ کے ذریعے ہر گاؤں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ جب ہم دیہات کو انٹرنیٹ کے ذریعے باقی دنیا سے جوڑتے ہیں تو روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے لگتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی سمجھ بوجھ نا رکھنے والا بھی یہ جانتا ہے کہ جن کاموں کے لیے پہلے بھاگنا پڑتا تھا، وہ اب موبائل یا کمپیوٹر پر ایک کلک پر ہو جاتے ہیں۔

ہم دیکھتے ہیں کہ کئی بار وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیکنالوجی کے ماہر کی مدد لیتا ہے۔ اور عام آدمی کی اس ضرورت کی وجہ سے روزگار کے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ آج دیہات، قصبوں یا شہروں میں بھی ایسے کاروباری لوگ نظر آئیں گے جو لوگوں کو آن لائن خدمات فراہم کرنے میں اپنا ایک نیا شعبہ کھول کر کام کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ آج جس طرح سے لوگ ہندوستان کے چھوٹے شہروں میں اسٹارٹ اپ شروع کر رہے ہیں، یہ نئی نسل کے لیے کشش کا مرکز، خود اعتمادی کا مرکز بن گیا ہے۔ اسٹارٹ اپ کی کامیابی نے نوجوان طبقہ کی صلاحیت کی دنیا بھر میں پہچان بنائی ہے۔

ساتھیو،

آپ میں سے اکثر نوجوان بیٹے اور بیٹیاں بہت عام گھرانوں سے آئے ہیں۔ آپ نے یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ آپ کے  والدین نے بھی بہت تکلیفیں برداشت کی ہیں۔ آج آپ کو مستحکم جذبے کے ساتھ 140 کروڑ ہم وطنوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے، لیکن اپنے اندر اس احساس کو ہمیشہ زندہ رکھیں جس نے آپ کو یہاں تک پہنچنے کی ترغیب دی۔ ہمیشہ سیکھتے رہیں، اپنی صلاحیتوں کو ہمیشہ اپ گریڈ کرتے رہیں  اور  آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں۔

میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ آپ کو کامیاب ہونا چاہیے لیکن ہمارا ملک بھی کامیاب ہونا چاہیے۔ آپ آگے بڑھیں لیکن  اس طرح کہ ہمارا  ملک  بھی آگے بڑھنا چاہیے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے آپ کو بھی آگے بڑھنا ہوگا۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے آپ کو بھی قابل ہونا پڑے گا، آپ کو با صلاحیت بننا  پڑے گا۔ اپنے آپ کو مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن رکھئے اور آپ کو دی گئی ذمہ داری کو بھی بخوبی نبھایئے۔ یہ ہی میری آپ کے لیے نیک خواہشات ہیں۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII

Media Coverage

PLI, Make in India schemes attracting foreign investors to India: CII
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...

Prime Minister Shri Narendra Modi paid homage today to Mahatma Gandhi at his statue in the historic Promenade Gardens in Georgetown, Guyana. He recalled Bapu’s eternal values of peace and non-violence which continue to guide humanity. The statue was installed in commemoration of Gandhiji’s 100th birth anniversary in 1969.

Prime Minister also paid floral tribute at the Arya Samaj monument located close by. This monument was unveiled in 2011 in commemoration of 100 years of the Arya Samaj movement in Guyana.