پونے میٹرو کے مکمل شدہ سیکشن کے افتتاح کے موقع پر میٹرو ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
پی ایم اے وائی کے تحت تعمیر کیے گئے مکانات کو استفادہ کنندگان کے حوالے کیا اور سنگ بنیاد رکھا
ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ کا افتتاح کیا
’’پونے ایک درخشاں شہر ہے جو ملک کی معیشت کو رفتار دیتا ہے اور پورے ملک کے نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرتا ہے‘‘
’’ہماری حکومت شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لیے پرعزم ہے‘‘
’’میٹرو جدید ہندوستان میں شہروں کے لیے ایک نئی لائف لائن بن رہی ہے‘‘
’’مہاراشٹر کی صنعتی ترقی نے آزادی کے بعد سے ہندوستان کی صنعتی ترقی کی راہ ہموار کی ہے‘‘
’’غریب ہو یا متوسط، ہر خواب کوپورا کرنا مودی کی گارنٹی ہے‘‘

مہاراشٹر کے گورنر جناب رمیش بیس جی، وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے جی، مرکزی کابینہ کے میرے ساتھیوں، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس جی، اجیت پوار جی، بھائی دلیپ جی، دیگر وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی ارکان بھائیو اور بہنو۔

ऑगस्ट महिना, हा उत्सव व क्रांतीचा महिना आहे.

क्रांतीच्या या महिन्याच्या सुरुवातीलाच, मला पुणे येथे,

येण्याचे सौभाग्य मिळाले.

واقعی، پونے کا بھارت کی آزادی کے آندولن میں بہت بڑا تعاون رہا ہے،پونے نے بال گنگا دھر تلک سمیت انیک انقلابیوں ، مجاہدین آزادی ملک کو دیئے ہیں آج ہی لوک شاہر اننا بھاؤ سیٹھ ساٹھے کی جینتی بھی ہے۔یہ ہم سب کے لیے بہت ہی خاص دن ہے۔ انا بھاؤ ساٹھے، مہنت سماج سدھارک تھے، بابا صاحت امبیڈکر کے خیالات سے متاثر تھے۔ آج بھی بڑی تعداد میں طلبا اور اسکالر ان کے ساہتیہ پر تحقیق کرتے ہیں۔ انا بھاؤ ساٹھے کے کام، ان کی اپیل آج ہم سب کو تحریک دیتی ہے۔

ساتھیو،

پونے ملک کی معیشت کو رفتار دینے، ملک بھر کے نوجوانوں کو خوابوں کو پورا کرنے والا ایک زندہ شہر ہے۔ آج جو پروجیکٹ پونے اور پمپری – چنچوڑ کو ملے ہیں اس سے یہ کردار اور مضبوط ہونے والا ہے۔ابھی یہاں قریب 15000 کروڑ روپئے کے پروجیکٹ کا  افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ ہزاروں کنبوں کو پکے گھر ملے ہیں۔ کچرے سے دولت بنانے کا، کچرے سے کنچن بنانے کا جدید پلانٹ ملا ہے۔ ان پروجیکٹوں کے لیے میں سبھی پونے کے لوگوں کو، یہاں کے سبھی شہریوں کو بہت بہت مبارکباد دیتا ہے۔

 

ساتھیو،

ہماری سرکار شہروں میں رہنے والے خاص کر متوسط طبقے کی  پیشہ ور افراد کی ان کی کوالٹی آف لائف کو لے کر بہت سنجیدہ ہے۔ جب زندگی کا معیار سدھرتا ہے تو اُس شہر کی ترقی بھی اور تیزی سے ہوتی ہے۔ پونے جیسے ہمارے شہروں میں زندگی کامعیار اور بہتر ہو اس کے لیے ہماری سرکار لگاتار کام کر رہی ہے۔ یہاں آنے سے پہلے پونے میٹرو کے ایک اور سیکشن کا افتتاح ہوا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب پونے میٹرو کے لیے کام شروع ہوا تھا تو مجھے اس کا سنگ بنیاد رکھنے کا موقع ملا تھا اور دیویندر جی نے بڑے مزے دار ڈھنگ سے اس کا ذکر بھی کیا۔ ان پانچ سالوں میں لگ بھگ 24 کلو میٹر میٹرو نیٹ ورک شروع ہوچکاہے۔

