عزت مآب

میں آپ  کی  اور پورے شاہی خاندان  کی طرف سے عزت   افزائی   والہانہ  استقبال  اور  مہمان نواوزی کے لئے  تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

سب سے پہلے،  140 کروڑ  ہندوستانیوں کی طرف سے، میں آپ کو اور برونائی کے لوگوں کو آپ کی آزادی کی 40 ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

 

عزت مآب

ہمارے صدیوں پرانے ثقافتی  تعلقات ہیں۔ ہماری دوستی کی بنیاد یہ عظیم ثقافتی روایت ہے۔ آپ کی قیادت میں ہمارے تعلقات دن بہ دن مضبوط ہو رہے ہیں۔ ہندوستان کے لوگ 2018 میں ہمارے یوم جمہوریہ کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر آپ کے ہندوستان کے دورے کو بڑے فخر کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔

 

عزت مآب

مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے عہدے کی تیسری مدت کے آغاز میں، مجھے برونائی کا دورہ کرنے اور آپ کے ساتھ مستقبل کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ بھی ایک خوشگوار اتفاق ہے کہ ہم اپنی دو طرفہ شراکت داری کے 40 سال مکمل کر رہے ہیں۔ برونائی کا ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور بھارت بحرالکاہل( انڈو پیسیفک) ویژن میں ایک اہم شراکت دار ہونا ہمارے لیے روشن مستقبل کا عکاس  ہے۔ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ دورہ اور ہماری بات چیت ہمارے تعلقات کو آنےوالے  وقت  میں  اسٹریٹجک (اہمیت کی حامل) سمت  فراہم کرے گی۔ ایک بار پھر، اس موقع پر، میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ڈس کلیمر - یہ وزیر اعظم کے ریمارکس کا تخمینی ترجمہ ہے۔ اصل خطاب  ہندی میں دیے گئے۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025

Media Coverage

India’s Space Sector: A Transformational Year Ahead in 2025
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،24دسمبر 2024
December 24, 2024

Citizens appreciate PM Modi’s Vision of Transforming India