ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مستفیدین اس پروگرام میں شامل ہوئے
‘وکست بھارت سنکلپ یاترا’ ‘‘ سرکاری اسکیموں کے صد فیصد نفاذ پر توجہ مرکوز کرتی ہے‘‘
‘‘میں مسلسل ان لوگوں کی تلاش کر رہا ہوں جنہوں نے اس سے استفادہ نہیں کیا ہے’’
مودی کی گارنٹی کی گاڑی جہاں کہیں بھی جا رہی ہے اس سے لوگوں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور لوگوں کی امیدیں پوری ہو رہی ہیں
‘‘میں نے 2 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا ہے’’
‘‘وَن ڈسٹرکٹ، وَن پروڈکٹ’ پہل کئی لوگوں کی زندگیوں میں طویل عرصے تک خوشحالی میں اضافہ کرےگا’’
‘‘ہماری یہ کوشش ہے کہ امداد باہمی کا ادارہ بھارت میں دیہی زندگی کے ایک مضبوط پہلو کے طور پر سامنے آئے’’

نمسکار،

وکست بھارت  کے عہد سے جڑنے اور ہم وطنوں کو جوڑنے کی یہ مہم مسلسل پھیل رہی ہے، دور دراز کے دیہاتوں تک پہنچ رہی ہے اور غریب سے غریب  عوام کو جوڑ رہی ہے۔ گاؤں کے نوجوان ہوں، خواتین ہوں، بزرگ شہری ہوں، آج سب مودی کی گاڑی کا انتظار کرتے ہیں اور مودی کی گاڑی کے پروگرام کے انتظامات بھی کرتے ہیں۔ اور اس لیے میں اس عظیم مہم کو کامیاب بنانے کے لیے آپ تمام ہم وطنوں، خاص کر اپنی ماؤں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نوجوانوں کی توانائی اس میں شامل ہے، نوجوانوں کی طاقت اس میں شامل ہے۔ تمام نوجوان بھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کچھ جگہوں پر کسانوں کے پاس کھیتوں میں کچھ کام کرنے کا وقت ہوتا ہے، پھر بھی جب گاڑی ان کے مقام پر پہنچتی ہے تو وہ چار چھ گھنٹے کے لیے کاشتکاری کا کام چھوڑ کر اس پروگرام میں شامل ہو جاتے ہیں۔ تو ایک طرح سے گاؤں -گاؤں میں ترقی کا بہت بڑا میلہ چل رہا ہے۔

وکست بھارت سنکلپ یاترا کو شروع ہوئے 50 دن بھی نہیں ہوئے ہیں، لیکن یہ سفر لاکھوں دیہاتوں تک پہنچ چکا ہے۔ یہ اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے۔ وکاس بھارت سنکلپ یاترا کا مقصد اس شخص تک پہنچنا ہے جو کسی وجہ سے حکومت ہند کی اسکیموں سے محروم رہ گیا ہے۔ بعض اوقات لوگ سوچتے ہیں کہ اگر گاؤں میں دو آدمی مل جائیں تو ہوسکتا ہے ان میں کوئی جان پہچان  ہوگی، ان کو کوئی  رشوت دینی پڑی ہوگی  یا ان کا کوئی رشتہ دار ہوگا۔ میں اس گاڑی کے ساتھ گاؤں گاؤں اس لیے نکلا ہوں کیونکہ میں یہ دکھانا چاہتا ہوں کہ یہاں کوئی رشوت خوری نہیں ہے۔ کوئی اقربا پروری نہیں ہے۔ کوئی رشتہ ناطہ کام نہیں کرتا ہے۔ یہ کام ایسا ہے کہ ایمانداری اور لگن سے کیا جاتا ہے۔ اور اسی لیے میں آپ کے گاؤں پہنچا ہوں کیونکہ میں ان لوگوں کو ڈھونڈ رہا ہوں جو ابھی باقی ہیں۔ جیسے جیسے معلوم ہوتا رہےگا،  میں  گارنٹی  لے کر آیا ہوں  آنے والے دنوں میں ان تک بھی پہنچ جاؤں گا۔ جس کو ابھی گھر نہیں ملا اسے گھر ملے گا۔ جس کو گیس نہیں ملی، اسے گیس ملے گی۔ جس کے پاس آیوشمان کارڈ نہیں ہے اسے آیوشمان کارڈ ملے گا۔ ہم آپ کی فلاح و بہبود کے لیے جو اسکیمیں چلا رہے ہیں وہ آپ تک پہنچنی چاہیے۔ اس لیے پورے ملک میں اتنی محنت کی جا رہی ہے۔

