تقریباً 28980 کروڑ روپے کے متعدد بجلی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور ان کا سنگ بنیاد رکھا
تقریباً 2110 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تیار کیے گئے قومی شاہراہوں کے سڑک کے شعبے کے تین پروجیکٹوں کا افتتاح کیا
تقریباً 2146 کروڑ روپے کی لاگت والے ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کیا اور کا سنگ بنیاد رکھا
سمبل پور ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا
پوری-سونی پور-پوری ویکلی ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
آئی آئی ایم، سمبل پور کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا
’’آج، ملک نے اپنے عظیم ثبوتوں میں سے ایک ، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے نوازنے کا فیصلہ لیا ہے‘‘
’’حکومت نے اڈیشہ کو تعلیم اور صلاحیت سازی کی ترقی کا مرکز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں‘‘
’’تمام ریاستوں کے ترقی یافتہ ہونے سے ہی وکست بھارت کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے‘‘
’’گزشتہ 10 سالوں میں مرکزی سرکار کے ذریعے تیار کی گئیں پالیسیوں سے اڈیشہ کو کافی فائدہ ہوا ہے‘‘

اڈیشہ کے گورنر رگھوور داس جی، وزیر اعلیٰ، میرے دوست جناب نوین پٹنائک جی، مرکزی کابینہ میں میرے ساتھی دھرمیندر پردھان، اشونی ویشنو، بشویشور توڈو، پارلیمنٹ کے میرے ساتھی نتیش گنگا دیب جی، آئی آئی ایم سمبل پور کے ڈائریکٹر پروفیسر  مہادیو جیسوال،  دیگر  معزز حضرات، خواتین و حضرات!

آج اڈیشہ کے  ترقیاتیاتی سفر کے لیے بہت ہی  اہم  دن ہے۔ میں اوڈیشہ کے لوگوں کو  تقریباً 70 ہزار کروڑ روپے کے ان ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔ اس میں تعلیم، ریل، روڈ، بجلی، پٹرولیم سے جڑے متعدد پروجیکٹ شامل ہیں۔ ان پروجیکٹوں کا فائدہ اڈیشہ کے غریب، مزد، ملازمین، دکانداروں، کاروباری، کسانوں، یعنی اڈیشہ کے سماج کے تمام طبقات کو ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اوڈیشہ میں سہولتوں کے ساتھ ساتھ یہاں کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع بھی لانے والے ہیں۔

 

ساتھیو،

آج ملک نے اپنے ایک عظیم  ثبوت سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کو بھی بھارت رتن دینے کا بھی فیصلہ لیا ہے۔ ہندوستان کے نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور اطلاعات و نشریات کے  وزیر  کی شکل میں  اور  دہائیوں تک ایک  ایماندار ، بیدار ممبر  پارلیمنٹ کی شکل میں ،  قابل احترام اڈوانی جی نے ملک کی جو  خدمت کی ہے،  وہ لافانی ہے۔ اڈوانی جی کا یہ اعزاز اس بات کی علامت ہے کہ  ملک کی خدمت میں اپنی زندگی کھپانے والوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرتی ہے۔ میری  خوش نصیبی رہی ہے  کہ  لال کرشن اڈوانی جی کا پیار،  ان کی رہنمائی  مجھے مسلسل ملتی رہی ہے۔ میں قابل احترام  اڈوانی جی کی لمبی عمر کے لئے دعا کرتا ہوں اور انہیں  اڈیشہ کی اس عظیم سرزمین سے تمام  ملک کے شہریوں کی جانب سے بہت بہت مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔

 

ساتھیو،

ہم نے اوڈیشہ کو تعلیم کا، صلاحیت سازی کا  ایک اہم مرکز بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ پچھلی دہائی میں اڈیشہ کو جو جدید ادارے ملے ہیں ،  تعلیمی ادارے ملے ہیں وہ یہاں کے نوجوانوں کی قسمتیں  بدل رہے ہیں۔ آئیسر برہم پور ہو یا بھونیشور میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی،  ایسے متعدد  ادارے  یہاں قائم کیے گئے ہیں۔ اب آئی آئی ایم سمبل پور بھی  مینجمنٹ کے  جدید ادارے کی شکل میں اڈیشہ کے رول کو  مزید مضبوط  بنا رہا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ 3 سال قبل کورونا کے دور میں ہی  مجھے آئی آئی ایم کے اس کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا تھا۔ مختلف رکاوٹوں کے باوجود  اب یہ شاندار کیمپس بن کر تیار ہے۔ آپ  لوگوں کا جو جوش میں دیکھ رہا ہوں  اس سے مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ کیمپس آپ کو کتنا  اچھا لگ رہا ہے۔ میں اس کی  تعمیر سے جڑے  تمام دوستوں کی  تعریف کرتا ہوں۔

 

