Quoteمہتاری وندن یوجنا کے تحت پہلی قسط تقسیم کی
Quoteیہ اسکیم چھتیس گڑھ میں ریاست کی مستحق شادی شدہ خواتین کو ماہانہ ڈی بی ٹی کے طور پر ماہانہ 1000 روپئے کےبقدر کا مالی تعاون فرہم کرے گی

نمسکار جی ،

چھتیس گڑھھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی جی، ریاستی حکومت کے تمام وزراء، ارکانِ اسمبلی ،  یہاں موجود دیگر معززین  ، جئے جوہار۔

 

|

میں ماں دنتیشوری، ماں بملیشوری اور ماں مہا مایا کو بصد احترام پرنام کرتا ہوں۔ چھتیس گڑھھ کی ماؤں بہنوں کو بھی میرا پرنام۔ دو ہفتے پہلے میں نے چھتیس گڑھھ میں 35 ہزار کروڑ رپئے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا تھا اور سنگِ بنیاد رکھا تھا اور آج مجھے خواتین کی قوت کو با اختیار بنانے والی مہتاری وندن اسکیم کو وقف کرنے کا فخر حاصل ہوا ہے۔ مہتاری وندن اسکیم کے تحت چھتیس گڑھھ کی 70 لاکھ سے زیادہ ماؤں بہنوں کو ہر مہینے 1 ہزار رپئے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ بی جے پی سرکار نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔ آج مہتاری وندن اسکیم کے تحت 655  کروڑ رپئے کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے اور میں اسکرین پر دیکھ رہا ہوں، لاکھوں لاکھوں بہنوں کے دیدار  ہو رہے ہیں، الگ الگ  مقامات پر اتنی بڑی تعداد میں آپ سب بہنوں کو ایک ساتھ دیکھنا، آپ کا آشیرواد حاصل کرنا، یہ بھی ہماری خوش قسمتی ہے۔ دراصل تو آج پروگرام اتنا  اہم  ہے  کہ مجھے چھتیس گڑھ میں آپ کے درمیان آنا چاہیئے تھا لیکن میں الگ الگ  پروگراموں کی وجہ سے یہاں اتر پردیش میں ہوں اور ماؤں بہنوں، میں ابھی کاشی سے بول رہا ہوں اور کل رات بابا وشوناتھ کو پرنام کرتے ہوئے، ان کی پوجا کرتے ہوئے سبھی  ہموطنوں کی بھلائی کے لیے پرارتھنا کر رہا تھا اور آج دیکھیے  ، مجھے بابا وشوناتھ کی  سرزمین سے، کاشی کی  مقدس نگری سے آپ سب سے بھی بات کرنے کا  موقع ملا ہے اور اس لئے میں تو مبارکباد دیتا ہی ہوں لیکن بابا وشوناتھ بھی آپ سب کو  آشیرواد دے رہے ہیں اور میں، شیو راتری تھی پر سو  ، تو شیو راتری کی وجہ سے 8 مارچ  خواتین کے دن کے موقع پر یہ پروگرام کرنا  ممکن نہیں تھا۔ تو ایک  وجہ سے 8 مارچ  خواتین کا دن ، شیو راتری کا دن اور آج بابا بھولے کی نگری سے بابا بھولے کا آشیرواد بھی  1000 روپیہ  تو پہنچ رہا ہے، اس سے بڑی طاقت بابا بھولے کا آشیرواد بھی پہنچ رہا ہے اور میں ہر مہتاری  سے  کہوں گا ...  آپ  سب کے کھاتوں میں  ، اب ہر مہینے بنا کسی پریشانی کے یہ پیسہ آتا رہے گا اور یہ میرا بھروسہ ہے  ، چھتیس گڑھ کی بی جے پی کی سرکار پر اور اس لئے میں گارنٹی دے رہا   ہوں ۔

ماؤں بہنوں،

جب مائیں بہنیں با اختیار ہوتی ہیں، تو پورا  خاندان  با اختیار ہوتا ہے۔ اس لئے، ڈبل انجن  کی سرکار کی  ترجیح ہماری ماؤں بہنوں کی فلاح ہے۔ آج  خاندان کو پکا گھر مل رہا ہے اور وہ بھی  خواتین کے نام پر! اجولا کا سستا گیس سلنڈر مل رہا ہے  - وہ بھی  خواتین کے نام پر! 50  فی صد سے زیادہ جن دھن کھاتے  - وہ بھی ہماری ماؤں بہنوں کے نام پر!