میرے بھائیو اور بہنو،

گزرے ہوئے دنوں میں جب بھی مجھے اس سفر میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے میں نے ایک بات ضرور نوٹ کی ہے۔ جب میں سنتا ہوں کہ ملک کے غریب، ہمارے کسان بھائی بہن، ہمارے نوجوان، ہماری خواتین اپنے خیالات کو خود اعتماد کے ساتھ  اپنی بات رکھتی ہیں ، تو میں خود اعتمادی سے بھر جاتا ہوں۔ جب میں انہیں سنتا ہوں تو مجھے لگتا ہے، واہ! میرے ملک میں کیسی طاقت ہے، کہاں کہاں طاقت ہے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو میرا ملک بنانے جا رہے ہیں۔ یہ ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔ ملک بھر میں ہر فائدہ اٹھانے والے کے پاس ایک کہانی ہے جو ہمت، اطمینان اور ساتھ ہی اس تبدیلی کے خوابوں سے بھری ہوئی ہے جو ان کی زندگی میں گزشتہ 10 سالوں میں آئی ہے۔ اور خوشی کی بات یہ ہے کہ وہ اپنی اس یاترا  کو ملک کے ساتھ اشتراک کرنے کے لیے بے حد بے تاب ہیں۔ یہ وہی ہے جو کچھ دیر پہلے مجھے بات کرنے کا موقع ملا، میں محسوس کر رہا تھا کہ آپ کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے، آپ کے پاس بہت اچھے تجربات ہیں، آپ بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں۔

میرے پریوارجنو،

آج ملک کے لاکھوں استفادہ کنندگان سرکاری اسکیموں کو آگے بڑھانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ وہ صرف یہیں تک محدود نہیں کہ انہیں مستقل مکان مل گیا، بجلی، پانی، گیس، علاج، تعلیم، اب سب کچھ مل گیا، اب کرنے کو کچھ نہیں ہے۔ یہ مدد ملنے کے بعد وہ رکتے نہیں ہیں، جو کہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ اس سے انہیں ایک نئی طاقت ملتی ہے، ایک نئی توانائی ملتی ہے، اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے مزید محنت کرنے کے لیے آگے آرہے ہیں، یہ سب سے بڑی خوشی ہے۔ مودی کی گارنٹی کے پیچھے  صحیح معنوں میں ہمارا  جوسب سے بڑا ہدف  تھا، وہ یہی تھا۔ اور جب میں اسے اپنی آنکھوں سے مکمل ہوتے دیکھتا ہوں تو مجھے بہت لطف آتا ہے، بڑا اطمینان حاصل ہوتا  ہے، میری زندگی کی تمام تھکن دور ہو جاتی ہے۔ اور یہی احساس وکست بھارت  کی توانائی بھی بنتا جا رہا ہے۔

ساتھیو،

مودی کی گارنٹی والی گاڑی جہاں بھی جا رہی ہے، وہ لوگوں کا اعتماد بڑھا رہی ہے اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے۔ یاترا کے آغاز کے بعد 4.5 لاکھ نئے استفادہ کنندگان نے اجولا گیس کنکشن کے لیے درخواست دی ہے۔ جب میں نے پوچھا- وہ کیسے آئے، کہنے لگے، خاندان بڑا ہو گیا، بیٹا الگ رہنے لگا، تو نیا گھر بنا، نیا خاندان ہے، تو اب اسے چولہا چاہیے۔ ٹھیک ہے- میں نے کہا کہ یہ ایک اچھی علامت ہے کہ ہر کوئی آگے بڑھ رہا ہے۔

یاترا کے دوران 1 کروڑ آیوشمان کارڈ موقع پر دیے گئے ہیں۔ پہلی بار ملک بھر میں ہیلتھ چیک اپ کرایا جا رہا ہے۔ تقریباً 1.25 کروڑ لوگوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا ہے۔ 70 لاکھ لوگوں کے ٹی بی سے متعلق ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ سکیل سیل انیمیا کے لیے 15 لاکھ لوگوں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ اور آج کل آیوشمان بھارت کارڈ کے ساتھ ساتھ آبھا ( اے بی ایچ اے )کارڈ بھی تیزی سے بن رہے ہیں۔ لوگ آدھار کارڈ کے بارے میں جانتے ہیں لیکن پھر بھی آدھار کارڈ کے بارے میں کم جانتے ہیں۔

 

