ناگرنار میں این ایم ڈی سی اسٹیل لمیٹڈ کے اسٹیل پلانٹ کو وقف کیا
جگدل پور ریلوے اسٹیشن کو جدید بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھا
چھتیس گڑھ میں ریل اور سڑک کے متعدد پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور قوم کے نام وقف کیا
تروکی – رائے پور ڈی ای ایم یو ٹرین سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
’’وکست بھارت کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ملک کی ہر ریاست، ہر ضلع اور ہر گاؤں ترقی یافتہ ہو گا‘‘
’’وکست بھارت کے لیے ٹھوس، سماجی اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ مستقبل کی ضروریات کے مطابق ہونا چاہیے‘‘
’’چھتیس گڑھ اسٹیل پیدا کرنے والی بڑی ریاست ہونے کا فائدہ اٹھا رہا ہے‘‘
’’بستر میں بننے والا اسٹیل ہماری فوج کو مضبوط کرے گا اور بھارت کی دفاعی برآمدات میں موجودگی بھی مضبوط ہوگی‘‘
’’امرت بھارت اسٹیشن یوجنا کے تحت چھتیس گڑھ کے 30 سے زیادہ اسٹیشنوں کو جدید بنایا جا رہا ہے‘‘
’’حکومت، چھتیس گڑھ کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے‘‘
’’حکومت، چھتیس گڑھ کی ترقی کے سفر میں اپنا تعاون جاری رکھے گی اور ریاست قوم کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کرے گی‘‘

جے جوہار!

چھتیس گڑھ کے گورنر، جناب وشو بھوشن ہری چندن جی، ہماری مقبول پارلیمنٹ کے میرے  دونوں  ساتھی  ،

اور ریاست کے ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ، ضلع پریشد، تعلقہ پریشد کے نمائندے، خواتین و حضرات،

ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب تبھی پورا ہوگا جب ہر ریاست، ہر ضلع، ہر گاؤں کی ترقی ہوگی۔ اس عزم  کو تقویت دینے کے لیے آج   یہاں تقریبا 27  ہزار کروڑ روپے کی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور افتتاح کیا گیاہے۔ میں آپ سب کو، چھتیس گڑھ کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

میرے  افراد کنبہ،

ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے  حقیقی ، ڈیجیٹل اور سماجی بنیادی ڈھانچہ بھی مستقبل کی ضروریات کے  حساب سے  ہونا چاہیے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے پچھلے 9 سالوں میں بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے اخراجات کو بڑھا کر 10 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔ یہ پہلے کے مقابلے 6 گنا زیادہ ہے۔

 

ساتھیو،

آج ملک میں جو ریلوے، سڑکیں، ہوائی اڈے، بجلی کے منصوبے، گاڑیاں، غریبوں کے گھر، اسکول-کالج-ہسپتال بن رہے ہیں ان  سب میں اسٹیل کی بہت اہمیت ہے۔ اسٹیل مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو خود کفیل بنانے کے لیے پچھلے 9 سالوں میں بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیل پیدا کرنے والی ایک بڑی ریاست ہونے کے ناطے چھتیس گڑھ کو اس کا کافی فائدہ مل رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے اس کردار کو وسعت دیتے ہوئے، آج نگرنار میں  بھارت کے سب سے زیادہ  جدیدترین ا سٹیل پلانٹ میں سے ایک کا  افتتاح کر دیا گیا ہے۔ یہاں پر تیار ہونے والا اسٹیل  ہندوستان کے ہندوستان کے آٹوموبائل، انجینئرنگ اور تیزی سے بڑھتے ہوئے دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کو  بہت کام آنے والاہے،نئی توانائی بخشنے والا ہے ۔اس کا مطلب یہ ہے کہ  بَسترمیں جو اسٹیل بنے گا اس سے ہماری فوج بھی طاقتورہوگی اوردفاعی برآمدمیں بھی ہندوستان کا ڈنکابجے گا ۔ اس سٹیل پلانٹ کی وجہ سے بَسترسمیت  گردونواح کے تقریباً پچاس ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ جس طرح سے مرکزی حکومت بَستر جیسے ہمارے خواہش مند اضلاع کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے، اس اسٹیل پلانٹ سے اس مشن کو بھی نئی تحریک ملے گی۔ میں اس کے لیے بَستر اور چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

 