 

|

جو مدرا لون مل رہے ہیں  - ان میں بھی 65  فی صد  سے زیادہ ہماری  خواتین بہنوں نے، ماؤں بہنوں نے  ، خاص کر کے نوجوان بیٹیوں نے قدم اٹھایا، آگے بڑھیں  اور یہ لون لے کر کے اپنا کام شروع کیا ہے! پچھلے  10  برسوں میں ہماری  حکومت نے سیلف ہیلپ گروپس ( ایچ ایس جی ) کی 10 کروڑ سے زیادہ خواتین  کی زندگی بدل دی ہے۔ ہماری  حکومت کی کوششوں سے اب تک  ملک بھر میں 1 کروڑ سے زیادہ لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ ایک کروڑ سے زیادہ لکھ پتی دیدی بن جانا اور گاؤں گاؤں میں یہ کتنی بڑی  اقتصادی قوت بن گئی ہے اور لیکن یہ  کامیابی کو دیکھتے ہوئے  ، ہم نے ایک بہت بڑی چھلانگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم نے سنکلپ کر لیا ہے کہ ہم  ،ملک کی 3 کروڑ بہنوں کو لکھ پتی دیدی بنانے کا  ہدف پورا کرکے رہیں گے۔ نمو ڈرون دیدی اسکیم سے بھی خواتین کو  با اختیار بنانے کے نئے راستے کھلے ہیں۔ اور ماؤ  بہنوں، نمو ڈرون دیدی کا ایک بڑا پروگرام میں کل ہی کرنے والا ہوں۔ آپ ضرور صبح 10-11 بجے ٹی وی پر  ضرور جڑ جائیے۔ دیکھیے نمو ڈرون دیدی کیا کمال کر رہی ہے۔ آپ کو بھی دیکھنے کو ملے گا اور آپ بھی  جوش کے ساتھ  مستقبل میں اس کے ساتھ جڑ جا ئیں گی ۔ اور یہ ’ نمو ڈرون دیدی ‘ اس اسکیم کے تحت  بی جے پی  حکومت  ،  بہنوں کو ڈرون بھی دے گی، اور ڈرون پائلٹ کی ٹریننگ بھی دے گی۔ اور میں نے تو ایک بہن کا انٹرویو دیکھا تھا۔ اس نے کہا  ، مجھے تو سائیکل بھی نہیں آتی تھی اور آج میں ڈرون دیدی پائلٹ بن گئی ہوں۔ دیکھیے اس سے کھیتی  جدید ہوگی اور بہنوں کی اضافی کمائی بھی ہوگی۔ کل ہی دلّی سے میں  ، اس اسکیم کا  آغاز کرنے جا رہا ہوں۔ اور اس لئے آپ سب سے  اپیل ہے کہ پھر ایک بار ضرور میرے ساتھ جڑیے۔

 

|

ماؤں بہنوں،

خاندان خوشحال تب ہوتا ہے، جب  خاندان صحت مند ہوتا ہے اور  خاندان صحتمند تبھی ہوتا ہے  ، جب گھر کی  خواتین صحت مند ہوتی ہیں۔ پہلے  حمل کے دوران ماں  اور  بچے کی  اموات بہت بڑی  تشویش تھی۔ ہم نے مفت ٹیکا کاری اور  حمل کے  وقت 5 ہزار رپئے کی مدد  ، حاملہ  خواتین کو دینے کی اسکیم بنائی۔ آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کو 5 لاکھ روپئے تک مفت علاج کی سہولت  دی گئی ہے۔ پہلے گھر میں  ، بیت الخلاء نہ ہونے کی وجہ سے  ، بہنوں بیٹیوں کو  تکلیف اور   شرمندگی سہنی  پڑتی تھی ۔ آج ہر گھر میں ماؤں بہنوں کے لیے  عزت گھر ہے۔ اس سے ان کی پریشانی بھی کم ہوئی ہے اور بیماریوں سے  چھٹکارا بھی ملی ہے۔