اس آبھا کارڈ یعنی آیوشمان بھارت ہیلتھ اکاؤنٹ کے بہت سے فائدے ہیں ۔ اس کے ساتھ میڈیکل رپورٹس، ادویات کی پرچیاں، بلڈ گروپ کی معلومات، ڈاکٹر کون ہے، یہ سب کچھ ایک ساتھ ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ کئی سالوں کے بعد بھی اگر کبھی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے اور وہ آپ سے پوچھے کہ پہلے کیا ہوا، آپ نے کون سی دوائیں کھائیں تو اس میں سب کچھ مل جائے گا۔ میڈیکل ہسٹری تلاش کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کب بیمار ہوئے، آپ نے کس ڈاکٹر سے مشورہ کیا، کون سے ٹیسٹ کیے، آپ نے کون سی دوائیں لی، یہ سب باتیں ڈاکٹر کو آسانی سے معلوم ہو جائیں گی۔ اس سے پورے ملک میں صحت کے حوالے سے نئی بیداری پھیلے گی۔

ساتھیو،

آج بہت سے دوست مودی کی گارنٹی والی گاڑیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے دوست ایسے ہوں گے جنہیں شاید ہی معلوم ہو کہ وہ بھی کسی سرکاری اسکیم کے حقدار ہیں۔ اپنی پرانی عادتوں کی وجہ سے وہ سوچ رہے ہوں گے کہ ہمارا کوئی رشتہ دار یا جاننے والا نہیں تو ہمارا کیا بنے گا؟ ارے مودی آپ کے خاندان سے ہے، کسی اور کی پہچان کی ضرورت نہیں۔آپ بھی میرے خاندان کے ہیں ۔ اگر 10 سال پہلے کی صورتحال ہوتی تو شاید ایسے دوست سرکاری دفاتر کے چکر لگاتے ہوئے ہمت ہار جاتے۔

میں گرام پنچایت اور دیگر بلدیاتی اداروں کے ملازمین سے کہوں گا کہ آپ سب کی بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ آپ کو اپنے گاؤں، وارڈ، شہر، محلے کے ہر ضرورت مند کی ایمانداری سے شناخت کرنی ہوگی۔ اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرنی ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ دوست مودی کی گارنٹی والی گاڑی تک پہنچیں اور موقع پر ہی اسکیموں سے جڑیں، وہ جڑ جائیں اور ان کے فوائد کو یقینی بنایا جائے۔

مثال کے طور پر، پچھلے 4 سالوں میں، نل کا پانی 11 کروڑ سے زیادہ نئے دیہی خاندانوں تک پہنچا ہے۔ پانی کا نل آ گیا، اب بہت ہو گیا، ہمیں یہیں تک محدود رہنے کی ضرورت نہیں۔ اب ہمیں پانی کے بہتر انتظام، پانی کے معیار اور اس طرح کے مسائل پر بھی زور دینا ہوگا۔ میں بھی اس کا ذمہ دار ہوں اور میں گاؤں والوں کے تعاون سے اس کی کامیابی دیکھ رہا ہوں اور میں نے دیکھا ہے کہ جب گاؤں والے ایسے کام اپنے کندھوں پر اٹھاتے ہیں تو حکومت کو کسی بات کی فکر نہیں ہوتی۔ وہ کام اچھے طریقہ سے چلتا  ہے۔ اسی لیے گاوں میں پانی کی سمیتیوں  کی تیزی سے تشکیل  ہو، اس کے بارے میں بھی آپ سب کو بیداری سے کام  کرنا چاہیے اور میری مدد کرنا چاہیے۔

ساتھیو،

دیہی معیشت کو تقویت دینے کے لیے حکومت ہند دیہات میں خواتین کو خود روزگار فراہم کرنے کے لیے ایک بہت بڑی مہم چلا رہی ہے۔ گزشتہ برسوں میں، ملک میں تقریباً 10 کروڑ بہنیں، بیٹیاں اور دیدیاں سیلف ہیلپ گروپس میں شامل ہوئی ہیں۔ ان بہنوں بیٹیوں کو بینکوں کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپے دیے گئے… آپ نے یہ اعداد و شمار کبھی اخبار میں نہیں پڑھے ہوں گے… اس ملک میں سیلف ہیلپ گروپس کی دیدیوں کو بینکوں کے ذریعے ساڑھے سات لاکھ کروڑ روپے ملے۔ ، اگر مدد ملتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک بڑا انقلابی کام ہورہا ہے۔ اس مہم کے ذریعے سیلف ہیلپ گروپس کی کروڑوں خواتین آگے آ رہی ہیں اور جیسا کہ میں نے کہا، میرا مقصد دو کروڑ نئی خواتین کو کروڑ پتی بنانا ہے۔ اور میں یہ مہم اپنے سیلف ہیلپ گروپ کی بہنوں کے ساتھ مل کر چلانا  چاہتا ہوں۔ اس مہم کو بڑھانے کے لیے آپ جتنا آگے آئیں گے اور جتنی زیادہ محنت کریں گے، ہم آسانی سے 2 کروڑ لکھپتی دیدی بنانے کا ہدف  آسانی عبور کر لیں گے۔ وکست بھارت سنکلپ یاترا کے ساتھ یہ مہم مزید تیز ہو رہی ہے۔

