The India-Japan Special Strategic and Global Partnership is based on our shared democratic values, and respect for the rule of law in the international arena: PM Modi
We had a fruitful discussion on the importance of reliable supply chains in semiconductor and other critical technologies: PM Modi after talks with Japanese PM

عالی جناب وزیراعظم کیشیدا

دونوں ممالک کے وفد کے مندوبین

دوستو اور میڈیا نمسکار!

ابتدا میں میں وزیراعظم کیشیدا اور ان کے وفدکا  بھارت میں گرمجوشی سے خیرمقدم کرتا ہوں۔ وزیر اعظم کیشیدا کے ساتھ گزشتہ ایک برس میں میری متعدد ملاقاتیں ہوئی ہیں اور ہر مرتبہ میں نے ، بھارت- جاپان تعلقات کے تئیں ان کی مثبت سوچ اور عہد بندگی کا احساس کیا ہے۔لہذا اس لیے ان کا آج کا دورہ ہمارے تعاون کی رفتار کو برقرار رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

دوستو،

آج کی ہماری ملاقات ایک دوسری وجہ سے بھی بہت خصوصی حیثیت کی حامل ہے۔ بھارت اس سال جی-20 کی صدارت کررہا ہے اور جاپان جی -7 کی صدارت کررہا ہے۔ لہذا یہ ازعہد مناسب موقع ہے کہ ہم اپنی اپنی متعلقہ ترجیحات اور متعلقہ مفادات کی سمت میں مل جل کر کام کریں، آج، میں نے تفصیل کے ساتھ وزیر اعظم کیشیدا کے روبرو  جی -20 کی بھارت کی صدارت کے کوائف بیان کیے ہیں۔ گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کو اجاگر کرنا ہماری جی-20صدارت کا ایک اہم ستون ہے، ہم نے یہ پہل قدمی اس لیے اختیار کی ہے کہ ہماری ثقافت ایک ایسی ثقافت ہے، جو وسودھیو کٹمبکم اور ہر کسی کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔

دوستو،

بھارت-جاپان خصوصی کلیدی اور عالمی شراکت داری ہماری مشترکہ جمہوری اقدار اور بین الاقوامی منظر نامے میں قانون کی حکمرانی کے تئیں احترام پر منحصر ہے۔ اس شراکت داری کو مستحکم بنانا نہ صرف یہ کہ ہمارے دونوں ممالک کے لیے اہم ہے، بلکہ اس کے تحت امن، خوش حالی اور انڈوپیسفک خطے میں استحکام کو فروغ دینے کے لیے بھی ضروری ہے۔آج کی ہماری گفت وشنید میں ہم نے ہمارے باہمی تعلقات میں ہوئی پیش رفت پر نظر ثانی کی ہے۔ ہم نے دفاعی سازوسامان اور ٹیکنالوجی اشتراک، تجارت، صحت اور ڈیجیٹل شراکت داری پر بھی نظر ثانی کی ہے اور تبادلہ خیالات کیے ہیں۔ ہم نے سیمی کنڈیکٹر اور دیگر اہم ٹیکنالوجیوں کے بارے میں معتبر سپلائی چینوں کی اہمیت کے موضوع پر بھی بارآور تبادلہ خیالات کیے ہیں۔ گزشتہ برس، ہم نے بھارت میں 50 کھرب ین کے بقدر جاپانی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا تھا۔ یعنی پانچ برسوں میں یہ سرمایہ کاری عمل میں آنی تھی۔ یہ رقم تین لاکھ20 ہزار کروڑ روپے کے بقدر بنتی ہے۔ یہ بات تسلی بخش ہے کہ اس سمت میں اطمینان بخش پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

2019 میں ہم نے بھارت- جاپان صنعتی مسابقتی شراکت داری قائم کی  تھی۔ اس کے تحت ہم لوجسٹکس ، خوراک ڈبہ بندی، ایم ایس ایم ای، کپڑے کی صنعت، مشینری اور فولاد کے شعبوں میں بھارتی صنعت کی مسابقتی صلاحیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ آج ہم نے اس شراکت داری کی سرگرمی پر بھی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ہم ممبئی- احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل کے معاملے میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ سال 2023 کو سیاحتی تبادلے کے طور پر منا رہے ہیں اور اس کے لیے ہم نے ‘‘ہمالیہ کو ماونٹ فیوجی کے ساتھ مربوط کرنا’’ کا عنوان منتخب کیا ہے۔

دوستو،

آج وزیر اعظم کیشیدا نے ماہ مئی میں ہیروشیما میں منعقد ہونے والی جی -7 قائدین کے سربراہ ملاقات میں شریک ہونے کی دعوت دی ہے۔ میں اس کے لیے تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ چند ماہ بعد ماہ ستمبر میں، مجھے ایک مرتبہ پھر جی-20 قائدین کی سربراہ ملاقات میں وزیر اعظم کیشیدا  کا بھارت میں خیرمقدم کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ خدا کرے کہ گفت وشنید کا یہ سلسلہ اور روابط کا یہ تعلق اسی انداز میں برقرار رہےا ور  بھارت-جاپان تعلقات نئی بلندیوں سے ہمکنار ہوتے رہیں۔ میں اسی تمنا کے ساتھ اپنی تقریر ختم کرتا ہوں۔

 آپ سب کا بے حد شکریہ۔

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase

Media Coverage

Modi blends diplomacy with India’s cultural showcase
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
Prime Minister urges the Indian Diaspora to participate in Bharat Ko Janiye Quiz
November 23, 2024

The Prime Minister Shri Narendra Modi today urged the Indian Diaspora and friends from other countries to participate in Bharat Ko Janiye (Know India) Quiz. He remarked that the quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide and was also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

He posted a message on X:

“Strengthening the bond with our diaspora!

Urge Indian community abroad and friends from other countries  to take part in the #BharatKoJaniye Quiz!

bkjquiz.com

This quiz deepens the connect between India and its diaspora worldwide. It’s also a wonderful way to rediscover our rich heritage and vibrant culture.

The winners will get an opportunity to experience the wonders of #IncredibleIndia.”