ساتھیو،

ہمیں بھارت کے شہروں میں رہنے والے لوگوں کی زندگی کی سطح کو  اچھا بنانے اور اسے اگر ہمیں نئی اونچائی دینی ہے تو ہمیں پبلک ٹرانسپورٹ کو جدید بنانا ہی ہوگا اور اس لیے ہی آج بھارت کے شہروں میں لگاتار میٹرو نیٹ ورک کی توسیع ہو رہی ہے۔ نئے نئے فلائی اوور بنائے جارہے ہیں۔ ریڈ لائٹس کی تعداد کم کرنے پر بھی زور دیا جارہا ہے۔ سال 2014 تک بھارت میں 250 کلو میٹر سے بھی کم میٹرو نیٹ ورک تھا۔ اس میں سے بھی زیادہ تر دلّی این سی آر میں تھا۔ اب ملک میں میٹرو نیٹ ورک بڑھ کر 800 کلو میٹر سے بھی زیادہ ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ ایک ہزار کلو میٹر کی نئی میٹرو لائن کے لیے بھی کام چل رہا ہے۔ 2014 میں صرف پانچ شہروں میں میٹرو کا نیٹ ورک تھا۔ آج ملک کے 20 شہروں میں نیٹ ورک چل رہا ہے۔ مہاراشٹر میں بھی پونے کے علاوہ ممبئی اور ناگ پور میں بھی میٹرو کی توسیع ہو رہی ہے۔   یہ میٹرو نیٹ ورک جدید بھارت کے شہروں کی نئی لائف لائن بنتی جارہی ہے۔ پونے جیسے شہر میں ماحولیات کے تحفظ کے لیے آلودگی کم کرنے کے لیے میٹرو کی توسیع بہت ضروری ہے۔ اس لئے بھی ہماری سرکار میٹرو نیٹ ورک بڑھانے کے لیے اتنی محنت کر رہی ہے۔

بھائیو اور بہنو،

زندگی کے معیار کو سدھارنے کا ایک اہم فیکٹر شہروں میں صاف صفائی کا بندوبست بھی ہے۔ ایک وقت تھا جب ترقی یافتہ ملکوں کے شہروں کو دیکھ کر کہا جاتا تھا وہاں کتنا صاف شہر ہے۔ اب ہم بھارت کے شہروں کو بھی اسی طرح سے بنا رہے ہیں۔ سووچھ بھارت ابھیان صرف ٹوائلٹس کی تعمیر تک ہی محدود نہیں ہے۔ اس مہم میں ویسٹ مینجمنٹ پر بھی بہت زیادہ فوکس کیا جارہا ہے۔ ہمارے شہروں میں بڑے بڑے کچرےکے پہاڑ، بہت بڑا مسئلہ بنے ہوئے ہیں۔ آپ بھی جانتے ہیں کہ پونے میں جہاں میٹرو کا ڈپو بنا ہے وہ پہلے کوتھ روڈ کچرا ڈمپنگ یارڈ سے جانا جاتا تھا اب ایسے کوڑے کے پہاڑوں کو ہٹانے کے لیے بھی مشن موڈ پر کام چل رہا ہے۔ اور ہم کچرے سے کنچن یعنی ویسٹ ٹو ویلتھ کے منتر پر کام کر رہے ہیں۔ پمپری چنچواڑ کا ویٹ ٹو اینرجی پلانٹ بہت ہی بہترین پلانٹ ہے اس میں کچرے سے بجلی بن رہی ہے۔ یہاں جو بجلی پیدا ہوگی اس میں  ویسٹ ٹو انرجی پلانٹ بہت ہی بہترین پروجیکٹ ہے اس میں کچرے سے بجلی بن رہی ہے یہاں جو بجلی پیدا ہوگی اس سے نگم اپنی ضرورت بھی پوری کر پائے گا یعنی آلودگی کا مطلب ہی نہیں رہے گا اور نگر نگم کو بچت بھی ہوگی۔