ساتھیو،

حکومت نے زراعت میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں کے ذریعے بہنوں، بیٹیوں اور دیدیوں کو مزید بااختیار بنانے کے لیے ایک بہت بڑی نئی مہم شروع کی ہے۔ اور مودی کی گاڑی کے ساتھ یہ بھی توجہ کا بڑا مرکز ہے۔ اور وہ کیا ہے - نمو ڈرون دیدی۔ کچھ لوگ اسے نمو دیدی بھی کہتے ہیں۔ یہ نمو ڈرون دیدی اسکیم شروع کی گئی ہے۔ اس کے تحت پہلے راؤنڈ میں سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ دیدیوں کو 15 ہزار ڈرون فراہم کیے جائیں گے۔ خواتین کے ہاتھوں میں ڈرون ہوں گے، اب کسی کو ٹریکٹر کی پرواہ نہیں ہوگی۔ نمو ڈرون دیدیوں کی تربیت بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم کی وجہ سے سیلف ہیلپ گروپس کی آمدنی بڑھے گی، گاؤں کی بہنوں کو ایک نیا اعتماد ملے گا اور اس سے ہمارے کسانوں کو بھی مدد ملے گی۔ اس سے کھیتی کو جدید بنایا جائے گا، زراعت کو سائنسی بنایا جائے گا اور جو بربادی ہوتی ہے وہ دور ہو جائے گی، بچت بھی ہو گی۔

 

میرے پریوارجنو،

آج کل پورے ملک میں چھوٹے کسانوں کو منظم کرنے کی ایک بڑی مہم چل رہی ہے۔ ہمارے اکثر کسانوں کے پاس بہت کم زمین ہے۔ ہمارے 80-85 فیصد کسان ایسے ہیں جن کے پاس صرف ایک ایکڑ یا دو ایکڑ زمین ہے۔ ایسے میں جب زیادہ سے زیادہ کسان ایک گروپ میں جمع ہوں گے تو ان کی طاقت بھی بڑھے گی۔ اس لیے کسان پروڈیوسرز کی انجمنیں بنائی جا رہی ہیں۔ دیہاتوں میں پی اے سی ایس CS اور دیگر کوآپریٹو واکائیوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

ہماری کوشش ہے کہ کوآپریٹیو ہندوستان میں دیہی زندگی کے ایک مضبوط پہلو کے طور پر ابھرے۔ اب تک ہم دودھ اور گنے کے شعبوں میں کوآپریٹیو کے فوائد دیکھ چکے ہیں۔ اب اسے کاشتکاری کے دیگر شعبوں اور ماہی پروری  جیسے شعبوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ ہم آنے والے وقت میں 2 لاکھ گاؤں میں نئے پی اے سی ایس بنانے کے ہدف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ جہاں ڈیری سے متعلق کوآپریٹیو نہیں ہیں، ان کو بڑھایا جائے گا۔ تاکہ ہمارے مویشی پروری کرنے والے افراد کو دودھ کے بہتر  دام  مل سکیں۔

ساتھیو،

ہمارے دیہات میں ایک اور مسئلہ ذخیرہ کرنے کی سہولیات کی کمی ہے۔ جس کی وجہ سے چھوٹے کسان اپنی پیداوار جلد بازی میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ جس کی وجہ سے کئی بار انہیں اپنی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل پاتی۔ چھوٹے کسانوں کو اس مجبوری سے نجات دلانے کے لیے ملک بھر میں ذخیرہ کرنے کی ایک بڑی گنجائش پیدا کی جا رہی ہے۔ لاکھوں   اسٹوریج بنانے ہیں۔ اس کی ذمہ داری پی اے سی ایس جیسے کسانوں کے کوآپریٹو اداروں کو بھی دی جارہی ہے۔