ساتھیو،

وکست بھارت کے  ہدف  کو ہم تب ہی حاصل کرسکتے ہیں جب ہندوستان کی ہر ریاست ترقی یافتہ بنے۔ اس لیے گزرے ہوئے  برسوں میں ہم نے  اڈیشہ کو ہر سیکٹر میں  زیادہ سے زیادہ  سپورٹ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کی کوششوں سے اوڈیشہ آج پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل کے شعبے  میں بھی نئی ​​بلندیاں  حاصل کر رہا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں، اڈیشہ میں پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں 1.25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں پہلے کے مقابلے  ریلوے کی ترقی کے لیے اوڈیشہ کو  12 گنا زیادہ بجٹ دیا گیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، پردھان منتری  دیہی  سڑک  اسکیم  کے تحت گاؤں میں تقریباً 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنی ہیں۔ ریاست میں 4 ہزار کلومیٹر سے زیادہ نئی قومی شاہراہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں۔ آج بھی یہاں قومی شاہراہ  سے  جڑے  تین بڑے  پروجیکٹوں کو وقف کیا گیا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے جھارکھنڈ اور اڈیشہ کے درمیان بین ریاستی رابطہ بڑھے گا اور سفر کا  فاصلہ بھی کم ہو گا۔ یہ خطہ کان کنی، بجلی اور اسٹیل صنعت کے امکانات کے لئے  جانا جاتا ہے۔یہ نئی کنکٹی وٹی سے اس  پورے خطے میں نئی ​​صنعتوں کے لیے امکانات پیدا ہوں گے،  روزگار کے نئے  ہزاروں  مواقع پیدا ہوں گے۔ آج سمبل پور-تالچر ریل سیکشن کی  دوہری کاری،  جھار-تربھہ سے سون پور سیکشن تک نئی ریل لائن کا بھی آغاز ہورہا ہے، پوری-سونپور ایکسپریس سے سبرن پور ضلع یعنی ہمارے سونپور ضلع  آج ریل  کنکٹی وٹی  سے جڑ رہا ہے۔ اس سے عقیدت مندوں کے لئے بھگوان جگن ناتھ کا درشن کرنا اور  آسان ہو جائے گا۔ اڈیشہ کے ہر خاندان کو ضرورت بھر  اور سستی بجلی ملے، اس کے لئے ہم مسلسل کوشش میں مصروف ہیں کہ ۔ آج جن سپر کریٹیکل اور الٹرا سپر کریٹیکل تھرمل پلانٹوں  کا افتتاح  ہوا ہے ان کا ہدف بھی یہی ہے۔

 

بھائیو اور بہنو،

گزشتہ 10 سالوں میں مرکزی حکومت نے جو  پالیسیاں  تیار کی ہیں ان کا  اوڈیشہ  کے لوگوں کو  بہت فائدہ ہوا ہے۔  ہم نے کان کنی کے شعبے میں جو  نئی اصلاحات کی ہیں  اوڈیشہ  کو اس کس سب سے زیادہ  فائدہ مل رہا ہے۔ کان کنی کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد اوڈیشہ کی آمدنی میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔ پہلے معدنی پیداوار کا فائدہ  ان ریاستوں اور  علاقوں کو اتنا نہیں مل پاتا تھاجہاں سے کان کنی ہوتی ہے۔ ہم نے اس پالیسی کو بھی بدلا۔ مرکز میں بی جے پی حکومت نے ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن کی  تشکیل کی۔ اس سے معدنیات  سے  ہونے والی  آمدنی کا ایک حصہ اسی خطے میں ترقی کے لیے  لگائے جانے کو یقینی بنایا گیا۔ اس سے اوڈیشہ کو بھی  اب تک 25 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مل چکی ہے۔ یہ رقم جس علاقے  میں کان کنی ہورہی ہے وہاں کے لوگوں کی فلاح  و  بہبود کا کام آرہاہے  ۔ میں اڈیشہ کے لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مرکزی حکومت  ایسی  وقف جذبے سے اوڈیشہ کی ترقی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

 

ساتھیو،

مجھے یہاں سے ایک بہت بڑے پروگرام میں جانا ہے، کھلے میدان میں جانا ہے،  تو وہاں  مزاج بھی  کچھ اور ہوتا ہے۔ میں یہاں  زیادہ وقت آپ کا نہیں لیتا۔ لیکن وہاں میں  قدرِ زیادہ  وقت لے کر کافی باتوں کروں گا، 15 منٹ کے بعد اس پروگرام میں پہنچوں گا۔ ایک بار پھر میں آپ سب کو  ترقیاتی کاموں کے لیے  بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔  میں بہت بہت مبارکباد دیتا ہے، میرے  نوجوان ساتھیوں کو خصوصی مبارکباد۔

بہت بہت شکریہ !

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures

Media Coverage

India’s organic food products export reaches $448 Mn, set to surpass last year’s figures
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister lauds the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948
December 03, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi lauded the passing of amendments proposed to Oilfields (Regulation and Development) Act 1948 in Rajya Sabha today. He remarked that it was an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.

Responding to a post on X by Union Minister Shri Hardeep Singh Puri, Shri Modi wrote:

“This is an important legislation which will boost energy security and also contribute to a prosperous India.”