 

|

ماؤں بہنوں،

انتخابات سے پہلے کئی پارٹیاں بڑے بڑے وعدے کرتی ہیں۔ آسمان سے سارے ستارے آپ کے  قدموں میں لاکر رکھ دینے کی باتیں کرتی ہے لیکن، بی جے پی  جیسی صاف نیت والی پارٹی ہی اپنے  وعدے پورے کرتی ہے۔ اسی لئے، بی جے پی  حکومت بننے کے اتنے کم  وقت میں مہتاری وندن اسکیم کا  ، یہ وعدہ پورا ہوا ہے اور اس لئے میں  ، ہمارے  وزیر اعلیٰ وشنو دیو جی کو اور ان کی پوری ٹیم کو اور چھتیس گڑھ  حکومت کو جتنی  مبارکباد دوں  ، اتنی کم ہے اور یہی تو  وجہ ہے کہ لوگ کہتے ہیں - مودی کی گارنٹی کا مطلب ہوتا ہے، گارنٹی پورا ہونے کی گارنٹی! انتخابات کے  وقت  ، ہم نے چھتیس گڑھ کی خوشحالی کی  ، جو گارنٹی دی تھی، انہیں پورا کرنے کے لیے بھی  بی جے پی  حکومت لگاتار کام کر رہی ہے۔ میں نے گارنٹی دی تھی کہ چھتیس گڑھ میں ہم 18 لاکھ، آنکڑا بہت بڑا ہے، 18 لاکھ پکے گھر، پکے آواس  کی تعمیر کریں گے ۔  حکومت بننے کے دوسرے ہی دن  ، ہمارے وشنو دیو سائے جی نے، ان کی کابینہ نے، چھتیس گڑھ حکومت نے  ، اس بارے میں فیصلہ لے کر کام  کرنا شروع کر دیا۔ میں نے گارنٹی دی تھی کہ چھتیس گڑھ کے دھان کسانوں کو 2 سال کی  بقایہ جات  بونس کی ادائیگی کی جائے گی  ۔ چھتیس گڑھ  حکومت نے  ، اٹل جی کے  یوم پیدائش پر 3 ہزار 700 کروڑ رپئے کا بونس کسانوں کے کھاتوں میں پہنچا دیا۔ میں نے گارنٹی دی تھی  ، ہماری  حکومت یہاں 3100 رپئے  فی کونٹل کی شرح سے دھان کی خریداری  کرے گی۔ مجھے خوشی ہے کہ ہماری  حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا اور 145 لاکھ ٹن دھان خریدکر نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔ اس کے علاوہ، کرشک انتی اسکیم شروع ہو چکی ہے۔ اس اسکیم میں  ، اس سال خریدے گئے دھان کی  خرید میں فرق کی ادائیگی جلد ہی کسان بھائیوں کو کی جائے گی ۔ آنے والے 5  برسوں میں  ، عوامی فلاح کے   ان کاموں کو  فیصلہ کن ڈھنگ سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اس میں آپ سب ماؤں بہنوں کی بڑی  ساجھیداری ہونے والی ہے۔ مجھے  یقین ہے  کہ چھتیس گڑھ کی ڈبل انجن  حکومت  ، اسی طرح آپ کی  خدمت کرتی رہے گی، اپنی ہر گارنٹی پوری کرتی رہے گی اور میں ایک بار پھر گرمی تو شروع ہو چکی ہے ،  میں  اپنے سامنے لاکھوں بہنوں کو دیکھ رہا ہوں۔ یہ  منظر بے مثال ہے، یادگار  منظر ہے۔  دل میں ہوتا ہے کہ کاش میں آج آپ کے  درمیان ہوتا لیکن آپ سب مجھے  معاف کریں، لیکن بابا وشو ناتھ کے دھام سے بول رہا ہوں، کاشی سے بول رہا ہوں۔ تو بابا کے آشیرواد بھی ساتھ پہنچا رہا ہوں۔ میری طرف سے آپ  سب کو بہت بہت  شکریہ ، بہت بہت نیک خواہشات ۔

 

  • Dheeraj Thakur February 18, 2025

    जय श्री राम।
  • Dheeraj Thakur February 18, 2025

    जय श्री राम
  • Vikas kudale December 26, 2024

    जय श्रीराम 🚩
  • कृष्ण सिंह राजपुरोहित भाजपा विधान सभा गुड़ामा लानी November 21, 2024

    जय श्री राम 🚩 वन्दे मातरम् जय भाजपा विजय भाजपा
  • Dharmendra bhaiya October 30, 2024

    BJP
  • Jayanta Kumar Bhadra October 22, 2024

    om Shanti 🕉 namaste 🙏
  • Harsh Ajmera October 15, 2024

    Jai ho
  • Devendra Kunwar October 08, 2024

    BJP
  • Shashank shekhar singh September 29, 2024

    Jai shree Ram
  • दिग्विजय सिंह राना September 19, 2024

    हर हर महादेव
Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
How the makhana can take Bihar to the world

Media Coverage

How the makhana can take Bihar to the world
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
The World This Week On India
February 25, 2025

This week, India reinforced its position as a formidable force on the world stage, making headway in artificial intelligence, energy security, space exploration, and defence. From shaping global AI ethics to securing strategic partnerships, every move reflects India's growing influence in global affairs.