فوڈ پروسیسنگ سیکٹر میں 2 لاکھ سے زیادہ مائیکرو انڈسٹریز کو مضبوط کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ آپ سب ون ڈسٹرکٹ ، ون پروڈکٹ مہم سے بھی واقف ہوں گے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہم ہر ضلع سے کم از کم ایک مشہور پروڈکٹ کو بین الاقوامی منڈیوں تک لے جانے کی کوشش کریں۔ یہ ہر ضلع کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں بہت بڑا کردار ادا کر سکتا ہے۔

میرے پریوارجنو،

اس وکست بھارت سنکلپ یاترا کے دوران ہمیں ایک اور بات ذہن میں رکھنی چاہیے۔ ووکل فار لوکل کا پیغام ہر گاؤں اور گلی میں گونجتا رہنا چاہیے۔ اب ہم نے کوٹا میں اپنی ایک بہن سے سنا، پھر دیواس میں روبیکا جی سے سنا، وہ بھی ووکل فار لوکل کی بات کرتی ہیں۔ ایسی چیزیں خریدیں اور فروغ دیں جس میں ہندوستانی کسانوں اور ہندوستان کے نوجوانوں کی محنت ہو، جس میں ہندوستان کی مٹی کی خوشبو ہو۔ گھر میں کھلونے بھی ملک میں بننے چاہئیں۔ بچوں کے پاس پہلے سے ہی ہندوستان میں بنے کھلونے ہونے چاہئیں۔ ہمیں کھانے کی میز پر ہندوستان میں بنی اشیاء کھانے کی عادت بھی پیدا کرنی چاہیے۔ اگر دہی اچھی طرح پیکنگ میں آجائے تو  باہر کی دہی کی ضرورت نہ ہوگی۔

 

مجھے بتایا گیا ہے کہ جہاں جہاں یہ وکست یاترا پہنچ رہی ہے، وہاں مقامی مصنوعات کے اسٹال، دکانیں اور اس سے متعلق معلومات بھی دی جارہی ہیں۔ سیلف ہیلپ گروپس کی تیار کردہ مصنوعات بھی وہاں دکھائی جا رہی ہیں۔ سرکاری ملازمین کے ذریعے اس بارے میں بھی معلومات دی جا رہی ہیں کہ وہ جی ای ایم پورٹل پر کیسے رجسٹر ہو سکتے ہیں۔ ایسی چھوٹی چھوٹی کوششوں کے ذریعے، اور اگر ہر گاؤں، ہر خاندان، اور ہر کوئی اس میں جڑتا رہے، تو ملک وکست بھارت کے اپنے عظیم عزم کو پورا کرنے میں کامیاب رہے گا۔

مودی کی گارنٹی والی گاڑی اسی طرح  مستقل چلتی رہے گی اور زیادہ سے زیادہ ساتھیوں تک پہنچے گی۔اس  یاترا کو آپ بھی کوشش کریں کہ اس یاترا کو زیادہ سے زیادہ کامیابی ملے ،  زیادہ سے زیادہ لوگوں سے جڑیں ، زیادہ سے زیادہ لوگ معلومات حاصل کر سکیں ، جو اسکے  مستحق ہوں  لیکن ان کو ان کا حق نہیں ملا ہے ، ان کا حق ملنا چاہئے ۔ یہی میری  خواہش ہے کہ جو اس کا مستحق ہے اسے اس کا حق مل جائے۔ اور اسی لیے اتنی محنت کی جا رہی ہے، آپ کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ آپ نے جو بھروسہ کیا ہے، آپ نے جو یقین ظاہر کیا ہے، اور آپ کا مسلسل تعاون، اور اس کی وجہ سے، میں ہمیشہ آپ کے لیے ہر بار کچھ نیا کرنے کا جوش اور ولولہ رکھتا ہوں۔ میں اس بات کی بھی گارنٹی  دیتا ہوں کہ میں اپنے کام میں کبھی پیچھے نہیں رہوں گا۔ آپ کی بھلائی کے لیے جو کچھ بھی کرنے کی ضرورت ہے وہ میری  گارنٹی ہے۔ اس اعتماد کے ساتھ، آپ کے لیے نیک خواہشات۔

شکریہ

 

Explore More
وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن

Popular Speeches

وزیراعظم نریندر مودی کا 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کا متن
Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers

Media Coverage

Cabinet extends One-Time Special Package for DAP fertilisers to farmers
NM on the go

Nm on the go

Always be the first to hear from the PM. Get the App Now!
...
سوشل میڈیا کارنر،2 جنوری 2025
January 02, 2025

Citizens Appreciate India's Strategic Transformation under PM Modi: Economic, Technological, and Social Milestones