ساتھیو

آزادی کے بعد سے ہی مہاراشٹر کی صنعت کی ترقی میں بھارت کی صنعت کی ترقی کو لگاتار رفتار دی ہے۔ مہاراشٹر میں صنعتی ترقی کو اور بڑھانے کے لیے یہاں جدید بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اتنی ہی ضروری ہے۔ اس لیے آج ہماری سرکار مہاراشٹر میں بنیادی ڈھانچے پر جتنا سرمایہ کاری کر رہی ہے وہ بے مثال ہے۔ آج یہاں بڑے بڑے ایکسپریس وے، نئے نئے ریلوے روٹ، نئے نئے ہوائی اڈے کی تعمیر کی جارہی ہے۔ ریلوے کی ترقی کے لیے یہاں 2014 کے مقابلے میں 12 گنا زیادہ خرچ کیا جارہا ہے۔ مہاراشٹر کے الگ الگ شہروں کو آس پاس کی ریاستوں کے معاشی ہب سے بھی جوڑا جارہا ہے۔ ممبئی – احمدآباد ہائی اسپیڈ ریل سے گجرات اور مہاراشٹر دونوں کو فائدہ ہوگا، دلّی- ممبئی اقتصادی کوریڈور مہاراشٹر کو مدھیہ پردیش اور شمالی بھارت کے دیگر ریاستوں سے جوڑے گا۔ ویسٹرن ڈیڈی کیٹڈ فریڈ کوریڈور سے مہاراشٹر اور شمالی بھارت کے درمیان ریل رابطے بھی بالکل بدل جائے گا۔ مہاراشٹر کو تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور دیگر پڑوسی ریاستوں سے جوڑنے کے لیے جو ٹرانسمشن لائن نیٹ ورک بچھائی گئی ہے اس سے بھی مہاراشٹر کے صنعتوں کو نئی رفتار ملنے والی ہے۔ تیل اور گیس پائپ لائن ہو، اورنگ آباد انڈسٹریل سٹی ہو، نوی ممبئی ایئرپورٹ ہو، شیندر بڑکن انڈسٹریئل پارک ہو یا مہاراشٹر کی اقتصادی معیشت کو نئی رفتار دینے کے  میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

 

ساتھیو،

ہماری سرکار ریاست کی ترقی سے ملک کی ترقی کے منتر کو لے کر چل رہی ہے۔ جب مہاراشٹر کی ترقی ہوگی تو بھارت کی ترقی ہوگی۔ اور جب بھارت کی ترقی ہوگی تو اس کا اتنا ہی فائدہ مہاراشٹر کو ملے گا۔ آج کال جگ بھارت لوک،  بھارتاچیہ، وکاساچی، چرچا کرت اہاتے۔ اس ترقی کا فائدہ مہاراشٹر کو بھی ہو رہا ہے۔ پونے کو بھی ہو رہا ہے۔ آپ دیکھ رہے ہیں گذشتہ 9 سالوں میں بھارت نے اختراع اور اسٹارٹ اپ کے معاملے میں دنیا میں نئی پہچان بنائی ہے۔ نو سال پہلے تک بھارت نے صرف کچھ سو اسٹارٹ اپس ہوتے تھے ۔ آج ہم ایک لاکھ اسٹارٹ اپس کو پار کر گئے ہیں۔ یہ اسٹارٹ اپ، یہ ایکوسسٹم اس لئے اتنا پھل پھول رہا ہے کیونکہ ہم نے ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو وسعت دی ہے اور بھارت میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی بنیاد بنانے میں پونے کا بہت ہی تاریخی کردار رہا ہے۔ سستے ڈاٹا، سستے فون اور گاؤں گاؤں پہنچی انٹرنیٹ سہولت نے  اس سیکٹر کو مضبوطی دی ہے۔ آج ہندوستان دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے 5جی سروس رول آؤٹ کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے ۔آج ملک میں فنٹیک ہو ، بائیوٹیک ہو، ایگری ٹیک ہو، ہرشعبے میں ہمارے نوجوان کمال کررہے ہیں ۔ اس کا بہت بڑا فائدہ پونے کو ہورہاہے ۔