And when it comes to diplomacy and negotiation, even world leaders acknowledge India's strength. Former U.S. President Donald Trump, known for his tough negotiating style, put it simply:

“[Narendra Modi] is a much tougher negotiator than me, and he is a much better negotiator than me. There’s not even a contest.”

With India actively shaping global conversations, let’s take a look at some of the biggest developments this week.

|

AI for All: India and France Lead a Global Movement

The future of AI isn’t just about technology—it’s about ethics and inclusivity. India and France co-hosted the Summit for Action on AI in Paris, where 60 countries backed a declaration calling for AI that is "open," "inclusive," and "ethical." As artificial intelligence becomes a geopolitical battleground, India is endorsing a balanced approach—one that ensures technological progress without compromising human values.

A Nuclear Future: India and France Strengthen Energy Security

In a world increasingly focused on clean energy, India is stepping up its nuclear power game. Prime Minister Narendra Modi and French President Emmanuel Macron affirmed their commitment to developing small modular nuclear reactors (SMRs), a paradigm shift in the transition to a low-carbon economy. With energy security at the heart of India’s strategy, this collaboration is a step toward long-term sustainability.

Gaganyaan: India’s Space Dream Inches Closer

India’s ambitions to send astronauts into space took a major leap forward as the budget for the Gaganyaan mission was raised to $2.32 billion. This is more than just a scientific milestone—it’s about proving that India is ready to stand alongside the world’s leading space powers. A successful human spaceflight will set the stage for future interplanetary missions, pushing India's space program to new frontiers.

India’s Semiconductor Push: Lam Research Bets Big

The semiconductor industry is the backbone of modern technology, and India wants a bigger share of the pie. US chip toolmaker Lam Research announced a $1 billion investment in India, signalling confidence in the country’s potential to become a global chip manufacturing hub. As major companies seek alternatives to traditional semiconductor strongholds like Taiwan, India is positioning itself as a serious contender in the global supply chain.

Defence Partnerships: A New Era in US-India Military Ties

The US and India are expanding their defence cooperation, with discussions of a future F-35 fighter jet deal on the horizon. The latest agreements also include increased US military sales to India, strengthening the strategic partnership between the two nations. Meanwhile, India is also deepening its energy cooperation with the US, securing new oil and gas import agreements that reinforce economic and security ties.

Energy Security: India Locks in LNG Supply from the UAE

With global energy markets facing volatility, India is taking steps to secure long-term energy stability. New multi-billion-dollar LNG agreements with ADNOC will provide India with a steady and reliable supply of natural gas, reducing its exposure to price fluctuations. As India moves toward a cleaner energy future, such partnerships are critical to maintaining energy security while keeping costs in check.

UAE Visa Waiver: A Boon for Indian Travelers

For Indians residing in Singapore, Japan, South Korea, Australia, New Zealand, and Canada, visiting the UAE just became a lot simpler. A new visa waiver, effective February 13, will save Dh750 per person and eliminate lengthy approval processes. This move makes travel to the UAE more accessible and strengthens business and cultural ties between the two countries.

A Gift of Friendship: Trump’s Gesture to Modi

During his visit to India, Donald Trump presented Prime Minister Modi with a personalized book chronicling their long-standing friendship. Beyond the usual diplomatic formalities, this exchange reflects the personal bonds that sometimes shape international relations as much as policies do.

Memory League Champion: India’s New Star of Mental Speed

India is making its mark in unexpected ways, too. Vishvaa Rajakumar, a 20-year-old Indian college student, stunned the world by memorizing 80 random numbers in just 13.5 seconds, winning the Memory League World Championship. His incredible feat underscores India’s growing reputation for mental agility and cognitive

excellence on the global stage.

India isn’t just participating in global affairs—it’s shaping them. Whether it’s setting ethical AI standards, securing energy independence, leading in space exploration, or expanding defence partnerships, the country is making bold, strategic moves that solidify its role as a global leader.

As the world takes note of India’s rise, one thing is clear: this journey is just getting started.