ساتھیو،

پچھلے 9 سالوں میں مرکزی حکومت کی خصوصی توجہ کنیکٹیویٹی پر  مرکوزرہی ہے۔ چھتیس گڑھ کو اقتصادی راہداری اور جدید شاہراہیں بھی ملی ہیں۔ 2014 سے پہلے کے  مقابلے میں چھتیس گڑھ کے ریلوے بجٹ میں تقریباً 20 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ آج ریاست میں ریلوے کے کئی بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ آزادی کے اتنے سالوں بعد بھی اب تک  چھتیس گڑھ کے تاڑوکی کو، ریلوے کے نقشے میں جگہ نہیں ملی تھی۔ آج تاڑوکی کو نئی ریلوے لائن کی سوغات مل رہی ہے۔ اس سے قبائلی  ساتھیو کو  سہولت  بھی ملے  گی اور زرعی اور جنگلاتی مصنوعات کی نقل و حمل بھی آسان ہو گی۔ رائے پور-انتا گڑھ ڈیمو ٹرین  سے  اب تاڑوکی بھی جڑچکا ہے۔ اس سے دارالحکومت رائے پور میں آمدورفت آسان ہوجائےگی۔ جگدل پور-دنتے واڑہ ریلوے لائن کو دوہرا کرنے کے منصوبے سے  آمدورفت  بھی  آسان ہوگی اور صنعتوں کی لاجسٹک لاگت میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے کے یہ تمام منصوبے اس علاقے میں بڑی تعداد میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔

ساتھیو،

مجھے خوشی ہے کہ چھتیس گڑھ میں ریلوے پٹریوں کی 100 فیصد بجلی کاری مکمل ہو گئی ہے۔ اس سے ٹرین کی رفتار بھی بڑھے گی اور چھتیس گڑھ کی ہوا کو صاف -ستھرا رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ چھتیس گڑھ میں ریل نیٹ ورک کی مکمل بجلی کاری کے بعد، وندے بھارت ایکسپریس بھی ریاست میں چلائی جا رہی ہے۔

 

ساتھیو،

آنے والے برسوں میں حکومت ہند چھتیس گڑھ کے ریلوے اسٹیشنوں کو بھی مکمل تبدیل کرنے جارہی  ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت ریاست میں 30 سے ​​زائد اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 7 اسٹیشنوں کی از سر نو ترقی کا سنگ بنیاد رکھا جاچکا ہے۔  بلاس پور، رائے پور اور درگ اسٹیشنوں کے ساتھ ہی   آج جگدل پور اسٹیشن کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں جگدل پور اسٹیشن شہر کا اہم مرکز بن جائے گا اور یہاں مسافروں کی سہولیات کوبہتربنایا جائے گا۔ پچھلے نو سالوں میں ریاست کے 120 سے زیادہ اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

ساتھیو،

حکومت ہند چھتیس گڑھ کےعوام،  ہر بہن، بیٹی اور نوجوانوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ آج جن منصوبوں کا افتتاح کیاگیاہے  اور سنگ بنیاد رکھاگیاہے ان  سے چھتیس گڑھ میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی، روزگار کے نئے مواقع  بڑھیں گے اور نئے کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مستقبل میں بھی ہم چھتیس گڑھ کو اسی رفتار سے آگے بڑھاتے رہیں گے۔ چھتیس گڑھ بھی ہندوستان کی تقدیر بدلنے میں بڑا کردار ادا کرے گا۔ میں ان تمام پروجیکٹوں کے لیے چھتیس گڑھ کے لوگوں کو ایک بار پھر مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ چھوٹا سا پروگرام ایک سرکاری پروگرام رہا ہے، اس لیے میں آپ کو یہاں مزید باتیں بتانے میں  آپ کا وقت نہیں  لیتاہوں۔ابھی 10 منٹ کے بعد میں ایک اور عوامی پروگرام میں چھتیس گڑھ کے شہریوں کے لیے بہت سے موضوعات  کے بارے میں ضرور بتاؤں گا۔ وہاں میں چھتیس گڑھ کے شہریوں کے ساتھ ترقی سے متعلق بہت سی باتیں شیئر کروں گا۔جناب  گورنر صاحب یہاں تک تشریف لائے ، وقت نکالا، اس کی وجہ سے کم از کم ریاست کی نمائندگی  تونظر آرہی ہے۔ جناب گورنر صاحب کو  چھتیس گڑھ کی اتنی فکرہے ، چھتیس گڑھ کی ترقی کی اتنی فکرہے ، یہ اپنے آپ میں خوش آئند پیغام ہے ۔، میں  آپ سب کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، نمسکار۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024

Media Coverage

Mutual fund industry on a high, asset surges Rs 17 trillion in 2024
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Chief Minister of Andhra Pradesh meets Prime Minister
December 25, 2024

Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri N Chandrababu Naidu met Prime Minister, Shri Narendra Modi today in New Delhi.

The Prime Minister's Office posted on X:

"Chief Minister of Andhra Pradesh, Shri @ncbn, met Prime Minister @narendramodi

@AndhraPradeshCM"