ساتھیو،

ایک طرف مہاراشٹرمیں ہم چہارجانب ترقی ہوتی دیکھ رہے ہیں وہیں دوسرے طرف  پڑوسی ریاست کرناٹک میں جوہورہاہے  وہ بھی ہمارے سامنے ہے ۔ بینگلورو اتنا بڑا آئی ٹی ہب ہے ، گلوبل انویسٹرس کا سینٹرہے ۔یہ ضروری تھا کہ اس وقت بینگلورو کی ، کرناٹک کی تیزی سے ترقی ہو۔ لیکن وہاں جس طرح کے اعلانات کرکے حکومت بنائی گئی اس کے برے نتائج اتنے کم وقت میں آج پوراملک دیکھ رہاہے  اورتشویش کا تجربہ کررہاہے ۔جب کوئی پارٹی اپنے مفادات کے لئے حکومت کی تجوری خالی کرتی ہے تو اس کانقصان سب سے زیادہ ریاست کے لوگوں کو ہوتاہے ، ہماری نوجوان نسل کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگ جاتاہے اس سے اس پارٹی کی حکومت تو بن جاتی ہے لیکن لوگوں کا مستقبل خطرے میں پڑجاتاہے ۔ حال یہ ہے کہ کرناٹک حکومت خود مان رہی ہے کہ اس کے بینگلورو کی ترقی کے لئے ، کرناٹک کی ترقی کے لئے تجوری خالی ہے ، پیسے نہیں ہیں ۔ بھائیو ، یہ ملک کے لئے بہت قابل تشویش ہے ۔ یہی صورتحال ہم راجستھان میں بھی ہم دیکھ رہے ہیں ۔ وہاں بھی قرض کا بوجھ بڑھ رہاہے، ترقی کے کام رکے پڑے ہیں ۔

 

ساتھیو،

ملک کو آگے بڑھانے کے لئے ترقی یافتہ بنانے کے لئے پالیسی ، نیت اورایمانداری اتنی ہی ضروری ہے ، حکومت کو سسٹم کو چلانے والوں کی پالیسی نیت اورایمانداری ہی طے کرتی ہے کہ ترقی ہوگی یانہیں ہوگی ۔ اب جیسے غریبوں کو پکامکان دینے کا منصوبہ ہے 2014سے پہلے جوحکومت تھی اس نے شہروں میں غریبوں کو مکان دینے کے لئے 10سالوں میں دومنصوبے شروع کئے ۔ ان منصوبو ں کے تحت 10سال میں ملک بھرکے شہری غریبوں کے لئے صرف 8لاکھ مکانات بنے ۔ لیکن ان مکانات کی حالت  اتنی بری تھی کہ زیادہ ترغریبوں نے ان مکانات کو لینے سے ہی انکارکردیا۔ اب آپ تصورکیجئے  ، جھگی جھونپڑی میں رہنے والا شخص بھی اس گھرکو لینے سے انکارکردےگا تووہ گھرکتنا براہوگا۔ آپ تصورکرسکتے ہیں  ملک میں یوپی اے کے وقت بنے ہوئے دولاکھ سے زیادہ مکانات ایسے تھے جن کو لینے کے لئے کوئی تیارہی نہیں ہوا۔ ہمارے یہاں مہاراشٹرمیں بھی اس وقت بنے ہوئے 50ہزارسے زیادہ مکانات ایسے ہی خالی پڑے تھے ۔ روپے کی بربادی ہے ، لوگوں کی مصیبتوں کی فکرنہیں۔

بھائیو اوربہنو،

2014میں آپ سب نے ہمیں خدمت کرنے کا موقع دیا ، حکومت میں آنے کے بعد ہم نے صحیح نیت سے کام شروع کیااور پالیسی بھی بنائی ۔ گذشتہ 9سالوں ہماری حکومت نے گاؤں اورشہروں میں غریبوں کے لئے 4کروڑسے زیادہ پکے مکانات بنائے ۔ اس میں بھی شہری غریبوں کے لئے 75لاکھ سے زیادہ مکانات بنائے گئے ہیں ۔ ہم ان  نئے مکانات کی تعمیرمیں شفافیت بھی لائے ہیں اوران معیاربھی بہترکیاہے ۔ ہماری حکومت نے ایک اوربڑا کام کیاہے  جومکان حکومت غریبوں کو بناکردے رہی ہے اس میں زیادہ ترگھرخواتین کے نام رجسٹرکئے جارہے ہیں ۔ ان مکانات کی قیمت کئی کئی لاکھ روپے ہیں ۔یعنی گذشتہ 9برسوں میں ملک میں کروڑوں بہنیں ایسی ہیں جو لکھ پتی بنی ہیں ۔میری لکھ پتی دیدی بن گئی ہیں ۔ ان کے نام پرپہلی بار ، پہلی مرتبہ کوئی جائیداد رجسٹرہوئی ہے ۔ آج بھی جن بھائیوں اوربہنوں کو اپنے مکانات ملے ہیں انھیں میں خاص طورپرمبارکباد دیتاہوں ۔ میں اپنی طرف سے بہت بہت نیک  خواہشات پیش کرتاہوں اوراس بار گنیش اتسو تو ان کے لئے بڑا شاندارہونے والا ہے ۔

 

بھائیواوربہنو ،

غریب ہو یامیڈل کلا س خاندان ہرخواب کو پوراکرنا ہی مودی ضمانت ہے ۔ ایک خواب جب پوراہوتاہے تو اس کامیابی کی کوک سے سینکڑوں عزم پیداہوتے ہیں ۔ یہی عزائم اس شخص کی زندگی کی سب سے بڑی طاقت بن جاتے ہیں ۔ ہمیں آپ کے بچوں ، آپ کے حال اورآپ کے مستقبل  کی نسلوں  کی فکرہے ۔

 

ساتھیو،

ستا یتے انی جاتے ، سماج انی دیش تتھیج راہتو، اس لئے ہماری کوشش آپ کے آج کے ساتھ ساتھ آپ کے کل کو بہتربنانے کی بھی ہے ۔ ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیرکاعزم اسی جذبے کا اظہارہے ۔ اس کے لئے ہم سبھی کو مل کر ایک ساتھ کام کرناہوگا۔ یہاں مہاراشٹرمیں اتنی الگ الگ پارٹیاں  ایک ساتھ اسی مقصد کے لئے آئے ہیں ۔ ہدف یہی ہے کہ سب کی حصہ داری سے مہاراشٹرکے لئے اوربہترکام ہوسکے ۔ مہاراشٹرتیز رفتاری سے ترقی کرے ۔ مہاراشٹرنے ہم سبھی کو ہمیشہ  بہت پیاردیاہے ۔ بہت آشیرواد دیاہے ۔ یہ آشیرواد یوں ہی بنارہے گا ، اسی خواہش کے ساتھ پھرسے ترقی کے منصوبوں کی  آپ سب کوبہت بہت مبارکباددیتاہوں ۔ میرے ساتھ بولیے ،بھارت ماتاکی جے !

بھارت ماتاکی جے !

بھارت ماتا کی جے !

شکریہ ۔

 

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season

Media Coverage

Cabinet approves minimum support price for Copra for the 2025 season
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،21دسمبر 2024
December 21, 2024

Inclusive Progress: Bridging Development, Infrastructure, and Opportunity under the leadership of PM Modi